PGN News

PGN News Health Problems and Solutions

20/07/2021

غزنی خیل کے عوام کی اپیل۔ لکی مروت کے مشران اور انتظامیہ کے نام
غزنی خیل کے نوجوان نسل کو منشیات کے چنگل سے آزاد کردیں۔
میرے بھائی بہنوں آپ سب لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں. کہ آجکل ضلع لکی مروت میں سب سے زیادہ منشیات(چرس، آفوین ،ہیرؤن اور آئس وغیرہ) کا کاروبار گاؤں غزنی خیل میں عروج پر ہے. تقریباً چالیس فیصد لوگ اس قسم کے کاروبار میں ملوث ہیں کوئی بالواسطہ اور کوئی بلاواسطہ. اس میں زیادہ تر سفید پوش حضرات بھی ملوث ہیں. اور بہت سے حضراتِ نے تو سندھ پنجاب وغیرہ میں منشیات کے ہوٹلز کھول رکھیں ہے.
اب غزنی خیل کے عوام اس قسم کے کاروبار کو ترجیح کیوں دے رہے ہیں. اس کے وجوہات کیا ہے؟ اس کاروبار کا روک تھام کیسے کیا جائے؟ اور اس قسم کے کاروبار کے کیا کیا نقصانات ہیں؟
وجوہات :
1. ہمارے معاشرے میں خاص کر غزنی خیل میں اس بندے کو لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کے پاس پیسہ ہوں. خواہ اس نے جس طریقے سے بھی کمایا ہوں لیکن بندے کے پاس پیسہ ہونا ضروری ہے تب جاکر لوگ اس کی عزت کرتے ہیں یہاں تک کہ اس بندے سے لوگ صلح وغیرہ بھی کرواتے ہیں. اور اسے اپنے گھر بلا کر مہمان نوازی جیسے شرف سے نوازتے ہیں. غزنی خیل میں بدمعاش اور بُرے بندے کو عزت بخشی جاتی ہے. اس لئے ہر بندے نے زور لگایا ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ پیسہ کماؤں پھر لوگ منشیات بیچنا شروع کر جاتے ہیں. کیونکہ اس سے بندہ جلد ہی تھوڑی دیر میں مالدار ہوجاتا ہے.
2. ہمارے غزنی خیل کے زیادہ تر لوگ فارغ ہی گھر پر بیٹھے ہوتے ہیں. نہ کوئی تعلیم حاصل کرنے کا سسٹم ہے نہ کوئی اور کاروبار کرلیتا ہے. زیادہ تر لوگ پراؤیٹ تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں. تو ظاہری بات ہے کہ بندہ چرس کاروبار کی طرف زیادہ مائل ہو جائے گا. فراغت انسان کو ہر قسم برائی کی طرف کھینچ لیتا ہے.
3. انسان جب غلط کرنے لگ جاتا ہے تو پہلی بار جب ان کو سزا دلوائی جاتی ہے تو آئندہ وہ بندہ دوبارہ کرنے کی جرات نہیں کرتا ہے. اب سزا تو پولیس والے ان کو نہیں دے رہے ہیں. ورنہ پولیس کا تھانہ ہمارے غزنی خیل میں ہے. لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ پولیس والے منشیات ڈیلرز سے ملے ہوئے ہیں اور ان کو ہفتہ وار کی بنیاد پر ہر ڈیلر سے اپنا حصہ مل رہا ہے.
4. اگر پولیس والے اوپر سے دباؤ کی ڈر سے چرس ڈیلرز کو پکڑ کر جاتے ہیں ورنہ تھانہ غزنی خیل کے پولیس والے اتنے اچھے نہیں ہیں مگر پھر بھی اگر ایکسیپشنل کیس میں اوپر کی دباؤں کی ڈر سے کسی چرس ڈیلرز کو پکڑ کر جاتے ہیں تو زیادہ تر ہمارے گاؤں میں کچھ ایسے آسمان خان موجود ہے جو ان ڈیلرز کی سرپرستی کر رہے ہیں. پھر یہی آسمان خان پولیس والے کے پاس جاکر یا ان کو کال کر حکم کرتے ہیں کہ فلاں چرس ڈیلر کو رہا کیا جائے ورنہ میں تیری ایسی کی تھیسی کروں گا. تو پھر تھانہ غزنی خیل کے وہ بزدل پولیس آفیسر ڈر کے مارے اس ڈیلر کو رہا کر جاتا ہے.

روک تھامُ:
1. اگر تھانہ غزنی خیل کے پولیس آفیسر نے ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کو سرانجام دی . اور ان منشیات ڈیلرز کے گھروں کو آگ لگا دی جاتی . خواہ وہ سفید پوش منشیات ڈیلر ہوں یا کھلے عام بیچنے والا ہوں.
2. جس دن سے ہمارے گاؤں کے آسمان خان صاحبان ان چرس ڈیلرز کو سپورٹ کرنا چھوڑیں گے. پھر ان لوگوں میں اتنی جرات نہیں ہوگی کہ چرس کا ایک تولہ بھی بیچ سکے.
3. گاؤں کی سطح پر ایسی کمیٹی بنانا چاہئے جن کا کام ہوگا کہ جو بھی باہر سے منشیات لینے آئیگا ان کو ایک بار وارننگ دی جائے اور اگر دوسری بار وہ خریدنے آجائے تو ان سے گاڑی وغیرہ لینا چاہیے اور مار مار کے غزنی خیل سے بھگانا چاہیے.
نقصانات :
1. آجکل ہمارا ہر بھائی اور بچہ منشیات کا عادی ہوگیا ہے. اور اس وجہ سے ہم تعلیم سے دوری اختیار کر رہے ہیں.
2. اس ناسور کی وجہ سے ہر دوسرا گھر حرام کما کر کھا رہا ہے. حرام کھانے کے بہت سے نقصانات ہیں جو حرام کھاتا ہے وہ کبھی بھی کسی سے تمیز سے پیش نہیں آسکتا ہے. یہاں تک کہ ان کا ماں، باپ، بہن، اور بھائی ہی کیوں نہ ہو. کسی کی عزت خراب کرنا ان کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے اور یہ سب ہمارے غزنی خیل میں ہورہاہے. تو اس عزت پر لوگ جھگڑے کر جاتے ہیں. کیونکہ ہر کسی کو اپنی عزت عزیز ہوتی ہے.ہم گاؤں کے مشران صاحبان سے ایک عاجزانہ اپیل کی جاتی ہے کہ برائے مہربانی ہماری ان باتوں پر غور کر کے عمل میں لایا جائے. شکریہ
آزطرف : GK-Ghazni khel News
کاپی۔

‏وزیراعظم نے پنجاب گورنمنٹ کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دے دی۔۔‏ساتھ ہی استغاثہ کی طرف سے کوتاہی برتنے پر انکوائری کا بھی ...
25/10/2019

‏وزیراعظم نے پنجاب گورنمنٹ کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دے دی۔۔

‏ساتھ ہی استغاثہ کی طرف سے کوتاہی برتنے پر انکوائری کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔۔

‏بچوں کے سامنے والدین کو گولی مارنے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی ہے

Address

Hayat Abad Phase 5 Peshawar
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PGN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram