Peshawar Polyclinic & Diagnostic Center

Peshawar Polyclinic & Diagnostic Center A versatile team of health experts and lab services for your wellness and health.

"Where your diagnosis and treatment plan align: Our on-site lab ensures faster results, coordinated care, and better health outcomes."

Topic: misunderstandings regarding newborns:کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہ...
12/11/2025

Topic: misunderstandings regarding newborns:
کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔

نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دیں ”'کے ہم نہیں تو بچے ایسے ہی پالے ہیں'“
تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله

1- ہر رونے میں پیناڈول دینا کے کوٸ تو تکلیف ہو گی .
2- بمشکل 3 ماہ کے بچے کو سیریلیک، گلوکو بسکٹ، کسٹرڈ وغیرہ دینا۔
3- دانتوں میں بائیو 21 دینا۔ یہ بہت راحت بخش ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے منظوری نہیں دی۔ یہ دانتوں کی اینکیلوسس کا سبب بن سکتا ہے۔
4- شیر خوار بچوں کے جسم کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے آٹے کا گولا قسم کی چیز رگڑنا۔
5- بچے کا سر بنانے کے عمل کے لیے پلیٹ کو سر کے نیچے رکھنا۔ فلیٹ ہیڈ سنڈروم کا سبب بن سکتا ہے۔
6- ایک سال کی عمر سے پہلے شہد دینا بچے میں بوٹولزم کروا سکتا ہےجس میں جسم کے پٹھے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
7- ایک سال سے پہلے گائے کا دودھ دینا۔ گائے کے دودھ کی ساخت اور اس کا بچے کے گردے پر اثر ہے۔ اور اس کی وجہ سے بچے میں آئرن کی کمی ہوتی کیونکہ گاۓ کے دودھ میں آئرن کم ہوتا ہے اور جو ہوتا ہے وہ جزب نہیں ہو پاتا۔
8- ایک سال سے پہلے ضرورت سے زیادہ چینی اور نمک بچے کو دینا ۔
9- چھ ماہ سے پہلے پانی دینا۔ جیسا کہ مدر فیڈ کے معاملے میں اس کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
10- کاجل/سورما لگانا۔ آنکھوں میں انفیکشن، آنسو کی نالی میں رکاوٹ اور آنکھوں کے دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
11- فینرگن یا دیگر سکون آور ادویات دینا تاکہ بچہ سویا رہے,چار سال سے پہلے یہ سیرپ بچے کا سانس بھی بندکروسکتا ہے ۔
13- ماں کا یہ تصور کبھی بھی بچے کی خوراک کافی نہیں ہے۔ 'پیٹ نہیں بھرتا' اور پھر کھلا دودھ شروع کروا دینا
14- ایک سال کی عمر کے بعد ضرورت سے زیادہ دودھ دینا ۔
15- چھوٹے بچے کو ہونٹوں/گال پر بوسہ دینا بچے میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے خاص کر جب آپکا گلا خراب یا فلو ذکام ہو۔
16- بچے کی نشوونما کا دوسرے بچوں سے موازنہ کرنا۔
17- واکر کا استعمال۔ آپ اس کے نتائج پر تحقیق کر سکتے ہیں۔
18- اوور لیئرنگ یا زیادہ کپڑے پہنا دینا۔جو بچے کو زیادہ گرم کرنے اور پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
19- وٹامن ڈی سپلیمنٹ کو خاطرناک سمجھنا۔ خصوصی دودھ پلانے والے بچے میں اس کی اہمیت کے بارے میں تحقیق کریں۔
20-پیداٸیش پر وٹامن کے کا انجیکشن نہ لگوانا کہ بچے کودرد ہوگا ۔ وٹامن کے کی کمی سے بچے میں خون پتلا ہوجاتا ہے اور دماغ میں بھی خون بہ سکتا ہے
21-بچے کی ناف پر تیل اور ایسی چیزیں لگانا ۔ناف کے انفیکشن اوردیر سے گرنے کا سبب بنتی ہیں
22-بچے کو ٹھنڈا گرم کے چکر میں اھم غزاٶں جیسے انڈہ ,دہی ,چاول اور سٹرس فروٹس سے محروم رکھنا
23- بچے کو خاص طور پردوسال سے پہلے موباٸل یا ٹی وی کارٹون دکھانا ۔۔یہ بچے میں آٹزم جیسے مساٸل پیدا کر سکتا ہے
24-بچے کی گروتھ کے لیے عرق ,گٹھی جیسی چیزیں دینا ۔انکی ساٸنسی افادیت ثابت نہیں ہو سکی
25-کوالیفاٸیڈ ڈاکٹر کے کہنے کے باوجود نارمل ڈلیوری پر اصرار کرنا۔ اگر اس دوران بچے کو دماغی آکسیجن کی کمی ہو جاۓ تو بچہ سی پی چاٸلڈ بن سکتاہے۔
26-بچے کی ویکسینیشن نہ کروانا یا ویکسینشن میں تاخیر کرنا۔ ویکسینشن مفت ہے اور بچے کو بارہ خطرناک جان لیوا بیماریوں سے بچاتی ہے
27- میڈیکل سٹور پر جاکر سیلز مین سے بچے کا مسلہ بتا کر دواٸ لینا خاص کر اینٹی باٸیوٹیکس اور ایک بچے کی دواٸ دوسرے بچے پر آزمانا

تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله

بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات اور آگاہی کے لیے ھماری پوسٹس دیکھتے رہیں

Topic: Kids and Growth:اکثر والدین پوچھتے ہیں کہ کیا ان کا بچہ اپنی عمر کے مطابق گروتھ کررہا ہے یا نہیں؟؟اس سوال کو ہم ت...
12/11/2025

Topic: Kids and Growth:
اکثر والدین پوچھتے ہیں کہ کیا ان کا بچہ اپنی عمر کے مطابق گروتھ کررہا ہے یا نہیں؟؟

اس سوال کو ہم تفصیل سے دیکھتے ہیں۔
تمام والدین اپنے بچے کے لیے سے پہلے مشاہدہ کرنے والے ہوتے ہیں اس لیے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے بچے کی گروتھ انکی عمر سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں اور انہیں کب چائلڈ سپیشلسٹ سے چیک اپ کروانا چاہیے۔
میں ریڈ فلیگ( Red Flag) کہلانے والے اہم نکات پر بات کروں گا جو جب بھی کسی بچے میں نظر آٸیں تو فوری طور پر قریبی ماہر اطفال سے چیک اپ کروائیں۔ یہ علامات بچے میں گروتھ اور بڑھوتری کی ایمرجینسی ہیں کیونکہ آپ پہلے ہی بہت وقت گزار چکے ہیں اور مزید تاخیر بچے کی مستقبل کی صلاحیتوں کو متاثر کرے گی۔

1..کسی بھی عمر میں اگر بچے میں کوئی ایسی مہارت ہو جو پہلے بچہ سیکھ چکا ہو وہ بھول جاۓ جیسا کہ بچہ پہلے بیٹھتا تھا اور اب بیٹھنا چھوڑ دیا ہے۔
2.کسی بھی عمر میں والدین دیکھتے ہیں کہ بچہ انسانی چہرے یا چیزوں پر فوکس نہیں کر پاتا یا انکی طرف نہیں دیکھتا۔
3.کسی بھی عمر میں والدین محسوس کریں کے بچہ صیح سن نہیں پا رہا یا آوازوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتا۔
4. اگر اٹھارہ ماہ کی عمر تک کوٸ لفظ نہ بولے
5. بچہ شروع سے ایک ہی ہاتھ استعمال کرے ۔ عمومأ داٸیں یا باٸیں ہاتھ کی عادت تین سال کے بعد آتی اگر ایک سال سے پہلے آجاۓ تو مطلب دوسری ساٸڈ کی کمزوری ہے
6. بچہ سرف پنجوں کے بل چلے اور مکمل پاٶں زمین پر نہ رکھے
7. بچے کے سر کا سائز بہت بڑا ہو یا بہت چھوٹا
8. بارہ ماہ تک مکمل بیٹھ نہ سکے
9.بچہ اٹھارہ ماہ تک نہ چلے یا یا بچیوں میں چلنا دو سال تک نہ شروع ہو
10. ڈھائی سال پر بچہ دوڑ نہ سکے

دوسروں کو بھی آگاھ کریں ,یہ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاک اللہ

TOPIC: "Problems of newborns"نومولود بچوں کے مسائلدرجنوں ایسی خواتین کے ساتھ  جو  نئی ماں بنتی ہیں انکے نومولود بچوں میں...
05/11/2025

TOPIC: "Problems of newborns"
نومولود بچوں کے مسائل

درجنوں ایسی خواتین کے ساتھ جو نئی ماں بنتی ہیں انکے نومولود بچوں میں لگ بھگ ایک جیسے مسائل ہوتے ہیں جنکی شکایت کرتی پائی جاتی ہیں۔ اور بچوں کے انہی مسائل سے نمٹتے نمٹتے وہ خود جسمانی صحت اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں۔

کولک یا پیٹ درد کا مسئلہ

مائیں سب سے زیادہ اس شکایت کے ساتھ آتی ہیں کہ بچہ زور لگاتا ہے، اُس کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور وہ بےحد روتا ہے۔ پیٹ درد کی اس شکایت کو ’کولک‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
بچوں میں یہ کیفیت عام طور پر شام کے وقت زیادہ ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز کا مشورہ اس کے لیے یہی ہے کہ اگر بچہ ہر لحاظ سے صحتمند ہے، اُس کی نشونما ہو رہی ہے، وزن مناسب بڑھ رہا ہے تو اس صورتحال پر پریشان نہ ہوں کیونکہ اس نوعیت کی کیفیت خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔

ماؤں کو البتہ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنا دودھ پلاتی ہیں تو نوٹ کریں کے ان کی کس قسم کی غذا بچے میں کولک کا باعث بنتی ہے، مثلاً بہت سی مائیں دودھ یا دہی کا استعمال کرتی ہیں تو بچے میں یہ تکلیف بڑھ سکتی ہے۔

جبکہ ڈبے کا دوددھ یا فارمولا ملک پینے والے بچوں کے لیے متبادل اقسام تجویز کی جاتی ہیں۔

بچے کا دودھ الٹنا

بہت سی مائیں اس بات سے پریشان ہوتی ہیں کہ بچہ دودھ الٹ دیتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق عام طور پر یہ شکایت بھی اُس وقت دور ہو جاتی ہے جب بچہ بیٹھنا شروع کر دے یا ٹھوس غذا شروع کر دے۔ تین چار ماہ تک کے بچے لیٹے رہنے کے باعث دودھ الٹ دیتے ہیں۔

اس کے لیے مشورہ یہی ہے کہ دودھ پلانے کے بعد بچے کو کندھے سے لگا کر اس وقت تک تھپتھپایا جائے جب تک وہ ڈکار نہ لے لے۔ اس کے علاوہ دودھ پلاتے ہوئے بھی بالکل سیدھا لٹانے کے بجائے بچے کا سر ذرا اونچا رکھا جائے۔

بچے کا بار بار پاخانہ کرنا

مائیں اس بات سے پریشان ہو جاتی ہیں کہ بچہ دن میں کئی بار پاخانہ کرتا ہے۔

بچے کا دن میں چھ سے آٹھ بار تک پاخانہ کرنا نارمل ہے اور اس میں پریشانی کی بات نہیں ہے۔

بچے کا پیٹ نہیں بھرتا

اپنا دودھ پلانے والی مائیں اکثر متفکر ہوتی ہیں کہ ان کے بچے کا پیٹ نہیں بھر رہا اور وہ بار بار دودھ مانگ رہا ہے۔

ماں کا دودھ جلد ہضم ہو جاتا ہے، اس لیے بچہ اگر دو گھنٹے سے بھی کم وقفے میں دودھ کے لیے روئے تو یہ عام بات ہے اس پر پریشان نہ ہوں۔ اس کو ضرور بار بار دودھ پلائیں۔

بچہ رات کو سوتا نہیں ہے

رات بھر بچہ جاگے یا بار بار جاگے تو ماں کی صحت خاصی متاثر ہوتی ہے۔ نومولود بچوں کی مائیں اس مسئلے سے پریشان ہوتی ہیں۔
رات بھر جاگنے والی بچے کی ماں سے دن کا حال پوچھا جائے تو یہی کہتی ہیں کہ دن بھر تو سوتا ہے۔

چنانچہ اس مسئلے کے لیے ڈاکٹر یا دوا کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بچے کی روٹین بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں وقت بھی لگ سکتا ہے لیکن یہ بھی زیادہ پریشانی کی بات نہیں

TOPIC:  "ALLERGY"الرجی: ایک عام مگر نظرانداز کی جانے والی بیماری !کیا آپ کو اکثر کھانسی، ناک بہنا، آنکھوں میں خارش یا جل...
05/11/2025

TOPIC: "ALLERGY"
الرجی: ایک عام مگر نظرانداز کی جانے والی بیماری !

کیا آپ کو اکثر کھانسی، ناک بہنا، آنکھوں میں خارش یا جلد پر ریشز ہوتے ہیں؟ تو ہو سکتا ہے آپ الرجی کا شکار ہوں!

الرجی دراصل ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کی بے جا سرگرمی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ جب ہمارا جسم دھول، دھواں، ٹھنڈی ہوا یا وائرس جیسی چیزوں سے ضرورت سے زیادہ شدید ردعمل دیتا ہے، تو یہی الرجی کہلاتی ہے۔

الرجی کی مختلف اقسام ہو سکتی ہیں:

سینے کی الرجی: جس میں کھانسی، جکڑن اور سانس لینے میں سیٹیوں جیسی آوازیں شامل ہیں۔

ناک کی الرجی: بار بار فلو ہونا، ناک بہنا اور چھینکیں آنا۔

جلد کی الرجی: خارش، سوجن یا ریشز۔

آنکھوں کی الرجی: سرخی، پانی آنا اور جلن۔

سردیوں میں یہ علامات شدت اختیار کر لیتی ہیں، خاص طور پر سموگ اور بند گھروں کی وجہ سے الرجی بڑھ جاتی ہے۔

لیکن فکر نہ کریں! کچھ آسان احتیاطی تدابیر سے آپ الرجی پر کافی حد تک قابو پا سکتے ہیں:

1. ماسک پہنیں – خاص طور پر سموگ یا آلودگی میں باہر نکلتے وقت۔

2. صفائی کا خاص خیال رکھیں – روزانہ جھاڑ پونچھ کریں، ویکیوم کلینر بہترین رہے گا۔

3. بستر کی صفائی – چادریں، تکیے، کمبل وغیرہ گرم پانی سے دھوئیں اور ڈسٹ مائٹ پروف کور استعمال کریں۔

4. ہوا کی آمد و رفت یقینی بنائیں – کھڑکیاں تھوڑی دیر کے لیے ضرور کھولیں۔

5. پالتو جانوروں سے پرہیز – بال، پر یا فضلہ الرجی بڑھا سکتا ہے۔

6. زیادہ پانی پئیں – جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔

7. قالین سے بچیں – یہ گرد اور الرجی پیدا کرنے والے ذرات کو جذب کرتے ہیں۔

8. ڈاکٹر سے مشورہ کریں – اینٹی الرجک ادویات صرف ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔

اپنے اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں، الرجی کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ صحت ہے تو زندگی ہے!

TOPIC: USE OF ANTIBIOTICSگلے کی سوزش، نزلہ اور کھانسی آج کل بہت عام ہے اوع ہر دوسرا شخص ان علامات کا سامنا کر رہا ہے۔ایک...
03/11/2025

TOPIC: USE OF ANTIBIOTICS
گلے کی سوزش، نزلہ اور کھانسی آج کل بہت عام ہے اوع ہر دوسرا شخص ان علامات کا سامنا کر رہا ہے۔
ایک بہت اہم سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں اینٹی بایوٹکس کب استعمال کی جائیں۔
آپ سب بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان جیسے ممالک میں اینٹی بایوٹکس کا غلط استعمال اور ضرورت سے زیادہ استعمال عام ہے، جس سے اینٹی بایوٹکس کی مزاحمت پیدا ہو رہی ہے، جو کہ ایک بہت خطرناک حالت ہے، کیونکہ ضرورت پڑنے پر یہ اینٹی بایوٹکس جراثیموں پر کام نہیں کریں گے۔
اس پوسٹ میں ہم دیکھیں گے کہ ہمیں گلے کی سوزش کے دوران اینٹی بایوٹکس کب استعمال کرنی چاہیے۔
گلے کی خرابی کے بیشتر کیسز وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں اور وائرس کے حملے میں اینٹی بایوٹکس جیسے ازو میکس، آگمینٹین، کیلا موکس، کلیری سیڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ،بلکہ الٹا سائیڈ ایفیکٹس بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے عام عوام اور ڈاکٹروں دونوں کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اینٹی بایوٹکس کا استعمال کب کرناچاہیے۔
آئیے ہم وائرل اور بیکٹریل انفیکشن کے فرق کو علامات سے سمجھتے ہیں۔
یادرہے !اینٹی بائیوٹک صرف بیکٹریل انفیکشن میں دی جا سکتی ہیں۔

وائرس کی وجہ سے گلے کی سوزش کی علامات :
۔بخار کا نہ ہونا یا کم درجے کا بخار ہوتا ہے
۔گردن میں لیمف نوڈز سوجے ہوئے نہیں ہوتے
۔گلے میں دیکھنے پر صرف سرخی نظر آتی ہے، پیپ جیسا پیلا مواد نظر نہیں آتا، ٹانسلز عام طور پر نارمل ہوتے ہیں
۔نزلہ
۔چھینکیں
۔آنکھوں کی سوزش
ایسی صورت میں اینٹی بایوٹکس کی ضرورت نہیں ہے، بس پیناڈوال استعمال کریں، شہد، جڑی ،ہربل چائے، نمک کے پانی سے غرارے، شربت توت سیاہ، لوزنجیز وغیرہ سے گلے کو سکون دیں۔ آرام کریں اور مناسب مقدار میں پانی پئیں۔ آپ ایک ہفتے میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

دوسری طرف، اگر آپ کو گلا خراب ہو اور ساتھ یہ علامات ہوں:
۔تیز بخار
۔گردن میں میں گلیٹیاں محسوس ہو اور ان میں درد بھی ہو
۔گلے میں اندر دیکھنے پر پیپ جیسا پیلا مواد نظر آئے، ٹانسلز کا سائز بڑھا ہواہو
۔نزلہ، چھینکیں یا آنکھوں کی سوزش نہ ہو
تو یہ بیکٹیریا کی وجہ سے گلے کی سوزش کی علامات ہیں اور ایسی صورت میں آپ کو اینٹی بایوٹکس کی کورس کی ضرورت ہے

TOPIC:   *CIRCUMCISION*ختنہ کب کرنا چاہیے اور کب نہیں کرنا چاہیے---"When should circumcision be performed and when shoul...
03/11/2025

TOPIC:
*CIRCUMCISION*
ختنہ کب کرنا چاہیے اور کب نہیں کرنا چاہیے

---"When should circumcision be performed and when should it not be performed?"

ختنہ کب کرنا چاہیے:
پیدائش کے بعد جلدی (عموماً ساتویں سے دسویں دن):
اگر بچہ مکمل طور پر صحت مند ہو تو یہی وقت ختنہ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

اگر پیدائش کے فوراً بعد ممکن نہ ہو:
تو پہلے چھ ماہ کے اندر ختنہ کروانا محفوظ ہوتا ہے۔

طبی وجوہات کی بنا پر:

بار بار پیشاب کی نالی میں انفیکشن (UTI)

چمڑی کا بہت زیادہ تنگ ہونا (فیموسس)

صفائی برقرار رکھنے میں دشواری

پیرا فیموسس (چمڑی واپس نہ جا سکے)

---
ختنہ کب نہیں کرنا چاہیے:

پیدائشی خرابی کی صورت میں:

ہائی پوسیڈیئس (Hypospadias) یعنی پیشاب کی نالی نیچے کھلتی ہو

ایپی سپیڈیئس (Epispadias) یعنی پیشاب کی نالی اوپر کھلتی ہو
ایسی صورتوں میں ختنہ بالکل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ آگے چل کر سرجری میں یہی چمڑی استعمال ہوتی ہے۔

اگر بچہ بیمار ہو:

بخار، یرقان (پیلیا)، یا کوئی انفیکشن ہو

وزن بہت کم یا بچہ کمزور ہو

خون بہنے کی بیماری کی صورت میں:
جیسے ہیموفیلیا (Hemophilia) یا پلیٹ لیٹس کی شدید کمی — ایسی حالت میں ختنہ سے پہلے ٹیسٹ اور ماہر ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

نوٹ:
ختنہ ہمیشہ ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹر سے صاف ستھرے ماحول میں کروائیں تاکہ انفیکشن یا خون بہنے کے خطرات سے بچا جا سکے۔

🚨 Weather Change Alert: Protect Your Health, Peshawar! 🚨The unpredictable weather in Peshawar can bring more than just a...
27/10/2025

🚨 Weather Change Alert: Protect Your Health, Peshawar! 🚨

The unpredictable weather in Peshawar can bring more than just a change in temperature—it often brings a surge in seasonal illnesses like:

Flu and Common Cold 🤧

Cough and Respiratory Infections (including Pneumonia, especially in children and the elderly)

Typhoid Fever

Gastroenteritis (Stomach Flu)

Don't let a minor cough turn into a major problem!

The expert doctors at Peshawar Polyclinic and Diagnostic Centre are here to provide the accurate diagnosis and effective treatment you need to stay healthy this season.

✅ What We Offer:

Expert Consultation: Get a thorough check-up and personalized treatment plan from our experienced doctors.

Accurate Lab Testing: Our state-of-the-art diagnostic lab provides precise and reliable tests for fevers, infections, and other seasonal ailments, ensuring you get the right medication from day one.

Comprehensive Care: From mild colds to more serious respiratory issues, we are your trusted health partner.

👨‍👩‍👧‍👦 Take Control of Your Family's Health!

If you or your loved ones are experiencing:

Persistent fever

Severe body aches

Non-stop cough or sore throat

Digestive issues

Don't wait! Early diagnosis and treatment are key to a quick recovery.

Book your appointment or walk-in for consultation and lab testing today!

📍 Visit us at: A4,1st Floor Khyber Heights Road, near Naseer Teaching Hospital , Nasir Bagh. 📞 Call us at: +92 311 9533500

✨ Rejuvenate Your Skin & Hair at PPDC! ✨Are you looking for non-surgical solutions for glowing skin and healthy hair? Ou...
15/10/2025

✨ Rejuvenate Your Skin & Hair at PPDC! ✨

Are you looking for non-surgical solutions for glowing skin and healthy hair? Our expert doctor at PPDC is now offering advanced aesthetic treatments:

🌟 PRP (Platelet-Rich Plasma): Harness your body's natural healing power to boost collagen, reduce fine lines, improve texture, and stimulate hair growth!
💉 Mesotherapy: Deliver a customized cocktail of vitamins, minerals, and hyaluronic acid directly into your skin for deep nourishment, hydration, and a radiant glow.
🔪 Micro Needling (Collagen Induction Therapy): Minimize acne scars, shrink pores, smooth wrinkles, and improve overall skin tone and elasticity.

Get ready to see noticeable results and a more youthful you!

📍 Find us at: A4, Khyber Heights adjacent to Naseer Teaching Hospital, Nasir Bagh Road Peshawar.
📞 Book your consultation today! Call 03119533500

Peshawar Polyclinic and Diagnostic Center
04/09/2025

Peshawar Polyclinic and Diagnostic Center

Grab your appointment and get free services along!!! Your wellness matters.
03/09/2025

Grab your appointment and get free services along!!! Your wellness matters.

🌞💊 Vitamin D Matters!✨ Vitamin D – The Sunshine Vitamin ✨Vitamin D keeps your bones strong, immunity active, and mood ba...
29/08/2025

🌞💊 Vitamin D Matters!

✨ Vitamin D – The Sunshine Vitamin ✨

Vitamin D keeps your bones strong, immunity active, and mood balanced.

🌿 Natural Sources of Vitamin D

☀️ Sunlight – 10–15 minutes on face & arms a few times per week
🐟 Fatty fish – Salmon, tuna, mackerel
🥛 Dairy & fortified foods – Milk, yogurt, cereals
🍳 Egg yolk
🍄 Mushrooms

✅ Safe Ways to Take Vitamin D

✔️ Oral tablets/capsules
✔️ Oral drops (for children/elderly)
✔️ Intramuscular (IM) injections (if absorption is poor)

❌ Avoid IV Vitamin D!

⚠️ IV Vitamin D is unsafe and not recommended.
It may cause kidney damage, calcium imbalance, and heart rhythm issues.

💡 Always consult your doctor before starting supplements.
Your health deserves safe choices! 💙

📍 Peshawar Polyclinic and Diagnostic Centre
📌 A-4, Khyber Heights, Near Naseer Teaching Hospital, Peshawar, Pakistan
📞 0311 9533500

Address

A-4, Khyber Heights, Near Naseer Teaching Hospital
Peshawar
25000

Telephone

03119466966

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar Polyclinic & Diagnostic Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram