Friends of Paraplegics

Friends of Paraplegics 'Friends of Paraplegics' (FOP) is a nonprofit for the Welfare of Persons Living With Disabilities (PLWDs). Interaction with the page implies affiliation.

Friends of Paraplegics (FOP) is a registered non profit Organization, striving for an inclusive environment, supporting people with disabilities to live and perform to their full capacity - individually, socially, politically, economically, and inspiringly.

ضروری اعلان – تمام خصوصی افراد کی توجہ کے لیے:تمام خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ فراہم کردہ MIS آن لائن ل...
19/01/2026

ضروری اعلان – تمام خصوصی افراد کی توجہ کے لیے:

تمام خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ فراہم کردہ MIS آن لائن لنک کے ذریعے اپنی درخواست جمع کروائیں اور مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ ضلعی سوشل ویلفیئر دفتر سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ اس وقت ڈائریکٹوریٹ سطح پر برقی وہیل چیئر کے معاملات پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

مزید یہ کہ جب بھی اندراج یا کارروائی کا مرحلہ شروع ہوگا تو متعلقہ ضلعی سوشل ویلفیئر آفیسر بذریعہ پیغام خود آپ سے رابطہ کریں گے۔
لہٰذا ہدایت کی جاتی ہے کہ بغیر اطلاع یا رابطے کے نہ تو ضلعی سوشل ویلفیئر دفتر کا دورہ کریں اور نہ ہی ڈائریکٹوریٹ تشریف لائیں۔










#

سپیشل ٹیلنٹ ایسوسی ایشن (سٹار) کے بانی، پیراپلیجک سنٹر پشاور کے گریجویٹ، اور سپائنل کارڈ انجری کے باوجود ایک فعال، باوقا...
16/01/2026

سپیشل ٹیلنٹ ایسوسی ایشن (سٹار) کے بانی، پیراپلیجک سنٹر پشاور کے گریجویٹ، اور سپائنل کارڈ انجری کے باوجود ایک فعال، باوقار اور باعزت زندگی گزارنے والے “مچو” تالاش, ضلع دیر لور کے سپوت، مرحوم فضل محمد کی یاد میں افرادِ باہم معذوری کے دوستوں نے اُنہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بوائز ماڈل اسکول سرائِ بالا میں آج بروز جمعہ ایک فٹ سال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کا افتتاح میرے لیے باعثِ فخر اور باعثِ شرف ہے، اس لیے کہ دیر کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی معذور شخص کی یاد میں ایسا بامقصد اور مثبت پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ بات نہایت حوصلہ افزا ہے کہ اس خوبصورت اقدام کا اہتمام خود افرادِ باہم معذوری نے کیا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ معذوری کمزوری نہیں، بلکہ حوصلے، خود اعتمادی اور اجتماعی طاقت کا نام ہے۔








الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم اور نوید بٹ چیئرٹی  فرینڈز آف پیراپلیجکس صوابی کی خلوص بھری کوششوں سے ضلع صو...
16/01/2026

الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم اور نوید بٹ چیئرٹی فرینڈز آف پیراپلیجکس صوابی کی خلوص بھری کوششوں سے ضلع صوابی کے گاؤں بامخیل میں ایک ایسے گھرانے کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بنا، جہاں باپ اور بیٹا دونوں شدید معذوری کے باعث سخت حالات سے دوچار تھے۔ چیئرٹی کی بروقت مدد سے انہیں نہ صرف ویلچئرز فراہم کی گئیں بلکہ باعزت روزگار کا موقع بھی ملا—جو ان کے لیے امید، حوصلے اور خودداری کی نئی شروعات ہے۔
یہ ایک نئی زندگی کی بنیاد ہے۔ آج وہ لوگ جو کل تک دوسروں کے محتاج تھے، اب اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہم دل سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ نوید بٹ چیئرٹی صوابی کو اس نیک مشن کا بہترین اجر عطا فرمائے اور اس گھرانے کی زندگی میں ہمیشہ آسانیاں اور خوشیاں نازل فرماتا رہے۔ آمین۔ 🤲
عبدالرشید
ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر
فرینڈز آف پیراپلیجکس
فوکل پرسن نوید بٹ چیئرٹی

06/01/2026

Address

Friends Of Paraplegics, PDA Building Frist Floor Near BCA, Phase 4
Peshawar
25100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Friends of Paraplegics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Friends of Paraplegics:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Our Story

FOP is a registered nonprofit organization, striving for an inclusive environment, supporting people with disabilities to live and perform to their full capacity - individually, socially, politically, economically, and inspiringly.