03/12/2025
🌍✨ چمبیلی انسٹیٹیوٹ راولپنڈی میں معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا ✨🌍
چمبیلی انسٹیٹیوٹ راولپنڈی میں 3 دسمبر – معذور افراد کا عالمی دن بھرپور طریقے سے سیلیبریٹ کیا گیا۔ اس موقع پر چمبیلی انسٹیٹیوٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، اسکول کے بچے اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ تقریب بچوں کی صلاحیتوں، محنت اور اعتماد کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوئی۔ والدین اور کمیٹی ممبران کی شرکت نے بچوں کا حوصلہ مزید بڑھایا اور انہیں اپنی قابلیت کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔