10/12/2025
ردہ جو ڈاکٹر وردہ کی قاتل ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ ایبٹ آباد میں پیسے کی چمک اور اثرورسوخ انصاف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتے جارہے ہیں۔
ایبٹ آباد پولیس کی کارکردگی پر سوالات اس وقت مزید بڑھ گئے جب ملزمہ کو ہتھکڑی لگانے تک کی زحمت نہیں کی گئی۔ انصاف کا یہ دوہرا معیار عوام کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچا رہا ہے۔
ملزمہ کے شوہر کا نام سامنے لانے سے بھی پولیس کا انکار یہ احساس مزید بڑھا رہا ہے کہ شاید طاقتوروں کیلئے قانون الگ ہے۔
اس سے پہلے اقراء کیس میں بھی یہی پروٹوکول اور یہی تاخیر دیکھی گئی، اور آج تک اس کیس کا کوئی واضح نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔
ایسے میں یہ سوال انتہائی اہم بنتا جارہا ہے کہ:
کیا ڈاکٹر وردہ کو انصاف مل سکے گا؟
جب پولیس کی ترجیحات، شفافیت اور کارروائی سب کچھ مشکوک ہو جائے تو انصاف کا حصول ایک خواب بنتا جاتا ہے۔