Insaf Doctors Forum KP

Insaf Doctors Forum KP Official page of Insaf Doctors Forum Khyber Pakhtunkhwa | Manage by IDF KP Media Cell.

14/03/2026

15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر تسلیم کروانا دراصل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی وہ تاریخی سفارتی کامیابی ہے جس کے تحت پاکستان نے 55 مسلم ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کی۔


14/03/2026

سینیٹر خُرم زیشان کا انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام ختم القرآن، عمران خان کی صحتیابی اور رہائی کے لیے منعقدہ رمضان افطار ڈنر سے خطاب

تقریب میں صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان، رُکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی، مختلف ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران، ایگزیکٹو افیسرز، ہسپتالوں کے فیکلٹی ممبران، صوبہ بھر کے سینئر ڈاکٹرز اور ہیلتھ کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم کو ایک انتہائی پروقار افطار منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے تمام مطالبات کو آگے بڑھاتے ہوئے، انصاف ڈاکٹرز فورم کی آواز بنتے ہوئے معزز صوبائی وزیرِ صحت سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ تمام تر مطالبات کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں اور یہ مطالبات منظور کیے جائیں۔ سینیٹر خُرم زیشان

مزاحمت زندگی ہے۔ ظلم کے خلاف، جبر کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ سینیٹر خُرم زیشان

عمران خان نے ہمیں راستہ بہت پہلے کلیئرلی بتا دیا تھا کہ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔ جب تک پاکستانی قوم کھڑی نہیں ہوگی، انصاف آپ کو نہیں ملے گا۔ سینیٹر خُرم زیشان

عمران خان نے کبھی قوم کا سر جھکنے نہیں دیا، ہم عمران خان کا سر جھکنے نہیں دیں گے۔ وہ میڈیکل ریلیف لے سکتا تھا لیکن اُس نے میڈیکل ریلیف لینے سے انکار کر دیا۔ عمران خان جیل میں رہ کر بھی آزاد ہے لیکن مجھے اور آپ کو اپنی ذہنی غلامی سے خود کو آزاد کرنا ہے۔ سینیٹر خُرم زیشان

خدا کے بعد پاکستان کی یکجہتی، پاکستان کی سلامتی، پاکستان کی استحکام، پاکستان کی خوشحالی کی واحد اُمید عمران خان ہے۔ عمران خان کو فوری طور پر، غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔ سینیٹر خُرم زیشان

یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ اس بحران میں عرب ممالک میں اور دیگر ممالک کے دورے کرتے پھریں کہ ہم ریجن میں سیکیورٹی چاہتے ہیں۔ اگر آپ اتنے مخلص ہو تو پہلے اپنے ملک میں استحکام لے کر آؤ۔ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی استحکام نہیں لایا جا سکتا اور سیاسی استحکام عمران خان کے بغیر کوئی نہیں لا سکتا۔ آپ کے بس کا کھیل نہیں۔ آپ نے چار سال اُلٹا لٹک کر دیکھ لیا لیکن آپ نہیں کر سکے۔ اس کا حل صرف عمران خان کو رہا کیا جائے۔ سینیٹر خُرم زیشان

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

14/03/2026

رُکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان کا انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام ختم القرآن، عمران خان کی صحتیابی اور رہائی کے لیے منعقدہ رمضان افطار ڈنر سے خطاب

میں اس پروقار تقریب میں مدعو کیے جانے پر انصاف ڈاکٹرز فورم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ ایک انتہائی پروقار تقریب ہے جس میں ہمارے رہبر و مرشد عمران خان کی ناحق قید اور جلد صحتیابی کے لیے اور ہمارے ناحق قید میں بند کارکنان کی رہائی کے لیے دعا کی گئی۔ اللّٰہ ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے۔ ایم پی اے ملک لیاقت علی خان

ڈاکٹرز معاشرے کے کلیدی فرد ہیں۔ سکولز اور کالجز میں بہترین بچے ہی ڈاکٹرز بنتے ہیں۔ ڈاکٹرز نے کرونا کے دوران جو کردار ادا کیا، جوش و جذبہ اور عزم سے کرونا کے خلاف جنگ لڑی، قابلِ تعریف ہے۔ میں ہیلتھ کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ایم پی اے ملک لیاقت علی خان

ڈاکٹرز ہمارے معاشرے کے مرہم ہیں۔ میں وزیرِ صحت سے درخواست کرتا ہوں کہ ڈاکٹرز کے مطالبات منظور کیے جائیں۔ ایم پی اے ملک لیاقت علی خان

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام ختم القرآن، عمران خان کی صحتیابی اور رہائی کے لیے منعقدہ رمضان افطار ڈنر ک...
14/03/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام ختم القرآن، عمران خان کی صحتیابی اور رہائی کے لیے منعقدہ رمضان افطار ڈنر کی تمام تیاریاں مکمل۔

ضلع بونیر کے لیے خوشخبری�ٹی ایچ کیو ہسپتال پاچا کلے، بونیر میں سیلاب کے بعد سولرائزیشن کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا...
14/03/2026

ضلع بونیر کے لیے خوشخبری�ٹی ایچ کیو ہسپتال پاچا کلے، بونیر میں سیلاب کے بعد سولرائزیشن کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔�یو این ڈی پی کے تعاون سے 50 کے وی ہائبرڈ سولر سسٹم کی تنصیب کے بعد ہسپتال میں طبی سہولیات اب 24/7 بلا تعطل دستیاب ہیں۔�اہلِ علاقہ کے لیے ذچہ و بچہ، ایمرجنسی اور دیگر تمام صحت کی سہولیات ہمہ وقت میسر ہیں — عوامی خدمت کی جانب یہ ایک بڑا اور مثبت قدم ہے۔

12/03/2026

ہم سرکاری رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔

جب تک ہماری نگرانی میں رپورٹس نہیں ہوں گی ہمیں کیا پتہ انہوں نے کس چیز کا بلڈ ٹیسٹ کیا ہے۔

علیمہ خان


خان صاحب کے جرائم اور انکی سزاقوم کی آنکھیں کیوں کھولیں؟؟ظالم اب اسکی نظر چھیننے کی کوشش کررہے،ہر گھر کو مفت علاج کی سہو...
10/03/2026

خان صاحب کے جرائم اور انکی سزا

قوم کی آنکھیں کیوں کھولیں؟؟
ظالم اب اسکی نظر چھیننے کی کوشش کررہے،

ہر گھر کو مفت علاج کی سہولت کیوں دی بذریعہ صحت کارڈ؟
اغیار اسی کو اب علاج کی سہولت سے محروم کرارہے،

بےکسوں کیلئے کینسر کے ہسپتال کیوں بنائے،
آج ان پر ہی ہسپتال کے دروازے بند



ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز پروٹیکشن ایکٹ 2020 کے قواعد و ضوابط کی تیاری کے لیے اہم اجلاس طلب — جعلی نوٹیفیکیشن سے متعلق وضاحت...
10/03/2026

ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز پروٹیکشن ایکٹ 2020 کے قواعد و ضوابط کی تیاری کے لیے اہم اجلاس طلب — جعلی نوٹیفیکیشن سے متعلق وضاحت بھی سامنے آگئی

پشاور، 9 مارچ 2026 — محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے KP Healthcare Service Providers and Facilities (Prevention of Violence and Damage to Property) Act, 2020 کے تحت قواعد و ضوابط کی تیاری کے لیے ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اجلاس 12 مارچ 2026 بروز جمعرات صبح 11 بجے سپیشل سیکرٹری (E&A) محکمہ صحت کے دفتر میں منعقد ہوگا۔

اس اجلاس میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ، محکمہ قانون، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل ماہرین اور طبی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ اجلاس کا مقصد مذکورہ ایکٹ کے تحت قواعد و ضوابط کی تشکیل کے عمل کو حتمی شکل دینا اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کو تیز کرنا ہے۔

تاہم آج اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفیکیشن بھی گردش کرتا رہا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس معاملے سے متعلق صرف محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ سرکاری مراسلہ ہی مستند اور قابلِ اعتبار ہے، جبکہ جعلی نوٹیفیکیشن کے ذریعے غلط فہمی پھیلانے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔ اس قسم کے اقدامات دراصل ان شرمناک پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی پرانی روایت ہے جو اپنے زہریلے سیاسی مقاصد اور ایجنڈے حاصل کرنے کے لیے بار بار اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، جبکہ دوسری طرف خود کو غیر سیاسی ظاہر کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے سیکیورٹی ایکٹ پر ہونے والے پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر ہیلتھ کیئر ورکرز کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ فورم کے مطابق ہسپتالوں میں تشدد کے واقعات کی روک تھام، طبی عملے کے تحفظ اور صحت کے اداروں میں محفوظ ماحول کے قیام کے لیے اس قانون کا مکمل نفاذ ناگزیر ہے۔

صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے کہا:

“ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قانون کے قواعد و ضوابط کی تشکیل ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا شروع دن سے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ، ہسپتالوں میں امن و امان اور بہتر کام کے ماحول کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس اجلاس کے بعد اس قانون کے عملی نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔”

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قانون کے تحت قواعد و ضوابط کی تیاری کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے اور مستقبل میں کسی بھی قسم کے تشدد یا املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی مؤثر روک تھام ممکن ہو سکے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز پروٹیکشن ایکٹ کے حوالے سے ایک مخصوص جعلی تنظیم کیجانب سے جعلی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی مذمتپشاور، 9 ...
10/03/2026

ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز پروٹیکشن ایکٹ کے حوالے سے ایک مخصوص جعلی تنظیم کیجانب سے جعلی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی مذمت

پشاور، 9 مارچ 2026 — آج سوشل میڈیا پر KP Healthcare Service Providers and Facilities (Prevention of Violence and Damage to Property) Act, 2020 کے حوالے سے ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کرتا رہا جو کے افسوسناک اور قابلِ مُذمت ہے۔

اس قسم کے اقدامات دراصل ان شرمناک پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی پرانی روایت ہے جو اپنے مذموم سیاسی مقاصد اور ایجنڈے حاصل کرنے کے لیے بار بار اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، جبکہ دوسری طرف خود کو غیر سیاسی ظاہر کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا واضح کرتا ہے کہ مذکورہ جعلی نوٹیفکیشن کا محکمہ صحت خیبرپختونخوا یا کسی بھی متعلقہ سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسے جعلی دستاویزات کے ذریعے غلط معلومات پھیلانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ یہ ہیلتھ کمیونٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش بھی ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے ہیلتھ کمیونٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری نوٹیفکیشن یا مراسلے پر یقین کرنے سے پہلے اس کی تصدیق متعلقہ سرکاری ذرائع سے ضرور کریں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی طویل جدوجہد اور کوششیں رنگ لے آئیں — ٹرینی میڈیکل افیسرز اور ہاؤس افیسرز کے وظائف میں ...
05/03/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی طویل جدوجہد اور کوششیں رنگ لے آئیں — ٹرینی میڈیکل افیسرز اور ہاؤس افیسرز کے وظائف میں اضافہ، نئی ہاؤس جاب اسامیاں اور اہم طبی منصوبوں کے لیے فنڈز منظوری بہت جلد!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی جانب سے شعبۂ صحت اور نوجوان ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لیے زیرِ غور اہم فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتا ہے، جن کی باضابطہ منظوری جلد صوبائی کابینہ سے متوقع ہے اور ان کا باقاعدہ اعلان آئندہ صوبائی بجٹ میں کیا جائے گا۔ امید ہے کہ عید سے قبل ہیلتھ کیئر کمیونٹی کو اس حوالے سے مثبت پیش رفت کی خوشخبری ملے گی۔

ان مجوزہ اقدامات کے تحت:

▪️ کوہاٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (KIMS)، سیدو کالج آف ڈینٹسٹری سوات اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات میں 114 نئی اسٹائپنڈیری (Paid House Job) اسامیوں کی تخلیق کی منظوری دی گئی ہے، جس پر 103.421 ملین روپے کے مالی آخراجات آئینگے۔

▪️ ٹرینی میڈیکل آفیسرز (TMOs) اور ہاؤس آفیسرز کے وظائف میں موجودہ رقم پر 15 فیصد اضافہ کرنے اور ہر سال 5 فیصد سالانہ اضافہ کو پالیسی کا مستقل حصہ بنانے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے لیے 1,242.90 ملین روپے مختص کیے جائیں گے۔

▪️ باچا خان ڈینٹل کالج مردان، MTI مردان کے لیے 856.549 ملین روپے بطور گرانٹ اِن ایڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

▪️ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور، MTI میں کارڈیک اور تھوراسک سرجری سروسز کے آغاز کے لیے ضروری آلات کی خریداری کی مد میں 380 ملین روپے بطور گرانٹ اِن ایڈ فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ان اہم اقدامات کے حوالے سے 29 جنوری 2026 کو انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد نے صوبائی وزیرِ صحت کے ساتھ تفصیلی اجلاس کیا تھا، جس میں ٹرینی میڈیکل افیسرز اور ہاؤس افیسرز کے وظائف میں اضافے، ہاؤس آفیسرز کی نئی اسامیوں کے قیام اور ہیلتھ سسٹم کی مضبوطی سے متعلق اہم تجاویز پیش کی گئیں۔

اسی سلسلے میں 31 جنوری 2026 کو مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مدیر خان وزیر کی قیادت میں وفد نے مشیرِ خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم سے فالو اَپ ملاقات کی، جس میں ٹرینی میڈیکل آفیسرز اور ہاؤس آفیسرز کے وظائف میں 15 فیصد اضافے اور سالانہ 5 فیصد انکریمنٹ سمیت متعدد مالی و انتظامی فیصلوں کی اصولی منظوری دی گئی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا صوبائی حکومت، وزیرِ صحت اور مشیرِ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے صحت کے شعبے اور نوجوان ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات کو سراہتا ہے۔ یہ فیصلے نہ صرف نوجوان ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنیں گے بلکہ صوبے میں طبی تربیت، سروس ڈیلیوری اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہم اپنے پیٹرن اِن چیف عمران خان کے وژن کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیونٹی کے حقوق، وقار اور پیشہ ورانہ مستقبل کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی، جمہوری اور اصولی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

“If anything happens to me in jail, Asim Munir and DG ISI will be responsible.” — Imran KhanFor over 940 days, he has re...
03/03/2026

“If anything happens to me in jail, Asim Munir and DG ISI will be responsible.” — Imran Khan

For over 940 days, he has remained in detention, raising serious concerns about his health and safety. The call is simple: ensure immediate medical access, transparency, and protection of fundamental human rights.

No matter the politics, every individual deserves proper medical care and due process under the law.

پشاور، 3 مارچ 2026 — صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر سروس پروائیڈرز اینڈ فیسیلیٹیز (Prevention of V...
03/03/2026

پشاور، 3 مارچ 2026 — صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر سروس پروائیڈرز اینڈ فیسیلیٹیز (Prevention of Violence and Damage to Property) ایکٹ، 2020 کے فوری نفاذ کے لیے قواعد و ضوابط تیار کرنے کے مقصد سے ہیلتھ کیئر سیکیورٹی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ کمیٹی صوبے بھر کے ڈاکٹروں، طبی عملے اور ہیلتھ کیئر اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے، ہسپتالوں میں محفوظ کام کے ماحول کی فراہمی، اور صحت کے شعبے میں شفافیت کے اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قواعد و ضوابط تیار کرے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے اس موقع پر صوبائی حکومت کی اس اہم پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کے تمام ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر کمیونٹی کو کھلے دل سے مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ ہمیں یا صوبائی حکومت کو اس حوالے سے اپنی اہم تجاویز اور مشورے پیش کریں۔ انشاءاللّٰہ تمام تجاویز کو سنا جائے گا اور غور کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔

صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا، ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے کہا:
“یہ اقدام نہ صرف ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تحفظ کی ضمانت ہے بلکہ صحت کے شعبے میں ایک محفوظ، شفاف اور منظم ماحول کے قیام کا بھی سنگ میل ہے۔ ہم اپنی کمیونٹی کے ہر رکن کو اس عمل میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ صحت کے شعبے میں حقیقی اصلاحات ممکن ہو سکیں۔”

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ کمیٹی کے قیام اور قواعد و ضوابط کی تیاری فوری اور عملی اقدامات کے ساتھ مکمل کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے تشدد یا املاک کے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو، اور صوبے بھر کے ہسپتال ایک محفوظ اور منظم ماحول فراہم کر سکیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category