03/01/2023
𝐏𝐫𝐨𝐬𝐭𝐡𝐞𝐭𝐢𝐬𝐭 & 𝐎𝐫𝐭𝐡𝐨𝐭𝐢𝐬𝐭 (𝐏&𝐎)
پراستھیٹسٹ اور آرتھوٹسٹ کسے کہتے ہیں؟
ایسے اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہوتے ہیں جو ہر عمر کے معذور افراد کی بحالی بذریعہ بریسز و مصنوعی اعضاء کرتے ہیں جو کہ معذور افراد کو نارمل زندگی کی طرف واپس لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ، درد سے آرام، اسپیشل بچوں کی بحالی، کسی حادثے یا بیماری کے باعث کٹی ہوئی ٹانگ ، کٹے ہوئے بازو کی بذریعہ مصنوعی اعضاء بحالی اور مختلف مریضوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کا علاج بغیر میڈیسن و سرجری، اسپیشل ٹیکنیک کے ذریعے کرتے ہیں۔
پراستھیٹسٹ اور آرتھوٹسٹ کن بیماریوں کا علاج کرتے ہیں؟
𝐂𝐥𝐮𝐛 𝐅𝐨𝐨𝐭
پیدائشی ٹیڑھے پاؤں کا علاج
𝐅𝐫𝐚𝐜𝐭𝐮𝐫𝐞 𝐁𝐫𝐚𝐜𝐞'𝐬
𝐒𝐩𝐢𝐧𝐞 𝐏𝐚𝐢𝐧
گردن، کمر کے اوپر والے یا نیچے والے حصے میں درد
𝐃𝐢𝐬𝐜 𝐒𝐥𝐢𝐩
مہروں میں موجود ڈسک کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا
𝐁𝐚𝐜𝐤 𝐏𝐚𝐢𝐧 & 𝐍𝐞𝐜𝐤 𝐏𝐚𝐢𝐧
ریڑھ کی ہڈی اور گردن میں درد
𝐊𝐲𝐩𝐡𝐨𝐬𝐢𝐬 / 𝐒𝐜𝐨𝐥𝐢𝐨𝐬𝐢𝐬
ریڑھ کی ہڈی کا ٹیڑھا پن کا بغیر آپریشن علاج، جس کی وجہ سے کمر میں درد
(𝐋𝐞𝐠 𝐋𝐞𝐧𝐠𝐭𝐡 𝐃𝐢𝐬𝐜𝐫𝐞𝐩𝐚𝐧𝐜𝐲)𝐋𝐋𝐃
ٹانگوں کی لمبائی برابر نا ہونے کی وجہ سے معذوری کی بحالی
𝐒𝐭𝐫𝐨𝐤𝐞
فالج کی وجہ سے معذور مریضوں کا علاج
𝐏𝐨𝐬𝐭 𝐒𝐮𝐫𝐠𝐢𝐜𝐚𝐥 𝐑𝐞𝐡𝐚𝐛𝐢𝐥𝐢𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧
کولہے یا گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی، فریکچر کے آپریشن کے بعد حرکت میں دشواری اور نارمل زندگی کی بحالی کے لیے پراستھیٹسٹ اور آرتھوٹسٹ مخصوص بریسز مہیا کرتا ہے تاکہ مریض اپنی نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکے
𝐂𝐏 𝐂𝐡𝐢𝐥𝐝
اسپیشل اور معذور بچوں کی بحالی
دماغی فالج کی وجہ سے بچوں کے جسم کی معذوری کی بحالی
𝐏𝐨𝐥𝐢𝐨𝐦𝐲𝐞𝐥𝐢𝐭𝐢𝐬
بچپن میں پولیو وائرس کی وجہ سے جسم کے دوسرے اعصاب کے پٹھوں میں کمزوری اور حرکت میں کمی
𝐃𝐢𝐬𝐚𝐛𝐥𝐞𝐝 𝐩𝐞𝐫𝐬𝐨𝐧
معذور افراد کی بحالی
𝐎𝐬𝐭𝐞𝐨𝐚𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬
مریضوں کے گھٹنوں کی گھساوٹ کی مطابق اسپیشل انسول (𝐈𝐧𝐬𝐨𝐥𝐞𝐬) تیار کئے جاتے ہیں۔
مختلف بریسز
𝐅𝐎
𝐀𝐅𝐎
𝐊𝐀𝐅𝐎
𝐇𝐊𝐀𝐅𝐎
𝐏𝐓𝐁
𝐖𝐇𝐎
مصنوعی اعضاء
گھٹنے سے نیچے کٹی ہوئی ٹانگ
گھٹنے سے اوپر کٹی ہوئی ٹانگ
بازوں کا کٹا ہونا
𝐓𝐓𝐏
𝐓𝐅𝐏
𝐓𝐑𝐏
بروقت تشخیص سے ان بیماریوں کا بہت بہتر علاج بذریعہ بریسز ممکن ہے بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے ان میں سے کچھ بیماریاں مستقل معذوری میں مبتلا کر سکتی ہیں۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز ان بیماریوں میں مبتلا ہے تو فوری طور پر تجربہ کار آرتھوٹسٹ اینڈ پراستھیٹسٹ سے رابطہ کریں۔
اللہ تعالی ہم سب کو صحت مند زندگی عطا کرے۔ آمین