04/02/2025
جرسی وہی، آنسو وہی، کہانی بھی وہی…!
چاہے مردوں کی ٹیم ہو یا خواتین کی، چاہے ٹی ٹوئنٹی ہو یا ون ڈے، چاہے بچے ہوں یا بڑے... اگر کسی نے جنوبی افریقہ کی جرسی پہنی ہے، تو آنسو سے یہ جرسی ضروربھیکےگی۔
انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کی بیٹیوں نے ایک بار پھر سب کچھ جھونک دیا، مگر قسمت کی دیوار کے اس پار نہ جا سکیں۔ جیت کے دروازے پر دستک دی، مگر دروازہ کھلنے سے پہلے ہی خواب بکھر گئے۔