15/10/2025
ریسکیو 1122 پونچھ راولاکوٹ
عالمی یومِ سفید چھڑی کے موقع پر راولاکوٹ میں ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت کمشنر پونچھ ڈویژن مسعودالرحمن صاحب نے کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر پونچھ سردار عمر فاروق، ضلعی آفیسران، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عملہ، خصوصی بچوں، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شروع ہو کر غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ تک نکالی گئ، جہاں مقررین نے بصارت سے محروم افراد کے مسائل اور ان کے حقوق کے تحفظ پر روشنی ڈالی۔