27/12/2025
پریس ریلیز
آج 27-12-2025بروز ہفتہ کو , ینگ نرسز ایسوسیشن ضلع سوات کے نمائندگان نے نئے تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال جناب نجیب اللہ صاحب اور ہر دلعزیز نرسنگ سپرنٹینڈنٹ جناب نور خان صاحب سے ان کے دفاتر میں الگ الگ ملاقاتیں کی ۔
وفد میں صدر پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن جناب سجاد حسین صاحب، صوبائی صدر جناب حیدر شاہ صاحب، صدر ینگ نرسز ایسوسیشن ضلع سوات سید فدا حسین، سینئر نائب صدر صدام حسین، نائب صدر اشفاق خان، چیئرپرسن اختر بی بی، اور TNO,s ڈسٹرکٹ سوات کے صدر عرفان خان و نائب صدر عمران خان شامل تھے۔
میٹنگ مندرجہ ذیل اہم باتوں پر تبادلہ خیال ہوا ان میں:
--ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول کے سخت قوانین لاگو کرنا۔
--نرسز کی خالی پوسٹوں پر فوری بھرتیاں کرنا۔
--نرسز کو بھی صحت صحت کارڈ پروگرام میں شامل کرنا اور اسی مد میں ملنے والی آمدنی میں نرسز کا قانونی اور جائز حق دینا۔
--ڈیلی ویج نرسز کی تنخواہ موجودہ لیبر قوانین کے مطابق بڑھانا۔
ھمایم ایس جناب نجیب اللہ صاحب اور نرسنگ سپرنٹینڈنٹ جناب نور خان صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ پیرامیڈیکس کو نرسز کے معاملات میں مداخلت سے قانونی طور پر روک کر انکو اپنے دائرہ اختیار میں محدود کیا جائے ۔
ملاقات میں مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق قانونی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی جس میں روز مرہ زندگی کے تمام ممکن مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے نرسز کی خدمات کو سراہا اور ان مسائل پر مثبت تبادلہ خیال کے بعد مستقبل میں بہتری کی امید ظاہر کی اور یقین دلایا کہ بہت جلد اس پر عملی طور پر کام کیا جائے گا ۔
ھم جناب نجیب اللہ صاحب ، محترم ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ھسپتال سیدو شریف سوات کے یقین دھانی اور مثبت رویے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن ، صوبائی صدر ، طلباء کے نمائندگان سمیت تمام عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
انشاللہ ینگ نرسز ایسوسیشن سوات ھمیشہ اپنے غیور نرسز کے حقوق اور اس ادارے کے بہتری کے لئے ہر وقت تیار رہیں گی۔
سیکریٹری انفارمیشن
ینگ۔نرسز ایسوسیشن سوات