Redo Medical Complex

Redo Medical Complex REDO Welfare Trust was established on 14 August 1976 and registered with the Government of Pakistan.

For 50 years, REDO has been serving needy families across the country through Eye Care, Dialysis, General Medicine, MNCH & Dental Health services.

Please help patients on dialysis. Donate your Zakat and save lives. REDO Welfare Trust. 50 Years of Service.
17/03/2026

Please help patients on dialysis.
Donate your Zakat and save lives.
REDO Welfare Trust. 50 Years of Service.

Life-Saving Dialysis Care You Can Trust

At REDO Dialysis Center, we are committed to providing safe, modern, and compassionate dialysis treatment for patients who need long-term kidney care.

With advanced dialysis machines, single-use dialyzers, qualified nephrologists, and trained nursing staff, we ensure every patient receives care with dignity, safety, and respect.

Because quality healthcare should be accessible, affordable, and reliable.

📍 REDO Dialysis Center – Rawalpindi
📞 For appointments & information: 0334 0809888

REDO Welfare Trust — Serving Humanity. Saving Lives.

16/03/2026

آج آپ کی ملاقات ریڈو ویلفئیر ٹرسٹ کے ایک اور مہمان سے کراتے ہیں جو گزشتہ 18 سال سے ہمارے ڈائیلاسس سینٹر سے اپنا علاج کرا رہے ہیں اور اب تک خوش و خرم اور صحت مند ہیں۔
محمد عادل صاحب اس وقت ریڈو کے پاس آئے تھے اپنا ڈائیلاسس کا علاج کرانے کے لیے، جب ان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔
پھر دورانِ علاج ہی ان کی شادی ہوئی اور برسوں گزر گئے۔
آج ماشاءاللہ سے ان کا ایک خوبصورت بیٹا ہے جو ان کا سہارا بن چکا ہے.
عادل صاحب یہاں بتا رہے ہیں کہ ریڈو ڈائیلاسس سینٹر کے ساتھ علاج کا ان کا تجربہ کیسا رہا اور وہ کتنے مطمئن ہیں۔
امید ہے کہ آپ ان کی گفتگو پوری سنیں گے اور ہمیں اپنے تاثرات سے آگاہ کریں گے۔
ریڈو ڈائیلاسس سینٹر کے ساتھ آپ بھی وابستہ ہوجائیں اور انسانیت کی خدمت کریں۔

14/03/2026

رمضان ختم ہونے میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ اب بھی وقت ہے ایک اچھا فیصلہ کرنے کا۔ گردے فیل ہونے والے مریض آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔ اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات سے ان کی زندگی بچائیں۔ تاحیات اجر پائیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں۔

ریڈو ویلفئیر ٹرسٹ آپ کی عطیہ کی ہوئی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات سے ہر سال ہزاروں نابینائوں کے لیے مختلف اقسام کے آپریشن، اور...
13/03/2026

ریڈو ویلفئیر ٹرسٹ آپ کی عطیہ کی ہوئی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات سے ہر سال ہزاروں نابینائوں کے لیے مختلف اقسام کے آپریشن، اور گردے فیل ہونے والے مریضوں کے لیے ڈائیلاسس کے سیشن بالکل مفت مہیا کرتا ہے۔
ابھی اپنی زکوٰۃ ادا کریں اور بے شمار لوگوں کی دعائیں لیں۔
آپ کا چھوٹا سا تعاون، کسی کی زندگی بدل سکتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ فرمائیں۔
ریڈو ویلفئیر ٹرسٹ ۔۔۔ عقب (سابق) ناز سینما، مین مری روڈ، راولپنڈی، پاکستان ۔۔۔ فون: 0515503233
#پاکستان

07/03/2026

آج عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہم ایک ایسی پاکستانی بیٹی کو یاد کررہے ہیں جس نے ثابت کیا کہ ایک عورت کا خواب نسلوں کی تقدیر بدل سکتا ہے۔
۔۔۔
پچاس سال پہلے، راولپنڈی میں پڑھنے والی، اس نوجوان لڑکی نے نابینا اور بینائی کے دیگر مسائل سے دوچار لوگوں کے دکھ کو اپنا مشن بنالیا تھا۔
اس کے دل میں ایک سوال تھا:
"کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ اندھیرے میں ڈوبی آنکھوں میں دوبارہ روشنی لوٹ آئے؟"
اسی احساس سے ایک چھوٹی سی تحریک نے جنم لیا۔ خدا کا کرنا یہ ہوا کہ اس کے ساتھ ایک اور چھوٹا سا لڑکا مل گیا جو وہی خواب دیکھ رہا تھا۔ دونوں نے مل کر 1976ء میں کام شروع کردیا۔ پھر چند لوگوں کی مدد، محدود وسائل اور ایک مضبوط ارادے کے ساتھ یہ سفر شروع ہوا۔
وقت گزرتا گیا، مگر اس خواب کی روشنی کم نہ ہوئی۔
آج پچاس سال بعد وہی خواب،
REDO Welfare Trust
کی صورت میں لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں میں امید کی کرن بن چکا ہے۔ وہ خواب ہزاروں ماؤں، بہنوں اور بزرگ خواتین کی آنکھوں میں دوبارہ روشنی لے آیا ہے۔
وہ بہادر لڑکی بہت سال ہوئے دنیا سے جاچکی ہے، مگر اس کا خواب، اس کی ہمت اور اس کی خدمت آج بھی زندہ ہے— وہ چہرے جو کبھی دھندلے تھے، آج واضح ہیں۔ وہ گھر جو اندھیرے میں تھے، آج روشن ہیں۔
وہ خواب نصف صدی گزرنے کے بعد بھی زندہ ہے، ہر اس مرد اور عورت کی مسکراہٹ میں جسے دوبارہ دیکھنے کی نعمت ملی۔
ہر اس عورت کی دعا میں، جو ایک لڑکی کے خواب کی تعبیر کی بدولت صحت، خوشحالی اور تحفظ کی جانب قدم بڑھاتی ہے۔
عالمی یومِ خواتین پر ہم اس عظیم خاتون کے پیغام کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جب ایک عورت انسانیت کے لیے کھڑی ہو جائے تو اس کی روشنی نسلوں تک پھیلتی ہے۔
آئیے اسی عظیم خاتون کی کہانی سنیں، جو وہ چھوٹا سا لڑکا سنا رہا ہے، جو پچاس سال پہلے اس خاتون کا ساتھی تھا۔
عالمی یومِ خواتین پر جانیں، پاکستان کی اس قابلِ فخر بیٹی کے بارے میں جس کے مرنے کے بعد، اب اس کا شوہر اور بیٹے بھی بیوی اور ماں کا مشن زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
کیا آپ بھی اس خواب کو اپنی آنکھوں میں سجانا چاہیں گے؟
آئیں اور پاکستانیوں کی آنکھوں میں امید کے دئیے روشن کرنے کے مشن کا حصہ بن جائیں۔
ہم ریڈو ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے پاکستان کی ساری باہمت خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس مشن میں آپ سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

You can also follow on Instagram to see more.
05/03/2026

You can also follow on Instagram to see more.

05/03/2026

صرف نو ہزار روپے میں موتیا کے آپریشن عطیہ کریں۔ آپ کی زکوٰۃ کسی کی بے نور آنکھوں میں روشنی بن سکتی ہے۔
۔۔۔
ذرا تصور کیجیے کہ آپ ہر روز ایک ایسی دنیا میں آنکھ کھولیں جہاں سب کچھ دھندلا اور سائے میں گم ہو.
ذرا سوچیں کہ آپ اپنے پیاروں، بچوں یا پوتے پوتیوں کے چہروں کو صاف دیکھنے کے بجائے صرف ایک مدھم سی یاد کے طور پر محسوس کریں۔
یہ کوئی کہانی نہیں بلکہ پاکستان کے لاکھوں غریبوں کی ایک حقیقت ہے۔ ہمارے پاس ایسے ڈیڑھ ہزار منتظر لوگوں کی فہرست موجود ہے۔
یہ سب غریب ہیں، بوڑھے ہیں اور بیمار ہیں۔ یہ دن رات دعا کرتے ہیں کہ کوئی بندہِ خدا ایسا مل جائے جو ان کی بیماری سے شفا کا وسیلہ بن جائے۔ کوئی ایسا نیک دل انسان جو ان کے موتیا کا علاج کرادے۔
اور ہمیں ایسے لوگ دن رات ملتے ہیں جو راہِ خدا میں غریبوں کے آپریشن عطیہ کرتے ہیں۔
ہم ایسے ہی مخیر لوگوں کی مدد سے، ہر سال پانچ ہزار سے زیادہ غریبوں کے موتیا کے آپریشن مفت کرتے ہیں۔
لیکن اب ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔ غربت نے علاج کو غریبوں کی پہنچ سے دور کردیا ہے اور بیماروں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔
ہم پاکستان میں آنکھوں کا علاج اور قرنیے کی تبدیلی کرنے والے اولین اداروں میں شامل ہیں جو پچاس سال سے غریبوں کی بہتر طبی سہولیات تک رسائی میں معاونت کررہا ہے۔ راولپنڈی، بلکسر اور واہ میں ہمارے تین ہسپتال ہر سال سو دو لاکھ مریضوں کی شفا یابی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
اس سال آپ بھی کسی دعا کی قبولیت کا وسیلہ بن جائیں۔ کسی کے لیے وہ فرشتہ بن کر سامنے آئیں، جس کا انتظار کوئی برسوں سے کررہا ہے۔
ایک موتیا کا آپریشن عطیہ کریں اور تاحیات جاری رہنے والے صدقہ جاریہ کو اپنے نیک اعمال میں لکھوا دیں۔
اس ایک فیصلے کی قیمت صرف 9,000 روپے ہے۔
کیا یہ سودا مہنگا ہے؟۔ہرگز نہیں۔ آپ صرف 9,000 روپے سے کسی ایک زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل سکتے ہیں۔
اتنی رقم تو ہم کبھی کبھی دوستوں کی دعوت میں خرچ کردیتے ہیں۔
ڈنر میں اڑا دیتے ہیں۔
تو کیوں نہ اس بار کسی کی آنکھوں کو روشن کرنے میں ہی یہ رقم خرچ کردیں۔ ایک عام دعوت کی قیمت میں آپ فراہم کر سکتے ہیں:
✅ بینائی بحال کرنے والا موتیے کا آپریشن
✅ تمام ضروری سامان بشمول لینس
✅ آپریشن تھیٹر کے مکمل اخراجات اور ڈاکٹر کی فیس
✅ عزتِ نفس اور خودمختاری کی واپسی۔
تو پھر انتظار کیوں؟
اس وقت 1,500 افراد آپ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔
یاد رکھیں۔ غربت میں زندگی گزارنے والے ایک بزرگ کے لیے موتیا صرف بینائی کا مسئلہ نہیں — یہ اُن کی روزگار کمانے، محفوظ طریقے سے چلنے پھرنے اور معاشرے کا حصہ بننے کی صلاحیت کے خاتمے کے مترادف ہے۔
آپ کی زکوٰۃ وہ وجہ بن سکتی ہے جس سے وہ کل سورج طلوع ہوتے دیکھ سکیں۔
آج ہی انہیں بینائی کا تحفہ دیں:
📍 زکوٰۃ کے لیے:
اکاؤنٹ ٹائٹل: REDO Zakat
A/C نمبر: 006620010064171
بینک: MCB مری روڈ برانچ، راولپنڈی
IBAN: PK42MUCB006620010064171
📍 عام عطیات کے لیے:
اکاؤنٹ ٹائٹل: REDO Donation
A/C نمبر: 006620010029237
معلومات کے لیے : 📞 واٹس ایپ/کال: +92 334 0809888
انہیں ایک اور دن اندھیرے میں انتظار نہ کرنے دیں۔
اپنی زکوٰۃ سے آج ہی ایک زندگی بحال کریں۔

05/03/2026

Help needy patients with your Zakat. Just 9000 rupees can transform a person's life within minutes. Donate your Zakat generously to give a gift of sight.

صرف نو ہزار روپے میں موتیا کے آپریشن عطیہ کریں۔ آپ کی زکوٰۃ کسی کی بے نور آنکھوں میں روشنی بن سکتی ہے۔ ذرا تصور کیجیے کہ...
03/03/2026

صرف نو ہزار روپے میں موتیا کے آپریشن عطیہ کریں۔ آپ کی زکوٰۃ کسی کی بے نور آنکھوں میں روشنی بن سکتی ہے۔
ذرا تصور کیجیے کہ آپ ہر روز ایک ایسی دنیا میں آنکھ کھولیں جہاں سب کچھ دھندلا اور سائے میں گم ہو۔
ذرا سوچیں کہ آپ اپنے پیاروں، بچوں یا پوتے پوتیوں کے چہروں کو صاف دیکھنے کے بجائے صرف ایک مدھم سی یاد کے طور پر محسوس کریں۔
یہ کوئی کہانی نہیں بلکہ پاکستان کے لاکھوں غریبوں کی ایک حقیقت ہے۔ ہمارے پاس ایسے ڈیڑھ ہزار منتظر لوگوں کی فہرست موجود ہے۔
یہ سب غریب ہیں، بوڑھے ہیں اور بیمار ہیں۔ یہ دن رات دعا کرتے ہیں کہ کوئی بندہِ خدا ایسا مل جائے جو ان کی بیماری سے شفا کا وسیلہ بن جائے۔ کوئی ایسا نیک دل انسان جو ان کے موتیا کا علاج کرادے۔
اور ہمیں ایسے لوگ دن رات ملتے ہیں جو راہِ خدا میں غریبوں کے آپریشن عطیہ کرتے ہیں۔
ہم ایسے ہی مخیر لوگوں کی مدد سے، ہر سال پانچ ہزار سے زیادہ غریبوں کے موتیا کے آپریشن مفت کرتے ہیں۔
لیکن اب ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔ غربت نے علاج کو غریبوں کی پہنچ سے دور کردیا ہے اور بیماروں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔
ہم پاکستان میں آنکھوں کا علاج اور قرنیے کی تبدیلی کرنے والے اولین اداروں میں شامل ہیں جو پچاس سال سے غریبوں کی بہتر طبی سہولیات تک رسائی میں معاونت کررہا ہے۔ راولپنڈی، بلکسر اور واہ میں ہمارے تین ہسپتال ہر سال سو دو لاکھ مریضوں کی شفا یابی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
اس سال آپ بھی کسی دعا کی قبولیت کا وسیلہ بن جائیں۔ کسی کے لیے وہ فرشتہ بن کر سامنے آئیں، جس کا انتظار کوئی برسوں سے کررہا ہے۔
ایک موتیا کا آپریشن عطیہ کریں اور تاحیات جاری رہنے والے صدقہ جاریہ کو اپنے نیک اعمال میں لکھوا دیں۔
اس ایک فیصلے کی قیمت صرف 9,000 روپے ہے۔
کیا یہ سودا مہنگا ہے؟۔ہرگز نہیں۔ آپ صرف 9,000 روپے سے کسی ایک زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل سکتے ہیں۔
اتنی رقم تو ہم کبھی کبھی دوستوں کی دعوت میں خرچ کردیتے ہیں۔
ڈنر میں اڑا دیتے ہیں۔
تو کیوں نہ اس بار کسی کی آنکھوں کو روشن کرنے میں ہی یہ رقم خرچ کردیں۔ ایک عام دعوت کی قیمت میں آپ فراہم کر سکتے ہیں:
✅ بینائی بحال کرنے والا موتیے کا آپریشن
✅ تمام ضروری سامان بشمول لینس
✅ آپریشن تھیٹر کے مکمل اخراجات اور ڈاکٹر کی فیس
✅ عزتِ نفس اور خودمختاری کی واپسی۔
تو پھر انتظار کیوں؟
اس وقت 1,500 افراد آپ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔
یاد رکھیں۔ غربت میں زندگی گزارنے والے ایک بزرگ کے لیے موتیا صرف بینائی کا مسئلہ نہیں — یہ اُن کی روزگار کمانے، محفوظ طریقے سے چلنے پھرنے اور معاشرے کا حصہ بننے کی صلاحیت کے خاتمے کے مترادف ہے۔
آپ کی زکوٰۃ وہ وجہ بن سکتی ہے جس سے وہ کل سورج طلوع ہوتے دیکھ سکیں۔
آج ہی انہیں بینائی کا تحفہ دیں:
📍 زکوٰۃ کے لیے:
اکاؤنٹ ٹائٹل: REDO Zakat
A/C نمبر: 006620010064171
بینک: MCB مری روڈ برانچ، راولپنڈی
IBAN: PK42MUCB006620010064171
📍 عام عطیات کے لیے:
اکاؤنٹ ٹائٹل: REDO Donation
A/C نمبر: 006620010029237
معلومات کے لیے : 📞 واٹس ایپ/کال: +92 334 0809888
انہیں ایک اور دن اندھیرے میں انتظار نہ کرنے دیں۔
اپنی زکوٰۃ سے آج ہی ایک زندگی بحال کریں۔

Address

Behind Old Naz Cinema, Murree Road
Rawalpindi
46000

Telephone

+923335598899

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Redo Medical Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Redo Medical Complex:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

About Us

Rawalpindi Eye Donors Organization (REDO) was established on 14 August 1977 and was registered in 1978 under Social Welfare Voluntary Agencies (Registration & Control) Ordinance 1961 (XLVI of 1961). A group of young volunteers established this organization.Looking back on four decades of hard work and hard – earned success, it is clear that the Earthlink Marketing Network satisfaction does not lie on cold facts and financial statistics. The lifeblood of our company comes from delivering products of superior quality, value and also successfully and honestly housing tens of thousands of people leading to a high level of customer satisfaction.

The founders of REDO realized the imperative need of motivation within the country in order to benefit a large number of affected people. Up to June 2008, REDO has Registered 33680 eye donors and performed 1182 cornea-grafting operations. 972 eyes were received from Sri Lanka & 210 received from Pakistani donors.

Beside this, great incentive was provided for this work by a former President of Pakistan who took great initiative and provides incentive and instructions to all the concerned departments for providing all facilities / assistance to REDO in connection with its functions / activities in the field of eye donation and cure of visual impairment.