Insaf Doctors Forum KP

Insaf Doctors Forum KP Official page of Insaf Doctors Forum Khyber Pakhtunkhwa | Manage by IDF KP Media Cell.

آئیں وسیم اکرم کے ساتھ مل کر صدقے کی سنچری بنائیں اور شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کے زیرِ علاج مستحق مریضوں کی مدد کریں۔...
05/01/2026

آئیں وسیم اکرم کے ساتھ مل کر صدقے کی سنچری بنائیں اور شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کے زیرِ علاج مستحق مریضوں کی مدد کریں۔

روزانہ دن میں کسی بھی وقت ’100‘ لکھ کر 7770 پر SMS کریں اور 100 روپے (+ ٹیکس) کا صدقہ دیں۔

صدقہ کی کوئی بھی دیگر رقم عطیہ کرنے کیلئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں:
https://shaukatkhanum.org.pk/sadqa

گھر بیٹھے چیک یا کیش بھجوانے کیلئے 080011555 پر کال کریں یا 03000666363 پر اپنا پتہ واٹس ایپ کریں ـ

صدقہ بذریعہ جاز کیش یا ایزی پیسہ دینے کے لیے:
https://shaukatkhanum.org.pk/sadqa

صدقہ بذریعہ ایلفا مال دینے کے لیے:
https://shaukatkhanum.org.pk/sadqa/

04/01/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے دو روزہ صحت آگہی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب

تقریب میں مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان وزیر اور صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کئ بھی شرکت۔

خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں سو فیصد آبادی کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے, پنجاب میں عمران خان کے شروع کردہ مفت علاج کے پروگرام کو ختم کر دیا گیا.

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیوٹریشن کے شعبے کے لیے وسائل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا، صحت اور تعلیم براہ راست عوامی فلاح سے جڑے شعبے ہیں، ان پر ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے.

نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی، ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانا ضروری ہے، ذمہ داری سے انحراف بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے.

صوبائی حکومت گورننس اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنا رہی ہے، ظلم اور فسطائیت کے نظام میں صرف سڑکیں بنتی ہیں، قومیں نہیں بنتیں.

قومیں اس وقت بنتی ہیں جب امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون اور عدل و انصاف کا نظام ہو، امیر و غریب کے لیے الگ الگ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے.

عمران خان کے ساتھ شروع کی گئی جدوجہد آج بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو اقبال اور قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق حقیقی معنوں میں مضبوط ریاست بنائیں گے.

ڈاکٹر یاسمین راشد جس جرات اور استقامت سے مقابلہ کر رہی ہیں وہ قابل تحسین ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حصے کی جنگ لڑ چکی ہیں، اب وہ ہمارے حصے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

31/12/2025

سال کے آخری دن بھی شوکت خانم کے خاندان پر شدید سردی میں واٹر کینن کا بے رحمانہ استعمال کیا گیا۔

عمران خان، ان کا خاندان اور ان کے کارکنان استقامت، حوصلے اور قربانی کی روشن مثال ہیں۔

یہ ظلم، یہ جبر، اور یہ ناانصافی
تاریخ کے صفحات میں ضرور یاد رکھی جائے گی۔



‏“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!‏تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا ح...
31/12/2025

‏“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!

‏تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں ایک آزاد قوم بن سکیں۔ ہم یکجا ہو کر مقابلہ کریں گے تو یہ ظلمت کا نظام ضرور زمین بوس ہو گا!

‏جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میں جیل میں بھی آزاد ہوں مگر میری قوم باہر ایک ایسی قید میں ہے جہاں نہ آزاد عدلیہ ہے نہ آزاد جمہوریت نہ ہی آزاد میڈیا۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا!

‏یہ لوگ فرعون بنے بیٹھے ہیں، جنہوں نے آپ کو غلام بنا رکھا ہے۔ پاکستانیو سن لو میری بات، آپ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہیں۔ آپ کا کلمہ ہے "لا إله إلا الله" نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللّہ کے۔ یاد رکھیں، آپ پچیس کروڑ ہیں! اگر آپ خوف کے سامنے جھُک گئے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، غلامی سے بہتر موت ہے، پرواز صرف آزاد لوگوں کی ہے۔ قرآن کی آیت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اللّہ ان کے خوف دور کر دیتا ہے، میں ایمان والوں سے کہہ رہا ہوں آپ نے کھڑا ہونا ہے! آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

‏میں غلامی قبول کرنے پر موت کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ چاہے کچھ بھی کر لیں میں نہ ہی جھکوں گا اور نہ ہی ان کی بیعت کروں گا!

‏قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی، اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے!

‏میرا قوم کے نام پیغام ہے کہ جو قومیں “یا موت یا آزادی” جیسا دو ٹوک اور بے باک نظریہ اپناتی ہیں انہیں حقیقی آزادی کے حصول اور ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ایسی اصول پسند قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں!

‏حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ “کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں”۔ ہمیں اس ظلم کے خلاف اپنے اور اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔ اس لیے پوری قوم کا پیغام دیتا ہوں کہ تیاری پکڑیں!

‏میرا اپنی پوری قوم، اپنے کارکنان اور پارٹی قیادت کو پیغام ہے کہ آپ کا کپتان آج بھی سینہ تان کر کھڑا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے! میں قید و بند کی صعوبتیں اس لیے برداشت کر رہا ہوں تاکہ میری قوم کو آزادی مل سکے۔ ہم نے کسی بھی صورت ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ یاد رکھیں اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہے، انشاءاللّہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا!”

- عمران خان

‏⁧‫ ‬⁩

30/12/2025

سخت سردی میں کپتان عمران خان کی بہنوں, دیگر خواتین, بچوں اور کارکنان پر اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال-
یہ تاریخ لکھی جا رہی ہے کہ بہنوں کو اپنے بھائی سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا اور ظلم بھی ڈھایا جا رہا-

انصاف ڈاکٹرز فورم ایم ٹی آئی بنوں کابینہ  کا اعلان!انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے صوبائی کونسل کے منظوری کے بعد انصاف...
28/12/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم ایم ٹی آئی بنوں کابینہ کا اعلان!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے صوبائی کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم ایم ٹی آئی بنوں کابینہ کا اعلان کردیا گیا۔

ڈاکٹر فضل کریم صدر جبکہ ڈاکٹر اظہار سیکرٹری جنرل مقرر، نوٹیفیکیشن جاری!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

27/12/2025

ظلم و جبر کے اس سیاہ دور میں بھی لاہور کے ناقابلِ یقین مناظر نے سب کو حیران کر دیا!!

آج جس انداز میں لوگ عمران خان کے اوپنر کھلاڑی کی کال پر لبیک ہوتے ہوئے نکل آئے باوجود اسکے کہ انکے راستے بند کیے گئے انکے دوکانیں بند کی گئی، لیکن پھر بھی خوف کو جوتے کے نوک پر رکھ کر عمران خان کے کھلاڑی کے لئے نکل آئے،

‏آپ عمران خان کو قید کر سکتے ہے، مگر اسکے نظریے کو قید نہیں کر سکتے!!

26/12/2025

الحمدللہ! لاہور کپتان کا

آج لاہور نے جس شان اور جذبے کے ساتھ عمران خان کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا پُرتپاک استقبال کیا، وہ پنجاب حکومت کی فسطائیت کے باوجود ایک نئی تاریخ رقم کر گیا۔

لاہور نے آج مزاحمت، جدوجہد اور انصاف و قانون کی بالادستی کے لیے ایک نئی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

26/12/2025

‏عمران احمد خان نیازی!!

وزیر اعلٰی سہیل آفریدی نے نعرہ آزادی بلند کردیا

25/12/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی سمیت ایگزیکٹو کونسل کے تمام آراکین کی شرکت۔

اجلاس میں مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر اور دیگر مرکزی آراکین کی خصوصی شرکت۔

• اجلاس میں صوبے میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی، ایم ٹی آئی اصلاحات، ایمرجنسی و ایکسیڈنٹ سروسز، صحت کارڈ ریٹس، ڈینٹل ایجوکیشن، ریفرل سسٹم، ٹی بی کنٹرول اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

• اجلاس میں 5000 بیڈز میڈیکل پراجیکٹ (ہیلتھ سٹی) پر غور کیا گیا اور اس مقصد کے لیے انصاف ڈاکٹرز فورم کی نمائندگی کے ساتھ کمیٹی بنانے کی ہدایت دی گئی تاکہ جدید طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا سکیں۔

• اجلاس کے دوران آئی سی یوز اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس کی بہتری، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی بلاک کی جلد تکمیل، مردان میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز کی توسیع کے فیصلے کیے گئے۔

• اجلاس میں صوبے بھر کی طبی مشینری اور سہولیات کے اعداد و شمار پیش کیے گئے اور آبادی میں اضافے کے پیش نظر انسانی وسائل اور جدید آلات میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

• وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی بحالی سے متعلق ایک جامع جائزہ اجلاس طلب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مقامی سطح پر معیاری علاج کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاکہ بڑے شہروں کے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو اور مریضوں کو بروقت اور مؤثر علاج میسر آ سکے۔

• اجلاس میں ٹرینی میڈیکل افسران اور ہاؤس افسران کے وظائف میں اضافے، پراجیکٹ و کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کے حل اور ریگولرائزیشن پر غور کیا گیا اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔

• اجلاس میں پائلٹ ریفرل سسٹم کی کامیابی کی صورت میں اسے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں تک توسیع دینے، جبکہ ڈینٹل اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے پر اتفاق ہوا۔

• اجلاس میں شہید ڈاکٹر وردہ مشتاق کو شہداء پیکج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اختتام پر وزیراعلیٰ نے انصاف ڈاکٹرز فورم کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہم سب نے مل کر عمران خان کے وژن کو عملی شکل دینی ہے۔ ڈاکٹرز معاشرے کے اہم ستون ہیں، ان سے توقعات بھی اسی تناسب سے زیادہ ہیں۔ ڈاکٹرز معاشرے کے لیے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں اور عوام کی صحت ایک مقدس امانت ہے جس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ سُہیل آفریدی

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ایگزیکٹو کونسل کا وزیراعلی خیبرپختونخوا مُحمد سہیل آفریدی کے زیرِصدارت اجلاسانصاف ڈاکٹرز ...
25/12/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ایگزیکٹو کونسل کا وزیراعلی خیبرپختونخوا مُحمد سہیل آفریدی کے زیرِصدارت اجلاس

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے ایگزیکٹو کونسل کا وزیراعلی خیبرپختونخوا مُحمد سہیل آفریدی کے زیرِصدارت اہم اجلاس مُنعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی سمیت ایگزیکٹو کونسل کے تمام آراکین کی شرکت۔

اجلاس میں مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر اور دیگر مرکزی آراکین کی خصوصی شرکت۔

اجلاس میں صوبہ بھر کی مجموعی محکمہ صحت کی کارکردگی، ایم ٹی ائیز میں ریفارمز، ایکسیڈنٹ و ایمرجنسی سروسز میں بہتری، پراجیکٹ ملازمین کے مسائل، ٹرینی میڈیکل افیسرز و ہاؤس افیسرز کے وظیفوں میں اضافے، صحت کارڈ کے ریٹ میں نظرِ ثانی، ڈینٹل ایجوکیشن، ریفرل سسٹم، 5000 بیڈز کے حوالے سے اہم تجاویز، مانیٹرینگ اینڈ ڈینٹل ملازمین کی ریگولیرائیشن، آئی ایم یو ملازمین کی ریگولیرائیشن، رینویل آف کنٹریکٹس، اے ڈی پی ملازمین کی ریگولیرائیشن، ٹی بی کنٹرول پروگرام، اے پی آئی پروگرام اور دیگر انتہائی اہم اُمور کو زیرِ غور لایا گیا۔

1️⃣ اجلاس میں 5000 بیڈز میڈیکل پراجیکٹ (ہیلتھ سٹی) کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے نمائندگان کو شامل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تجاویز پیش کر سکیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 5000 بیڈز کا یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور مثال آپ پراجیکٹ ہوگا، جس میں بنیادی اور عام بیماریوں کے علاج سے لے کر سپیشلائزڈ اور سپر سپیشلائزڈ سطح تک جدید طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی، تاکہ مریضوں کو علاج کے لیے کسی دوسرے شہر یا ہسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

2️⃣ اجلاس کے دوران آئی سی یو بیڈز اور ایمرجنسی و ایکسیڈنٹ ڈیپارٹمنٹس کی کیپسٹی بلڈنگ سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ انصاف ڈاکٹرز فورم نے اس حوالے سے آگاہ کیا کہ متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جن میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا ایمرجنسی و ایکسیڈنٹ بلاک شامل ہے، جو تقریباً 200 بیڈز پر مشتمل ہے اور جس کی عمارت تقریباً 95 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ تاہم فنڈز کی ریلیز اور پروکیورمنٹ کے بعض امور کی وجہ سے تاخیر کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ان رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے آئندہ چند ماہ میں منصوبے کی تکمیل کے واضح احکامات جاری کیے۔

اسی طرح مردان میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے دو فلورز کو ایمرجنسی سروسز کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس سے صوبے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کی مجموعی بہتری یقینی بنائی جائے گی۔

3️⃣ اجلاس میں صوبہ بھر کے آئی سی یوز، وینٹی لیٹرز، سی ٹی اسکینرز اور دیگر اہم طبی مشینری سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار پیش کیے گئے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم کی جانب سے 2013 سے قبل اور 2025 تک کے تقابلی اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے، جن سے یہ واضح ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں طبی سہولیات میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔

اس ضمن میں انصاف ڈاکٹرز فورم نے صوبے بھر کے ہسپتالوں کا تفصیلی ڈیٹا بھی پیش کیا، جس میں موجودہ کیپسٹی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی ضروریات کی نشاندہی کی گئی۔ تاہم اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے اور محدود وسائل کے باعث موجودہ سہولیات ناکافی ثابت ہو رہی ہیں، جس کے پیش نظر ان میں مزید اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضمن میں دو بنیادی پہلوؤں کی نشاندہی کی گئی: اول، جدید طبی آلات کی خریداری، جو زیادہ تر بیرونِ ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں؛ دوم، انسانی وسائل (HR) کی بروقت اور مؤثر بھرتی۔

اس حوالے سے انصاف ڈاکٹرز فورم نے تجویز پیش کی کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے تحت متعلقہ شعبوں میں بیچلر سطح کے ڈگری کورسز متعارف کروائے جائیں، تاکہ طبی آلات کے آپریشن اور نگہداشت کے لیے درکار افرادی قوت کی ضروریات کو کم سے کم وقت میں پورا کیا جا سکے اور نظامِ صحت کو پائیدار بنیادوں پر مضبوط بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سپیشل سیکرٹری کو ہدایت کی کہ اس ڈیٹا کی روشنی میں فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

4️⃣ اجلاس میں انسانی وسائل (HR) سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے، جس پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ مسائل کے فوری حل کے لیے سپیشل سیکرٹری کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

5️⃣ اجلاس کے دوران انصاف ڈاکٹرز فورم کی جانب سے ٹرینی میڈیکل افسران اور ہاؤس افسران کے وظائف میں اضافے کے عمل میں حائل پیچیدگیوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور وظائف میں اضافے کی یقین دہانی کرائی، جس کے حوالے سے آئندہ دنوں میں نمایاں پیش رفت متوقع ہے۔

اجلاس میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی جانب سے ڈاکٹرز کنونشن کے انعقاد کی تجویز پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مناسب وقت مانگتے ہوئے ہدایت کی کہ انصاف ڈاکٹرز فورم دن اور وقت کی نشاندہی کرے، جس کے بعد جلد ڈاکٹرز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

6️⃣ مزید برآں اجلاس میں ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے لیے تیار کردہ ریفرل سسٹم، جو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے، کی افادیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے کامیاب ثابت ہونے کی صورت میں اس ریفرل سسٹم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں تک توسیع دی جائے گی۔

7️⃣ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مانیٹرنگ اینڈ ڈیٹا کے مسائل، ٹی بی کنٹرول پروگرام، آئی ایم یو اور ڈینٹل ایجوکیشن سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے بیسک سائنسز بلاک کو آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں شامل کیا جائے گا، جبکہ ایوب کالج آف ڈینٹسٹری کے پی سی ون (PC-I) کے لیے فنڈز جلد از جلد جاری کیے جائیں گے۔

8️⃣ اجلاس میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے مطالبے پر شہید ڈاکٹر وردہ مشتاق کو شہداء پیکج میں شامل کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس بات کی تصدیق کی کہ شہید ڈاکٹر وردہ مشتاق کو مکمل شہداء پیکج فراہم کیا جائے گا۔

9️⃣ مزید برآں انسٹیٹیوٹ آف مینٹل اینڈ بیہیورل سائنسز، خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ، پی ایچ ایس اے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پروستھیٹک اینڈ آرتھوٹک سائنسز، پیراپلیجک سینٹر، خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن، پی جی ایم آئی اور دیگر متعلقہ اداروں کے امور پر تفصیلی غور کے لیے ایک علیحدہ اجلاس بلانے اور جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

🔟 اجلاس میں مختلف پراجیکٹس کے ملازمین کی تنخواہوں، کنٹریکٹ کی تجدید، ٹی بی کنٹرول پروگرام اور اے ڈی پی ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ان مسائل سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کے مستقل حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، جن میں ملازمین کی ریگولیشن کے لیے باقاعدہ طریقہ کار یا قانون سازی، یا تین سالہ کنٹریکٹ کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع شامل ہے۔ اس حوالے سے سپیشل سیکرٹری کو واضح احکامات جاری کیے گئے اور جلد از جلد مستقل حل نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے انصاف ڈاکٹرز فورم کے مثبت، تعمیری اور فعال کردار کو سراہا اور کہا کہ حکومت ڈاکٹرز برادری کے ساتھ مل کر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم نے صوبے میں صحت کے نظام کی بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم ، اپنے پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن کے مطابق، خیبر پختونخوا میں ایک مضبوط، مؤثر اور عوام دوست ہیلتھ کیئر سسٹم کے قیام کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

24/12/2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے کثیر رکنی وفد کی ملاقات

مُلاقات میں صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی سمیت ایگزیکٹو کونسل کے تمام آراکین کی شرکت۔

مُلاقات میں مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر اور دیگر مرکزی آراکین کی خصوصی شرکت۔

پشاور: ملاقات میں صوبے میں شعبہ صحت کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

پشاور: سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز، طبی سہولیات کی موجودہ استعداد اور مستقبل کی ضروریات پر غور

پشاور: وفد کی جانب سے پانچ ہزار بیڈز پر مشتمل جدید میڈیکل کمپلیکس کے قیام کے عزم کا خیرمقدم

پشاور: صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ترجیح دے رہی ہے، وزیر اعلیٰ

پشاور: عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، سہیل آفریدی

پشاور: وزیر اعلیٰ کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی بحالی سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کرنے کی ہدایت

پشاور: عوام کو مقامی سطح پر معیاری علاج کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ

پشاور: ہم سب نے مل کر پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے وژن کو عملی شکل دینی ہے، سہیل آفریدی

پشاور: ڈاکٹرز اور اساتذہ معاشرے کے اہم ستون ہیں، ان سے توقعات بھی اسی تناسب سے زیادہ ہیں، وزیر اعلیٰ

پشاور: ڈاکٹرز معاشرے کے لیے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں، عوام کی صحت ایک مقدس امانت ہے، سہیل آفریدی

اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے انصاف ڈاکٹرز فورم کے مثبت، تعمیری اور فعال کردار کو سراہا اور کہا کہ حکومت ڈاکٹرز برادری کے ساتھ مل کر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم نے صوبے میں صحت کے نظام کی بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم ، اپنے پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن کے مطابق، خیبر پختونخوا میں ایک مضبوط، مؤثر اور عوام دوست ہیلتھ کیئر سسٹم کے قیام کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category