03/12/2025
کوئٹہ
ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ میں صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے ایک بڑی شاندار تقریب منعقد ھوئی۔ تقریب زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، خواتین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سول سوسائٹی کی تنظیمیں بھی شریک ھوئیں۔
تقریب کے مہمانان گرامی ایڈیشنل سیکرٹری صحت ثاقب خان ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ھاشم مینگل، صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سحرین نوشیروانی ، ڈاکٹر خداداد عثما. ڈائریکٹر سفِ بلڈ ٹراسفیوژن ڈاکٹر افضل زرکون ،ڈاکٹر داؤد خان اچکزئی اور دیگر تھے۔