Hasham khan . Rph

Hasham khan . Rph Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hasham khan . Rph, Health & Wellness Website, University road peshawar, Peshawar.

• They guide patients honestly, explain doses clearly, and prevent medication errors.
• A pro pharmacist stays updated, follows ethics, and always puts patient health first.
• goal: Right medicine, right dose, right time with care and responsibility.

انجیکشن کب ضروری ہے اور کب نہیں؟ (عالمی طبی معیار)ہمارے ہاں یہ تاثر عام ہے کہ "جب تک انجکشن نہ لگے، آرام نہیں آتا"۔ جبکہ...
31/01/2026

انجیکشن کب ضروری ہے اور کب نہیں؟ (عالمی طبی معیار)

ہمارے ہاں یہ تاثر عام ہے کہ "جب تک انجکشن نہ لگے، آرام نہیں آتا"۔ جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق دنیا بھر میں لگائے جانے والے 70% سے 90% انجکشنز غیر ضروری ہوتے ہیں。

💉 انجکشن صرف ان 4 صورتوں میں ضروری ہے:
بین الاقوامی میڈیکل ایس او پیز (SOPs) کے مطابق انجکشن صرف تب لگایا جائے جب:

1. مریض دوا نگلنے کے قابل نہ ہو: اگر مریض بے ہوش ہو، اسے مسلسل الٹیاں آ رہی ہوں، یا وہ ذہنی و جسمانی طور پر دوا پینے کی پوزیشن میں نہ ہو


2. فوری اثر کی ضرورت (Emergency): جب جان بچانے کے لیے دوا کا سیکنڈوں میں خون میں پہنچنا لازم ہو (جیسے ہارٹ اٹیک یا شدید الرجی)。

3. دوا کی خاصیت: کچھ دوائیں ایسی ہوتی ہیں جو معدے میں جا کر اپنی تاثیر کھو دیتی ہیں یا جذب نہیں ہوتیں (جیسے انسولین)

4. متبادل موجود نہ ہو: جب اس دوا کا گولی یا سیرپ کی شکل میں متبادل سرے سے موجود ہی نہ ہو

⚠️ غیر ضروری انجکشن کے خطرات
==================

اگر گولی سے علاج ممکن ہو اور پھر بھی انجکشن لگایا جائے تو درج ذیل خطرات پیدا ہو سکتے ہیں
:
• ہیپاٹائٹس بی اور سی: استعمال شدہ یا غیر معیاری سرنج سے خون کی مہلک بیماریاں لگ سکتی ہیں

• ایچ آئی وی (HIV): غیر محفوظ انجکشنز ایڈز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہیں

• انفیکشن: سوئی لگنے والی جگہ پر پیپ پڑنا یا زخم ہونا

✅مستند ریفرنس لنکس
==========:
آپ درج ذیل لنکس سے ان ایس او پیز کی تصدیق کر سکتے ہیں:
1. WHO (World Health Organization): Revised injection safety guidelines
2. CDC (Centers for Disease Control and Prevention): Injection Safety Standards
پیغام: اپنے ڈاکٹر سے ہمیشہ پوچھیں، "کیا یہ دوا گولی کی شکل میں لی جا سکتی ہے؟" اپنی صحت کے ساتھ ہرگزسمجھوتہ نہ کریں۔

نِپاہ وائرس کیا ہے؟نِپاہ وائرس ایک خطرناک اور جان لیوا وائرس ہے جو انسانوں اور جانوروں دونوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس ...
30/01/2026

نِپاہ وائرس کیا ہے؟
نِپاہ وائرس ایک خطرناک اور جان لیوا وائرس ہے جو انسانوں اور جانوروں دونوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس پہلی بار 1998 میں ملائیشیا میں سامنے آیا تھا۔
نِپاہ وائرس کا ذریعہ (Source)
نِپاہ وائرس کا اصل ذریعہ:
چمگادڑ (Fruit bats / Flying foxes)
یہ وائرس چمگادڑوں سے:
انسانوں میں
اور جانوروں (خاص طور پر سور) میں منتقل ہو سکتا ہے۔
وائرس کیسے پھیلتا ہے؟
نِپاہ وائرس درج ذیل طریقوں سے پھیل سکتا ہے:
متاثرہ چمگادڑوں کے لعاب یا پیشاب سے آلودہ پھل کھانے سے
متاثرہ جانوروں (خصوصاً سور) سے رابطے سے
انسان سے انسان قریبی رابطے، تھوک، کھانسی یا جسمانی رطوبتوں سے
نِپاہ وائرس کی علامات
ابتدائی علامات:
بخار
سر درد
جسم درد
متلی اور الٹی
گلا خراب
شدید علامات:
سانس لینے میں دشواری
دماغ کی سوجن (Encephalitis)
ذہنی الجھن
بے ہوشی
کوما
⚠️ بعض کیسز میں مریض چند دنوں میں جاں بحق بھی ہو سکتا ہے۔
نِپاہ وائرس کتنا خطرناک ہے؟
اموات کی شرح: 40٪ سے 75٪
یہ وائرس دماغ اور پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتا ہے
اس کا کوئی مکمل علاج یا ویکسین فی الحال دستیاب نہیں
علاج
نِپاہ وائرس کا کوئی خاص اینٹی وائرل علاج نہیں
علاج صرف سپورٹو ہوتا ہے:
بخار کم کرنا
سانس کی مدد
ICU کی سہولت
پانی اور الیکٹرولائٹس
بچاؤ کے طریقے
✔ چمگادڑوں کے آلودہ پھل نہ کھائیں
✔ کچے کھجور کے رس (Date Palm Sap) سے پرہیز
✔ بیمار افراد سے فاصلہ رکھیں
✔ ہاتھ بار بار دھوئیں
✔ حفاظتی دستانے اور ماسک استعمال کریں
پاکستان میں صورتحال
ابھی تک پاکستان میں نِپاہ وائرس کا کوئی بڑا آؤٹ بریک رپورٹ نہیں ہوا، لیکن چونکہ یہ وائرس جنوبی ایشیا میں موجود ہے، اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے
12/01/2026

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے

ملک بھر میں شدید فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد ماہرینِ صحت نے عوام کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ طبی ...
19/12/2025

ملک بھر میں شدید فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد ماہرینِ صحت نے عوام کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ فلو عام زکام نہیں بلکہ انفلوئنزا اے (H3N2) وائرس سے متعلق ہے، جو بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے اور شدید اثرات پیدا کر سکتا ہے۔ اس کی علامات میں گلے میں درد، جسم اور پٹھوں میں درد، اور غیر معمولی تھکن شامل ہیں۔

کچھ مریضوں میں سانس لینے میں دشواری بھی دیکھی گئی ہے۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ علامات ظاہر ہوتے ہی فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں، کیونکہ تاخیر کی صورت میں بیماری خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ نزلہ، زکام، فلو یا بخار کو کبھی معمولی نہ سمجھیں، اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

سپر فلو (شدید انفلوئنزا اے) سے بچاؤ کے لیے چند سادہ مگر مؤثر احتیاطیں

ویکسین لگوائیں۔ ہر سال فلو کی ویکسین لگوائیں، خاص طور پر اگر آپ زیادہ خطرے میں ہیں، جیسے عمر رسیدہ افراد یا دائمی بیماریوں والے لوگ۔

ہاتھ دھوئیں۔ صابن اور پانی سے کم از کم 20 سیکنڈ تک اچھی طرح ہاتھ دھوئیں، یا الکحل بیسڈ ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔

ماسک پہنیں۔ ہجوم والی جگہوں پر، یا کسی بیمار کے قریب ہوں تو ماسک ضرور پہنیں۔

بیمار افراد سے فاصلہ رکھیں۔ جو شخص کھانس رہا ہو یا چھینک رہا ہو، اس سے کم از کم ایک میٹر یعنی تین فٹ دور رہیں۔

صحت مند رہیں۔ اچھی نیند، متوازن غذا جس میں تازہ سبزیاں اور پروٹین شامل ہوں، اور مناسب ورزش آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھتی ہے۔

پانی زیادہ پیئیں۔ وافر پانی یا ہربل چائے پئیں تاکہ جسم کا نظام بہتر طریقے سے کام کرے

Definition of AntidoteAn antidote is a substance that counteracts, neutralizes, or reverses the toxic effects of a drug ...
15/12/2025

Definition of Antidote

An antidote is a substance that counteracts, neutralizes, or reverses the toxic effects of a drug or poison by interfering with its action, absorption, metabolism, or by enhancing its elimination from the body.
🔹 “ANTIDOTES WORK BY …”

An antidote is a substance that counteracts the harmful effect of a drug or poison.
They do this in four main ways:

1️⃣ Blocking receptors

🔸 What does this mean?

Some drugs/poisons cause harm by binding to receptors in the body.
The antidote blocks these receptors, so the poison cannot act.

🔸 Mechanism:

Antidote competes with the poison for the same receptor
→ Poison effect stops

🔸 Examples:

Poison Antidote Action

Opioids Naloxone Blocks µ-opioid receptors
Benzodiazepines Flumazenil Blocks GABA-A benzodiazepine site
Organophosphates Atropine Blocks muscarinic receptors

📌 Key idea: No receptor binding = no toxic effect

2️⃣ Restoring enzymes

🔸 What does this mean?

Some poisons inactivate enzymes that are essential for normal body function.
The antidote reactivates or restores these enzymes.

🔸 Mechanism:

Antidote removes poison from enzyme
→ Enzyme starts working again

🔸 Examples:

Poison Enzyme affected Antidote

Organophosphates Acetylcholinesterase Pralidoxime
Warfarin Vitamin K-dependent enzymes Vitamin K

📌 Key idea: Fix the enzyme → fix the problem

3️⃣ Chelating toxins

🔸 What does this mean?

Heavy metals cause toxicity by binding to tissues and enzymes.
Chelators bind tightly to metals and remove them from the body.

🔸 Mechanism:

Chelator + metal → stable complex
→ Excreted in urine or bile

🔸 Examples:

Poison Antidote

Lead EDTA, Dimercaprol
Iron Deferoxamine
Mercury Dimercaprol
Copper Penicillamine

📌 Key idea: Grab the poison and flush it out

4️⃣ Neutralizing metabolites

🔸 What does this mean?

Some drugs are harmless initially but become toxic after metabolism.
The antidote prevents formation or neutralizes toxic metabolites.

🔸 Mechanism:

Antidote blocks toxic metabolite formation
OR detoxifies it

🔸 Examples:

Drug Toxic metabolite Antidote

Paracetamol NAPQI N-Acetylcysteine
Methanol Formic acid Fomepizole / Ethanol
Ethylene glycol Oxalic acid Fomepizole

📌 Key idea: Stop the poison before it becomes deadly

*کاروباری حضرات متوجہ ھوں**اس کیلکولیٹر پر موجود ان خاص بٹنوں کے استعمال اور فوائد کو تفصیل سے سمجھاتے ہیں:*1. GT (Grand...
11/12/2025

*کاروباری حضرات متوجہ ھوں*
*اس کیلکولیٹر پر موجود ان خاص بٹنوں کے استعمال اور فوائد کو تفصیل سے سمجھاتے ہیں:*

1. GT (Grand Total) بٹن

یہ بٹن ان تمام نتائج (totals) کو جمع کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو آپ نے کیلکولیٹر پر کیے ہوں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے کئی الگ الگ حسابات کیے اور ان سب کا مجموعہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، تو GT بٹن دبانے سے تمام حسابات کا گرینڈ ٹوٹل نظر آئے گا۔

2. M+ (Memory Plus) بٹن

یہ بٹن کسی بھی نمبر کو میموری میں جمع (add) کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
استعمال: اگر آپ نے "50" لکھا اور پھر M+ دبایا، تو یہ نمبر کیلکولیٹر کی میموری میں محفوظ ہو جائے گا۔ اگر آپ بعد میں "30" لکھ کر دوبارہ M+ دبائیں، تو اب میموری میں "80" محفوظ ہوگا (50+30=80)۔

3. M- (Memory Minus) بٹن

یہ بٹن میموری میں موجود نمبر میں سے کوئی بھی نیا نمبر منفی (subtract) کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
استعمال: اگر میموری میں پہلے سے "80" موجود ہے اور آپ "20" لکھ کر M- دبائیں تو میموری میں "60" باقی رہ جائے گا (80-20=60)۔

4. MRC (Memory Recall & Clear) بٹن

یہ بٹن دو کام کرتا ہے:

پہلی بار دبانے سے میموری میں محفوظ کردہ نمبر دکھاتا ہے (Recall)۔

دوبارہ دبانے سے میموری صاف کر دیتا ہے (Clear)۔

5. +/- (Plus Minus) بٹن

یہ بٹن کسی بھی نمبر کی علامت (sign) کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
استعمال: اگر آپ نے "25" لکھا ہے اور +/- دبائیں، تو یہ "-25" میں بدل جائے گا، اور دوبارہ دبانے سے پھر "+25" ہو جائے گا۔

6. MU (Mark-Up) بٹن

یہ بٹن زیادہ تر بزنس میں منافع (profit margin) نکالنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
استعمال: اگر کسی چیز کی قیمت 500 روپے ہے اور آپ اسے 20% منافع کے ساتھ بیچنا چاہتے ہیں تو یوں کریں:

1. 500 لکھیں

2. MU دبائیں

3. 20 لکھ کر % دبائیں

4. کیلکولیٹر خود بخود وہ قیمت دکھائے گا جس پر آپ کو وہ چیز بیچنی ہے

✔ دکانداروں اور کاروباری حضرات کے لیے MU بٹن بہت کارآمد ہے۔
✔ M+, M-, اور MRC ان لوگوں کے لیے مفید ہیں جو بڑے حسابات کو میموری میں محفوظ رکھ کر بعد میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
✔ GT ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو مختلف حسابات کا گرینڈ ٹوٹل نکالنا چاہتے ہیں۔

یہ بٹن کیلکولیٹر کو مزید طاقتور اور کارآمد بناتے ہیں، خاص طور پر کاروباری افراد کے لئے بہت مفید ہے۔

یہ پہلی نسل نفسیات کی دوا ہے، جسے اس کے سنگین مضر اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں اور DRAP (پاکستان) نے بھی 2022 میں بند کر...
09/12/2025

یہ پہلی نسل نفسیات کی دوا ہے، جسے اس کے سنگین مضر اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں اور DRAP (پاکستان) نے بھی 2022 میں بند کر دیا ہے۔

اس کے خطرناک اثرات میں شامل ہیں
اچانک دل کا بند ہو جانا (Sudden cardiac arrest)
Extrapyramidal symptoms (EPS)شدید بےچینی
QT prolongation (دل کی دھڑکن میں خطرناک بے ترتیبی)

Diagesic-P
نامی کمبی نیشن دوا، جس میںThioridazineتھائیریڈازین شامل ہے، جو پاکستان میں مکمل طور پر ممنوع (BANNED) ہے۔
اس کے باوجود اسے ابھی بھی درد کی دوا کے طور پر لکھا جا رہا ہے، جو مریض کے لیے شدید جان لیوا خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

درخواست برائے تمام صحت کے پیشہ ور افراد
Diagesic-P ہرگز پریسکرائب نہ کریں
درد کے علاج کے لیے محفوظ، سائنسی اور ثبوت پر مبنی (Evidence-based) متبادل ادویات استعمال کریں

آپ کی بیداری، احتیاط اور ذمہ داری مریضوں کی زندگی بچا سکتی ہے۔
آئیے مل کر مریضوں کی سلامتی کو سب سے اوپر رکھیں

Danish Bashir
Kohat university of science and technology KUST

(7th semester
Department of Pharmacy)

 #په ماشومانو کې د ډيرې ژړا لاملونه څه دي؟ميندې څنګه پوهه شي چې ماشوم يي ولی ډير ژاړي لامل يی څه شی دی؟پداسې حال کې چې ...
09/12/2025


#په ماشومانو کې د ډيرې ژړا لاملونه څه دي؟
ميندې څنګه پوهه شي چې ماشوم يي ولی ډير ژاړي لامل يی څه شی دی؟

پداسې حال کې چې ځینې ميندې ممکن د خپل ماشوم د ژړا په ځينو لاملونو پوهه وي مګر اکثره ميندی يي بيا داسې دي چې هيڅ نه پوهيږي چې ماشوم يي ولی بار بار ژاړي او څه بايد وکړي چې د ماشوم ژړا ارامه شي

ماشومان د مختلفو اړتیاوو یا احساساتو څرګندولو لپاره مختلفه ژړا کوي.

دلته ځینې لاملونه دي که يی تاسو په نښه کړئ ممکن تاسې سره ستاسې د ماشوم د ژړا لامل په پيژندلو کې يو څه مرسته وکړي چې ستاسو ماشوم ولی ژاړي څه غواړي او څه وایي
1.کله چې ماشوم په لوږه وي نو ماشوم خپل لاسونه په خله کې وهي او ورسره همهاله ژړا کوي نو که په دې وخت کې ماشوم ته شيدې ورکړل شي ماشوم اراميږي.

2. ماشومان د ژوند په لومړيو درې مياشتو کې تقريباً 16 ساعته خوب کوي نو پکار ده چې ماشوم ته د خوب لپاره ارامه ماحول برابر شي کله چې د ماشوم خوب پوره نه وي هم نارامه وي او ژاړي
3.هغه ميندی چې خپلو ماشومانو ته پمپر استفاده کوي پکار ده چې د دريو څخه څلور ساعتو کې د ماشوم پمپر اوګوري او که مصرف شوی وي ورته بدل يي کړي.

4.اکثره ماشومان د ګرمۍ او يخنی له امله هم ډيره ژړا کوي نو پکار ده چې ماشوم ته د موسمونو سره سم کالي استفاده شي
5.کله کله ماشومانو ته د غوږ درد پيدا کيږي چې په دغه وخت کې ماشومان ډيره او په لوړ غږ ژړا کوي.

6.په ماشومانو کې د ژړا عمده لامل اکثره وخت د ماشومانو د خيټې دردونو لا امله وي چې مختلف لاملونه لري او په دې حالت کې ماشوم په بستره کې اوړي راوړي او په وقفوي ډول ژړا کوي
7.د پورته لاملونو نه علاوه که په ماشومانو کې مو د ځينو ناروغيو اعراض وعلايم لکه بار بار کانګې کول،تبه اسهالات او داسې نور وليدل نو په داسې حالت کې ماشوم مو ناروغ دی عاجلی تداوی ته اړتيا لري په اړه يي ډاکټر ته مراجعه وکړئ

خدارا اپنے نفس کی خواہشات کو کنٹرول کرے ورنہ اس کا انجام صرف موت ہے، ایڈز والے علاقوں کی  رپورٹ
08/12/2025

خدارا اپنے نفس کی خواہشات کو کنٹرول کرے ورنہ اس کا انجام صرف موت ہے، ایڈز والے علاقوں کی رپورٹ




🔴The Renal Function Triple Whammy Effect⤵️Triple Whammy Effect یہ اصطلاح زیادہ تر فارماکولوجی، فزیالوجی اور پیتھالوجی می...
07/12/2025

🔴The Renal Function Triple Whammy Effect⤵️
Triple Whammy Effect
یہ اصطلاح زیادہ تر فارماکولوجی، فزیالوجی اور پیتھالوجی میں استعمال ہوتی ہے۔ خاص طور پر گردوں (Kidneys) کے حوالے سے، جب تین دوائیں ایک ساتھ لینے سے شدید نقصان کا خطرہ بڑھ جائے۔

⭐ Triple Whammy Effect –

Triple Whammy Effect اُس حالت کو کہتے ہیں جب تین مخصوص دوائیں ایک ساتھ استعمال ہوں اور اُن کا مجموعی نقصان گردوں کے فیل ہونے
(Acute Kidney Injury)
کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دے۔
ان تین دواؤں کا مجموعہ یوں ہے:

1) ACE inhibitors یا ARBs
مثالیں:
ACE inhibitors: Enalapril, Lisinopril, Ramipril
ARBs: Losartan, Valsartan
اثر: یہ گردے کی Efferent arteriole کو ڈھیلا کر دیتے ہیں → جس سے گلو میرولر پریشر کم ہو جاتا ہے۔

2) NSAIDs
مثالیں:
Ibuprofen
Diclofenac
Naproxen
Ketoprofen

اثر. NSAIDs گردوں کی Afferent arteriole کو سکیڑ دیتے ہیں → جس سے گردے میں خون کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔
3) Diuretics (پیشاب آور ادویات)
مثالیں:
Furosemide
Hydrochlorothiazide
Spironolactone
اثر: یہ جسم سے پانی کم کرتے ہیں → جس سے خون کی مقدار (Blood Volume) کم ہوتی ہے → گردوں پر مزید دباؤ پڑتا ہے۔

⭐ یہ تینوں مل کر گردوں کو کیسے نقصان پہنچاتے ہیں؟

Step 1:

ACE inhibitor/ARB → efferent arteriole ڈھیلی → گلو میرولر پریشر کم۔

Step 2:

NSAID → afferent arteriole سکڑ → گردے میں آنے والا خون کم۔

Step 3:

Diuretic → جسم کا پانی کم → گردوں تک خون کی فراہمی مزید گھٹ جاتی ہے۔

⭐ نتیجہ:

🔴 Acute Kidney Injury (AKI) کا شدید خطرہ 🔴 اُٹھتے بیٹھتے چکر، پیشاب کم ہونا، ورم، تھکن 🔴 ہسپتال داخلے کی ضرورت تک نوبت آ سکتی ہے

اسی مجموعی، مسلسل اور تین طرفہ نقصان کو Triple Whammy Effect کہتے ہیں۔

⭐ Triple Whammy Effect کن مریضوں میں خطرناک ہوتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر والے

شوگر کے مریض

بزرگ افراد

دل یا گردوں کے پہلے سے مریض

پانی کی کمی (Dehydration) والے

⭐ یاد رکھیں:

ACE/ARB + NSAID + Diuretic = گردوں کے لیے بہت خطرناک کومبو

ڈاکٹر اور فارمسسٹ کے مشورے کے بغیر تینوں دوائیں ایک ساتھ استعمال کرنا بہت خطرناک ہے۔


Address

University Road Peshawar
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hasham khan . Rph posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram