19/11/2025
بولان میڈیکل کالج انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب تقسیمِ انعامات
بولان میڈیکل کالج میں انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منعقد ہوا، جس کے مہمانِ خاص پروفیسر ڈاکٹر احسان شاہ تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں حاجی سراج الدین (برسر بی ایم سی) باسط شاہ اور حاجی عبد الوحید بھی شریک تھے۔
مہمانوں نے پورا میچ دیکھا اور اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احسان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلیں نہ صرف صحت مند مقابلے کا ماحول فراہم کرتی ہیں بلکہ ایک مثبت اور توانا معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔