تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل, Peshawar.

گڈی خیل کے غریب بچوں کے حق میں آواز بنیں، شیئر کریں
25/12/2025

گڈی خیل کے غریب بچوں کے حق میں آواز بنیں، شیئر کریں

تلاش گمشدہ ۔ شئیر کریں ۔ شکریہ
16/12/2025

تلاش گمشدہ ۔ شئیر کریں ۔ شکریہ

08/12/2025

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل — خدمتِ عوام کا نیا باب

گزشتہ روز لطیف ضیاء عرف ضلع خان نے تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل کی کابینہ کیلئے پرتکلف کھانے کا خصوصی انتظام کیا۔
تحریک کے تمام ممبران ضلع خان کے اس محبت بھرے تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

کھانے کے بعد ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایسے فیصلے کیے گئے جن سے گڈی خیل قوم کی زندگی میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔

اجلاس میں اہم فیصلے:
🔹 شنوا اٹامک انرجی جابز کے سلسلے میں نوجوانوں کیلئے عملی اقدامات
🔹 شنوا سروے کو مکمل طور پر اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ
🔹 گڈی خیل میں موجود تمام کینسر مریضوں کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کرنے کا اعلان
🔹 انشاء اللہ کینسر کے مریضوں کیلئے حکومتی معاوضہ دلوانے کیلئے باضابطہ کوششیں

یہ سب اس لیے…
کیونکہ تحریک نوجوانان کا وجود ہی غریب، لاچار اور بے سہارا عوام کے سہارا بننے کیلئے ہے۔

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل صرف ایک تنظیم نہیں…
یہ محبت، اتحاد اور خدمت کا نام ہے۔
یہ وہ آواز ہے جو ہر مشکل وقت میں گڈی خیل قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

آئیں…
اپنی نوجوان نسل کے اس خالص اور بے لوث مشن کا حصہ بنیں۔
مل کر ہم گڈی خیل قوم کیلئے ایسا مستقبل بنائیں گے جس پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل — آپ کا، آپ کیلئے، ہمیشہ حاضر۔

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل — مشاورتی اجلاس آج تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل کی کابینہ کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،جس ...
30/11/2025

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل — مشاورتی اجلاس
آج تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل کی کابینہ کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،
جس میں گڈی خیل قوم کے غریب اور محنت کش عوام کے حق کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا گیا۔

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گڈی خیل قوم کے ہر دکھ، ہر تکلیف اور ہر مشکل میں تحریک نوجوانان سب سے آگے، پہلی صف میں کھڑی ہوگی۔
یہ تحریک صرف نام نہیں… بلکہ قوم کی آواز، قوم کی امید اور قوم کا سہارا ہے۔

اور سب سے بڑی خوشخبری!
تحریک نوجوانان نے گڈی خیل قوم کے فائدے کے لیے ایک بڑا سرپرائز تیار کر رکھا ہے۔
بہت جلد یہ خوشخبری پوری قوم تک پہنچے گی —
وہ لمحہ گڈی خیل قوم کے لیے خوشیوں کی نئی نوید ہوگا۔

گڈی خیل قوم کی طاقت، اتحاد اور حقوق کے تحفظ کے لیے تحریک نوجوانان ہمیشہ جدوجہد کرتی رہے گی۔

30/11/2025

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل کے صدر ملک زاہد بہرام خیل کا اہم پیغام ۔۔

28/11/2025

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل — عمل کی طاقت، عوام کا سہارا!

دو دن پہلے مروت کے علاقے سرے شاخ میں شاہد گلی درشہ خیل سے دوپہر 12 بجے موٹر سائیکل اغواء ہوا تھا۔
اس واقعے پر تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی پیروی کا فیصلہ کیا۔

آج تحریک نوجوانان کے ساتھ
مشیران گڈی خیل کے معزز مشیران، ملک محمد راوف اور ملک شمیم بھی ہمراہ تھے،
اور ہم سب وانڈہ اورنگزیب (رانگہ) ہجرہ پینا سردار پہنچے۔

پینا سردار نے متاثرہ فیملی کے لیے مکمل تعاون اور بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا۔
یہ اعلان ہمارے لیے حوصلہ افزا بھی ہے اور علاقے کے عوام کے لیے امید کی کرن بھی۔

انشاء اللہ دو سے تین دن کے اندر چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کا مضبوط امکان ہے۔
کیونکہ جب عوام، مشیران اور نوجوان ایک ساتھ کھڑے ہوں…
تو انصاف خود راستہ بنا لیتا ہے۔

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل نہ صرف نوجوانوں کی آواز ہے،
بلکہ ہر اس شخص کے ساتھ کھڑی ہے جس پر ظلم ہو، زیادتی ہو یا ناانصافی ہو۔

گڈی خیل کے عوام!
یہ تحریک آپ کے لیے ہے —
آپ کے حقوق، آپ کی حفاظت اور آپ کی عزت کے لیے!
آئیں، اس کارواں کا حصہ بنیں تاکہ ہمارا علاقہ مزید محفوظ، مضبوط اور باعزت بن سکے۔

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل — غیرت، اتحاد اور خدمت کی پہچان!

اہم اعلان
15/11/2025

اہم اعلان

اہم اعلان!تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل اور پوری قوم کے غریب عوام کو دھرنا ختم کرنے پر مبارکباد! یہ تحریک ہمیشہ غریب عوام...
06/11/2025

اہم اعلان!
تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل اور پوری قوم کے غریب عوام کو دھرنا ختم کرنے پر مبارکباد!

یہ تحریک ہمیشہ غریب عوام کے حق میں اول صف میں کھڑی رہی ہے،
اور ان شاء اللہ آگے بھی جب بھی قوم کو کوئی مسئلہ درپیش ہوگا،
تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل سب سے پہلے میدان میں موجود ہوگی

ہماری اپیل ہے کہ
صرف اور صرف گڈی خیل قوم اس تحریک کو سپورٹ کرے،
کیونکہ یہ آواز قوم کے غریب طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔

(کنسلر لیٹر کی فوٹو ملاحظہ کریں)

03/11/2025

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل
ہم دل کی گہرائیوں سے تمام مشیران و نوجوانانِ گڈی خیل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں
جنہوں نے تحریکِ نوجوانان و مشیران کے جلسے میں شرکت کر کے اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی ایک شاندار مثال قائم کی۔

آپ سب کی شرکت ہمارے لیے حوصلہ اور قوتِ اتفاق کی علامت ہے۔
آئیے! مل کر اپنے علاقے کی ترقی، امن اور بھائی چارے کے لیے ایک ہو جائیں۔

اتحاد میں برکت ہے، اتفاق میں طاقت ہے۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram