07/05/2023
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=718585106942347&id=100063725933165&mibextid=Nif5oz
کوئٹہ(گدروشیاپوائنٹ)پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی سطح پر جو پریس کانفرنس صوبائی صدر عبدالسلام زہری کی قیادت میں ہوا اس حوالے سے 8 مئی بروز پیر کو احتجاج شیڈول کے مطابق ہورہے ہیں اس متعلق صوبائی چیف آرگنائزر پاکستان پیرامیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن ظریف علیان رند نے اپنی جاری کردہ اخباری بیان میں بلوچستان بھر کے تمام پیرامیڈکس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل پیر کے دن پورے بلوچستان کے ہسپتالوں پر سیاہ پرچم لہرائیں، پیرامیڈکس کے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی بینرز آویزاں کریں اور اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بلوچستان کے حکمرانوں کو یہ پیغام دیں ہم حق مانگنے نکلے ہیں، حق لے کر رہیں گے، اور اس پیغام کو اتنا عام کریں کہ دنیا کے تمام مکاتب فکر کو پہنچ جائے، کہ بلوچستان جیسے ایسے صوبے میں جہاں وہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، وہاں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے پیرامیڈکس جو کرونا جیسے مہلک و جان لیوا وائرس وباء میں ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ موجود تھے، کیا اپگریڈیشن پیرامیڈکس کا حق نہیں ہے؟ کیا سو فیصد سروس اسٹرکچر کے حقدار نہیں ہیں؟ کیا ہمارے لواحقین کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے کوٹہ پر تعیناتی نہیں کرنا چاہیے؟ کیا پروموشن ہمارے لئے نہیں ہے؟ کیا ہم رسک پر نہیں ہے رسک الاؤنس ہمیں نہیں ملنا چاہیے؟ کیا مزید پڑھنے کیلئے ہیلتھ فیکلٹی کالج اور یونیورسٹی ہمارے لئے ضروری نہیں ہیں؟ یقیناً یہ سب ہمارے بنیادی حقوق ہیں اور ہمیں چاہیئے، کیونکہ اس مہنگائی میں ہمیں بھی باعزت جینے کا حق ہے، ہمارے بچوں کو بھی پڑھنے دیجئیے ، ہم کوئی مرعات نہیں مانگ رہے ہیں، ہمیں ہمارے بنیادی حقوق چاہیے، جس کے ہم حقدار ہیں، جب ذہن پر کوئی بوجھ نہ ہو تو وہ بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں، ہم اپنی بچوں کی تعلیم کیلئے فکرمند ، ہم دو وقت کے کھانے کیلئے فکرمند ؟ ہم قرض تلے دبے ہوئے فکرمند ، انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں ایک بار پھر بلوچستان بھر کے پیرامیڈکس بھائیوں اور بہنوں کو کہا عبدالسلام زہری کی قیادت میں پمسا کے پرچم تلے ایک ہوکر اپنی حقوق ان سے چھین لیں، کیونکہ مانگنے سے بھیک ملتا ہے، اور اس وقت آپ کی تنظیم پاکستان پیرامیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن صوبائی قائدین صدر عبدالسلام زہری ، چیئرمین بشیر احمد چھلگری ،جنرل سیکرٹری طاہر ہوتک اور مضبوط کابینہ کے عہدے داروں کے ساتھ مضبوط ہے، آپ کی حقوق کی جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھ سکتا ہے، اور آپ کیلئے میدان میں ہے