26/03/2020
آج برکی اور اس کے حواریوں کی فکس ( #پے) تنخوا اور نو جاب سیکیورٹی کی سوچ ہارگئی۔ اگر ان فکس ( #پے) تنخوا ملازمین میں انسانیت، پروفیشن کا لاج اور حب الوطنی کا جزبہ نہ ہوتا تو یہ کرونا وائرس کے مریض کو ہاتھ بھی نہ لگاتے۔ کیوں کہ ان کے بچوں اور اہل و عیال کے لیے آپ نے کچھ نہیں رکھا انکے پكس پے جاب میں۔
ان کےبچوں کےماں باپ وطن پہ قربان ہونے کے بعد ان کے بچوں کا مستقبل اس غریب ملک میں کیا ہوگا۔
الله نہ کریں ۔۔۔اللہ نہ کریں ۔۔۔میں آگے کچھ نہیں کہونگا مگر آپ لوگوں کی سول سروسز اور پنشن ختم کرنے والے سوچ پہ آپ لوگوں کو آج شرم سار ہونا چاہیے اور ایک گلاس پانی میں ڈوب کرنا مرنا چاہیے اور ساتھ یہ احساس کرنا چاہیے کہ سول سروس کتنی ضروری ہے۔ آپ ان سے پوچھے جو کرونا پوزیٹو مریض کی خدمت پہ مامور ہیں۔ یقیناََ یہ بارڈر پہ لڑنے والے فوجیوں سے بھی زیادہ خطرناک کام ہے کیونکہ وہ فوجی صرف اپنے آپ کو قربان کرتا ہے اور یہ #نرس، #ڈاکٹر، #پیرامیڈکس اور تمام طبی عملہ اپنے آپ سمیت اپنے بچوں اور پوری خاندان کو موت کے منہ میں ڈالتا ہے اور ان کی قربانی کے لیے تیا ر ہوتا ہے ۔۔۔۔
ہاں ہم تیار ہے یہ جنگ ہم لڑیں گے اور انشاءاللہ جیت کر دکھائیں گے۔اپنے وطن اور قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں جن کے لیے سانسیں قربان کرکے دکھا ئیں گے۔
آج کوئی #ناظم، #ایم پی اے، #ایم این اے اور #برکی ہسپتال کا دورے پر ملازمین کی بے عزتی اور مریضوں کے ساتھ تصویریں کھینچنے نہیں آرہے ہیں۔ اس حکومت نے کبھی محکمہ صحت خاص کر #نرسنگ کمیونٹی کو عزت نہیں دی جسکی وجہ سے عوام نے بھی ہسپتالوں میں آکر ہسپتال عملے کی عزت آفزائی میں کوئی کثر نہیں چھوڑا۔
آج حقیقت سامنے آگئی کہ معاشرے میں ہیلتھ سٹاف کی کتنی اہمیت ہے۔ اس امتحان میں انشاءاللہ ہم بحیثیت قوم سرخرو ہوںگے اور امید رکھتے ہیں کہ یہ قوم اسی طرح ہیلتھ سٹاف کو عزت دے گی جس طرح آج دے رہےہیں۔
ہم اس وقت کوئی مطالبہ نہیں کررہے ہے بلکہ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ملازمین خاص طور پر #نرسز اپنے عوام کے خاطر اس موذی اور وبائی مرض سے نمٹنے کے لیۓ ہر وقت تیارہیں لیکن حکومت وقت سے اپیل ہے انکو بس حفاظتی کٹس مہیاء کی جائیں۔ ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔۔ #انشاءاللہ
ہیلتھ ملازمین زندہ باد
نرسنگ کمیونٹی پائندہ باد
#جنرل سیکرٹری ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا