18/09/2025
ان گنت کالیں آ چکی ہیں کہ بچیوں کو لگنے والی ویکسین کے بارے میں جو افواہیں پھیلی ہوئی ہیں ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔ تو میرا جواب ہوتا ہے کہ فوری طور پر لگوائیں ۔بھاگ کر لگوائیں۔ اگر لائنیں لگی ہوئی ہیں تو لائنیں توڑ کر سب سے آگے کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ پہلے مجھے لگاؤ پہلے مجھے لگاؤ۔
حقیقت:
یہ سب کم علمی اور جہالت کی نشانیاں ہیں۔
خوامخواہ گمراہی اور بدگمانیاں پھیلائی جاتی ہیں
کبھی پولیو ویکسین کے بارے میں بھی ایسا ہی تھا پھر کرونا کے بارے میں ایسا افواہیں پھیلائی گئی جو اب تک چل رہی ہیں .
اب اس ویکسین کے بارے میں ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے۔
ہمیں تھوڑا سا سوچنا چاہیے کہ اگر یہود و نصاری نے ہمارے مردوں کو خصی کرنا ہے اور ہماری عورتوں کو بانجھ کرنا ہے تو ان کے لیے کیا ویکسینز ہی رہ گئی ھیں۔ ہماری تمام میڈیسن جو ہمارے ملک میں موجود ہیں یا بن رہی ہیں ان کا خام مال سب کا ہی باہر سے آ رہا ہے تو اگر یہود و نصاری نے ایسا ویسا کچھ کرنا ہے تو اس راہ مٹیریل میں کچھ اس طرح کی چیز نہیں ملا سکتے کہ ہمیں اس طرح کے نقصان پہنچا سکیں
ہمیں شعور سے کام لینا چاہیے اور اپنی بچیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوانی چاہیے تاکہ مستقبل میں کسی سانحہ سے بچ سکیں۔