Dr.Hafeez Orakzai

Dr.Hafeez Orakzai Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr.Hafeez Orakzai, Cardiologist, Peshawar.

MBBS(Khyber Medical College)
MCPS (Medicine)
FCPS (Cardiology HMC Pesh)
CHPE (KMU)
X HO (LRH Pesh)
Cardiologist
(My Clinic no=0336.4787803)
Ex Kmcite Peshawar
Ex Kpsian Lahore
EX President YDA HMC
Spokesperson YDA KP
EDMO cardiologist KTH Pesh

سرکس🎪 والوں نے اُسے پانچ لاکھ کےبدلے اُس کےوالد سےمانگا،والد نے تو انکار کردیا،مگر اِس ذلت آمیز آفر نے تین فٹ کا قد رکھن...
29/03/2026

سرکس🎪 والوں نے اُسے پانچ لاکھ کےبدلے اُس کےوالد سےمانگا،والد نے تو انکار کردیا،مگر اِس ذلت آمیز آفر نے تین فٹ کا قد رکھنےوالے گنیش کی حوصلہ شکنی کےبجائے اُس کے دل میں کچھ کرنے کا عزم پیدا کردیا۔

ڈاکٹربننے کےشوق میں تعلیم جاری رکھی،ایم بی بی ایس کیلئے میڈیکل کونسل آف انڈیا کو درخواست دی جو جسمانی معذوری کی بناء پر مسترد کردی گئ،گنیش کے بھائی نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا،بدقسمتی سے مقدمہ ہار گیا۔

چند دنوں کیلئےضرور مایوسی ہوئی،مگر ہمت نہیں ہاری،سپریم کورٹ کا دروازہ کٹھکٹھایا،بالآخر ایک دن وکیل نے عدالت کےکمرےسےباہرنکلتےہی گنیش کے بھائی کو آواز دیکر کہا"مبارک ہو!ہم مقدمہ جیت گئے۔

گنیش کابھائی اُسی جگہ بیٹھ کر ڈیڑھ دوگھنٹے تک خوشی کےمارےروتارہا۔

آج گنیش ڈاکٹر ہی نہیں بلکہ اُسی میڈیکل سینٹر میں بطور میڈیکل آفیسر کام کررہاہے،جہاں اُس نے ایم بی بی ایس کیا۔

ضروری نہیں کہ آپ کی قیمت اُتنی ہی ہو جتنی کہ کسی سرکس والے بتاتےہیں، ہمت کریں اور آپکی قیمت لگانے والوں ہی کو خریدنے کی صلاحیت اپنےاندر پیدا کریں۔

ایک ٹویٹ پر تیمور جگھڑا صاحب نے ہمارے چیئرمین کو سسپینڈ کیا تھا، میڈیا پر بیان دینے کے بعد ہمارے ایک ڈاکٹر کو ایل ار ایچ...
29/03/2026

ایک ٹویٹ پر تیمور جگھڑا صاحب نے ہمارے چیئرمین کو سسپینڈ کیا تھا، میڈیا پر بیان دینے کے بعد ہمارے ایک ڈاکٹر کو ایل ار ایچ سے نکالا گیا تھا اور 10 ماہ تک ٹریننگ سے باہر رکھا تھا، عدالت میں بری ہونے کے بعد انکو ری اینسٹیٹ نہیں کیا جا رہا تھا. جو طاقت حاصل کرلیتا ہے وہ انسانیت بھول جاتاہے، طاقت کا نشہ ہی کچھ اور ہے، ڈاکٹرز پر لاٹھی برسائی گئی جیلوں میں ڈالا گیا، اساتذہ کے کمر پر چپل کے نشان داغے گئے، اپ زرا اپنی ہی حکومت کی فرعونیت پر نظر ڈالے، یہاں پی ٹی آئی سے باہر بندے کو شودر سمجھا جاتا ہے، ماتحت کی اواز دبانے کے لئے کسی بھی حد تک جاتے ہیں، خیر یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ وقت کسی کا نہیں رہتا.

انا للہ وانا الیہ راجعوننہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے محترم پروفیسر، ڈاکٹر سید محمد سلطان صاحب ا...
28/03/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے محترم پروفیسر، ڈاکٹر سید محمد سلطان صاحب اب ہم میں نہیں رہے۔
وہ نہ صرف ہماری کمیونٹی بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے۔ وہ ورلڈ سائیکاٹرک آرگنائزیشن اور ساؤتھ ایشیا سائیکاٹرک فورم کے فعال رکن تھے۔
تقریباً دو ماہ قبل وہ ورلڈ سائیکاٹرک فورم کے زیرِ اہتمام ایک پروگرام میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے، جہاں بدقسمتی سے ایک حادثے کا شکار ہو کر سر پر شدید چوٹ آئی۔ بعد ازاں انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا۔
ان کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی، مگر موت ایک اٹل حقیقت ہے۔
ان کی نمازِ جنازہ کل ان کے آبائی گاؤں قباد شاہ خیل میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔
نمازِ جنازہ دوپہر 12:30 بجے ادا کی جائے گی۔
التماس سورہ فاتحہ

28/03/2026

میں کل اتوار کو اپنے کلینک، ڈاکٹرز ہسپتال کوہاٹ میں موجود ہونگا۔ رابطہ نمبر: 0336.4787803

علاج گاہیں وہ پناہ گاہیں ہوتی ہیں جہاں ایک انسان اپنا جسم، اپنی عزت اور اپنے راز مکمل طور پر ایک ڈاکٹر کے سپرد کر دیتا ہ...
28/03/2026

علاج گاہیں وہ پناہ گاہیں ہوتی ہیں جہاں ایک انسان اپنا جسم، اپنی عزت اور اپنے راز مکمل طور پر ایک ڈاکٹر کے سپرد کر دیتا ہے۔ جب زچہ و بچہ وارڈ میں بے ہوش اور لاچار خواتین کی ویڈیوز بنائی جائیں، یا بے ہوشی کی حالت میں مریضہ کی رضامندی کے خلاف کوئی غیر متعلقہ شخص ان کے جسم تک رسائی حاصل کرے، تو یہ صرف ضابطے کی خلاف ورزی نہیں بلکہ ایک سنگین جرم ہے۔ یہ اس اندھے اعتماد کا بے دردی سے کیا گیا قتل ہے جو ایک مریض اپنے معالج پر کرتا ہے۔ کیا ہم اندر سے اتنے کھوکھلے اور بے حس ہو چکے ہیں کہ کسی کی ستر پوشی اور پرائیویسی ہمارے لیے محض ایک تماشا بن کر رہ گئی ہے اور پاس کھڑا عملہ اسے روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بنا رہتا ہے؟
طب کا پیشہ محض ڈگریوں، کتابوں یا اوزاروں کا نام نہیں، یہ سراسر امانت اور اخلاقیات کا مقدس رشتہ ہے۔ بطور معالج، ہم پر یہ بنیادی فرض عائد ہوتا ہے کہ مریض کا راز، اس کا جسم اور اس کا وقار ہماری اپنی عزت سے بڑھ کر ہو۔ جب تک مریض کی اجازت شامل نہ ہو، اس کا معائنہ تو دور کی بات، اسے چھونا بھی قانوناً اور اخلاقاً ایک ناقابلِ معافی جرم ہے۔ جو طبی عملہ اس بنیادی اصول کو نہیں سمجھتا، اسے ہسپتالوں کے وارڈز میں نہیں، بلکہ قانون کی گرفت میں ہونا چاہیے۔ وہ علم جو انسان کو دوسرے انسان کے دکھ اور عزتِ نفس کا احترام نہ سکھا سکے، وہ علم نہیں بلکہ جہالت کی بدترین اور خطرناک ترین قسم ہے۔

27/03/2026

ہیلتھ منسٹر پنجاب خواجہ رفیق نے ڈاکٹر طیبہ فاطمہ، ڈاکٹر ماہم امین، ڈاکٹر زینب طاہر اور عائشہ افضل کی ٹریننگ معطل کر دی گئی اور انہیں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

27/03/2026

بطور ایک ذمہ دار ڈاکٹر، میں لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور کے ان ڈاکٹرز اور ویڈیو بنانے والوں کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ میں پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ ان سب کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ یہ ہماری کمیونٹی کے لیے ایک بدنما داغ ہیں، جو مریضوں کی پرائیویسی کو سوشل میڈیا پر لے آئے ہیں۔ مزید یہ کہ دو آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز کے درمیان یہ مقابلہ کہ کون جلدی آپریشن کرتا ہے، انتہائی تشویشناک ہے یہ عمل مریض کی جان کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

25/03/2026

بھائی لوگ اس وائرس کا ہمارے پنجابی بھائی بھی شکار ہوچکے ہے اب بات قومی لیول پر نہیں بلکہ ملکی سطح تک بات پہنچ چکی ہے۔

25/03/2026

آج کی خوشگوار بارش میں کوہاٹ کے لذیذ کھانوں کا لطف اٹھاتے ہوئے 🌧

25/03/2026

ہائی کورٹ کے وکیل عرفان صاحب کے توسط سے چند دنوں میں یوفون Ufone کی ناقص اور غیر معیاری خدمات کے خلاف اسی ہائی کورٹ میں کیس جمع کرونگا۔

25/03/2026

اس قوم کے لیے صمد لالا، علی وزیر اور منظور پشتین نے کتنی قربانیاں دی ہیں، لیکن قوم بےغیرت ہو چکی ہے۔ ہر قوم نے ایک نہ ایک انقلاب برپا کیا ہے۔ وہ بنگالی قوم، جس کا ہم طنز کے انداز میں ذکر کرتے ہیں، دو بار انقلاب لا چکی ہے۔ ایرانی قوم کو دیکھیں، سری لنکن قوم کو دیکھیں، ترکی قوم کو دیکھیں۔ ہم ہر جگہ دربدر ہوئے، ہمارے گھر اور کاروبار تباہ ہوئے، پختون ہجرت پر مجبور ہوا، لیکن انقلاب کے لیے نہیں نکلا، اسی لیے یہ بےغیرت عناصر ہم میں موجود ہیں۔ الیکشن کے دوران بھی انہیں بےوقوف بنایا جاتا ہے۔ جو شخص خود آزاد نہ ہو، اپنے علاقے میں نہ جا سکتا ہو اور کرائے کے گھر میں رہ رہا ہو، وہ دوسروں کے جلسوں میں جا کر کسی اور کی آزادی کے نعرے لگاتا ہے۔ اللہ پختون قوم پر رحم کرے۔ جتنے بھی تعلیم یافتہ لوگ ہیں، انہیں آگے آنا ہوگا اور اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہی وقت ہے کہ ہم اپنے معاشرے پر توجہ دیں۔

Address

Peshawar
25000

Telephone

+923348260860

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Hafeez Orakzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Hafeez Orakzai:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category