MohammadFarooq

MohammadFarooq Mardan
c

28/06/2024

پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی مسلسل کوششوں سے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام ہسپتالوں سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پر اہم اور بڑے فیصلے لینے پر عائد پابندیاں ہٹا دی گئی۔۔۔

23/01/2024
29/09/2023
12/04/2023
28/02/2023

بریکنگ نیوز :: خیبرپختونخوا میں نگران حکومت نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں لاگو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس (ایم ٹی آئی ایکٹ) کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا۔*

پی ٹی آئی حکومت کے صحت اصلاحات منصوبے کو ختم کرنے کےلیے تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنر تحلیل کیے جائیں گے۔ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کو بھی فارغ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم ٹی آئی ایکٹ کو زائل کرنے کے لیے آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جسے رواں ہفتے گورنر کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کے لیے 2013 میں خیبر پختونخوا میں ایم ٹی آئی آرڈیننس پر کام شروع کیا اور 2015 میں صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ایکٹ کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کے طور لاگو کیا گیا۔

ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سرکاری اسپتالوں کو ایک خود مختار ادارہ بنایا گیا ہے جس کے تحت اسپتال اپنا ریونیو خود اکٹھا کرے گا جبکہ ہسپتالوں کے انتظامی امور چلانے کے لیے پانچ رکنی بورڈ آف گورنرز کا تقرر کیا گیا ہے۔

بورڈ آف گورنرز میں صحت کے شعبے اور انتظامی امور کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں بورڈ آف گورنرز کی تقرری وزیراعلٰی جبکہ وفاق میں یہ ذمہ داری وزارت صحت کو دی گئی ہے۔

Address

Peshawar

Telephone

+923038587641

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MohammadFarooq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram