16/11/2025
ڈاکٹر صاحب سٹنٹ کولا بچایا!!!
اب لازمی نہیں کہ ہر دل کی نالی میں Stent ڈالا جائے . دوائی لگا ہوا بیلون جسے ڈی سی بھی DCB کہتے ہیں نے ان سٹنٹس کی جگہ لینا شروع کر دیا ہے جس کا فائدہ یہ ہے کہ جہاں ضرورت ہو وہاں پہ اس DCB کے ذریعے دوائی نالی کو لگا دی جاتی ہے اور پھر یہ بیلون واپس باہر نکال دیا جاتا ہے اس طرح ایک پا بعد مریض الموسٹ نارمل انسان کی طرح ہوتا ہے .
ہو سکتا ہے مستقبل قریب میں DCB سے نالیاں کھولنا سٹنٹ سے زیادہ ہو جائیں بس اس کے لیے خیال رکھنا پڑتا ہے کہ دل کی نالی ایک خاص طریقے سے پہلے تیار کی جائے تاکہ اس کے دوبارہ بند ہونے کے چانسز نہ ہوں یہ ان لوگوں کے لیے بہت خوشی کی خبر ہے جو اکثر یہ کہتے ہیں کہ
"ڈاکٹر صاحب سٹنٹ کولا بچایا"