16/11/2025
بسم اللہ تعالی
کولسٹرول کیا ہے
دل کے امراض کی بنیادی وجہ کولسٹرول ہے
سیکس میں کولیسٹرول کی اہمیت
اسلام علیکم
صاحبو عزیزو آداب
کیسے ہو صاحبو بہت عرصہ بعد فقیر مبشر حاضر ہے چند باتیں وہ جو پہلے ہی آپ صاحبوں کو معلوم ہیں لیکر ۔تو صاحبو شروع کریں یہ موضوع یونانی لفظ کول اور سٹرس سے نکلا لفظ یعنی صفراء جما ہوا یعنی ٹھوس صفراء مسلسل مزاج سرد خشک رہنے کی وجہ سے جگر کی اپنی طبعی حرارت کم ہو جاتی ہے صفراء کی پیدائش کم ہو جاتی ہے اور جو بن رہا ہوتا ہے سوداء کی آمیزش سے غلیظ ہو کر جمنے لگتا ہے اور مریض کو شدید قبض کی شکائیت رہنے لگتی ہے اور پتے میں صفراء کے جمنے کی وجہ سے پتھریاں بننے لگتی ہیں چہرے پر سیاہی آنے لگتی ہے مریض وہم کے مرض کا شکار ہو جاتا ہے
کولسٹرول کیا ہے
چربی جیسا مادہ بے رنگ بے بو ہوتا ہے اور جتنا انسانی ضروت ہو اتنا ہی بنتا ہے جسم میں حرارت کو اور لچک کو برقرار رکھتا ہے جسم کی نشوونما کے لیے ضروری ہے مردوں کے جسم میں ٹیسٹوسٹیرون ھارمون اور عورتوں کے جسم میں ھارمون ایسٹروجن اور پروجسٹران بھی کولسٹرول کے مرہون منت ہوتے ہیں اور صفراء کا بھی بنیادی رکن ہوتا ہے جو کہ جسم میں چکنائ کو ھضم کرنے کے لیۓ ضروری ہے اور اگر صفراء غیر طبعی شکل اختیار کر لے تو چکنائ ٹھنڈک کی وجہ سے جمنے لگتی ہے جو کہ خون کے اندر گاڑھا پن پیدا ہونے لگتا ہے اور امراض قلب کی ابتدا ہوتی ہے
جسم کا 75 فی صد حصہ پانی پر مشتمل ہے اور چکنائ چونکہ پانی میں ناحل پزیر ہے اس لیۓ چکنائ معدہ سے چھوٹی آنت میں سے جگر کے عمل کے زریعے ایل ڈی ایل میں تبدیل ہو جاتی ہے جو کہ خراب چکنائ ہے شریانوں میں جمنے لگتی ہے اگر یہ شریانوں میں زیادہ جمع ہونے لگے تو دل کے امراض پیدا ہونے لگتے ہیں جبکہ چکنائ جو جمتی نہیں جسم کے لیۓ مفید ہوتی ہے اسے ایچ ڈی ایل کہتے ہیں ان کی معیاری مقدار یہ ہے
LDL 160 mg /dl سے کم
HDL 34 mg/dl سے زیادہ
جسم میں کلسٹرول ک آسان علاج
اس بیماری سے ڈرنے کے بجاۓ اس کا تدارک کرنا چاہیے روٹی ہمیشہ گندم کے چکی والے آٹے کی کھایا کریں فائبر والی غذائیں استعمال کریں واک اور ورزش کو معمول بنائیں
آٹے کا چوکھر تیس گرام چھلکا اسپغول تیس گرام ملا کر رکھیں ایک بڑا چمچ ایک گلاس پانی میں گھول کر صبح شام کھانے سے پہلے پیا کریں
قہوہ
سفید پودینہ پانچ گرام
اجوائن تین گرام ایک پیالی قہوہ بنا کر پیئیں
اب فقیر حکیم مبشر کو اجازت اگر زندگی نے وفا کی تو پھر حاضر ہونے کے وعدہ کے ساتھ اللہ آپ صاحبوں کا حامی و ناصر دین دنیا قبر و حشر میں کامیابی ہو نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو اھلبیت علیھم السلام کی نصرت عطا ہو الہی آمین بحق سیدہ النساءالعالمین فاطمہ سلام اللہ علیہا
اسلام علیکم
فقیر حکیم سید مبشر علی مدنی ہربل دواخانہ مین بازار نواب آباد واہ کینٹ