Usman Homeo & Herbal Clinic

Usman Homeo & Herbal Clinic Your gateway to natural healing!🌿Explore our Homeopathic Store's curated selection of remedies.

22/12/2024

‏اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟

1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز آور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے) یا جسم میں کوئی انفیکشن یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے۔

2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔

3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہے اور اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے

4۔ Lipid profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو تو آپ ابتدائی لیول پر اس کی جانچ کر کے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کو روٹین کا حصہ بنا کر دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ہے۔ لہذا سب مرد حضرات کو بیس سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ہے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

5۔ BSL. ( بلڈ شوگر لیول )۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں ڈایا بٹیز (شوگر) کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں

6۔ Stool test . ترقی یافتہ ممالک میں ہر چھ ماہ بعد سکریننگ ٹیسٹ میں یہ بھی کیا جاتا ہے۔ کولون اور ریکٹم کے مختلف امراض خصوصا کینسر کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول سیمپل کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون ، پس یا کوئی اور ایبنارمل مادہ تو موجود نہیں ہے۔

7۔ Urine complete examinatiom۔
اس ٹیسٹ میں یورین کی مکمل مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پس یا کرسٹلز وغیرہ تو موجود نہیں۔۔یہ ٹیسٹ یورینری ٹریکٹ کی بیماریوں کی جانچ کے لیے
ضروری ہے.

(((ہارٹ اٹیک سے 10 سیکنڈ میں اپنی زندگی بچائے)))ہارٹ اٹیک آنے پر پاس میں کوئی نہ ہو تو 10 سیکنڈ میں خود اپنی زندگی کس طر...
15/12/2024

(((ہارٹ اٹیک سے 10 سیکنڈ میں اپنی زندگی بچائے)))
ہارٹ اٹیک آنے پر پاس میں کوئی نہ ہو تو 10 سیکنڈ میں خود اپنی زندگی کس طرح بچائے؟ذرا سوچیں کہ شام کے 7:25 بجے ہے اور آپ کے گھر جا رہے ہے وہ بھی بالکل اکیلے.ایسے میں اچانک سے آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ہوتا ہوا آپ جبڑو تک پہنچ جاتا ہے. آپ کو آپ کے گھر سے قریب ترین ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور بدقسمتی سے آپ کو یہ نہیں سمجھ میں آرہا ہے کہ آپ وہاں تک پہنچ پائیں گے کہ نہیں. آپ سی پی آر (CPR: Cardio Pulmonary Resuscitation) میں تربیت یافتہ ہیں مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کیسے کریں. ایسے میں دل کے دورے سے بچنے کے لئے یہ اقدام آزمائے: - چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں l بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس very hardly صرف 10 سیکنڈز ہوتے ہے. ایسے حالت میں مبتلا زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے. ایک زور کی کھانسی لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلے اور کھانسی اتنی تیز ہو کہ سینے سے توک نکلے. جب تک مدد نہ آئے یہ عمل دو سیکنڈ سے دہرائی جائے تاکہ دھڈكن عام ہو جائے. زور کی سانس پھیپھڑو میں آکسیجن پیدا کرتی ہیں اور زور کی کھانسی کی وجہ سے دل سكڑتا ہے جس سے خون آپریشن باقاعدہ چلتا ہے. جہاں تک ممکن ہو اس پیغام کو ہر ایک تک پہنچائے. ایک دل کے ڈاکٹر نے تو یہاں تک کہا کہ اگر ہر شخص یہ پیغام
لوگو کو بھیجے تو ایک جان بچائی جا سکتی ہے. آپ سب سے درخواست ہے کہ چٹكلے بھیجنے کے بجائے یہ پیغام سب کو بھیجے تاکہ لوگوں کی جان بچ سکے.(بشکریہ: ڈاکٹر عثمان علی ورک)۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Mazhar Malik, Muhammad Razzaq, Nawaz NAwaz, Anwar Bazmi, ...
12/12/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Mazhar Malik, Muhammad Razzaq, Nawaz NAwaz, Anwar Bazmi, Nawaz Sial, Muhammad Saleem, Farooq Jatt Farooq Jatt, Kamran Hussain, DRubaidullah Towhidi, Faisal Dashier, Meer GM, Akhtar Khan, M Ashfaq Mian, Ali Akhtar, Bait Ur Rasool Nasir, Sardar Tariq Mehmood, Mubashar Ali, پرنس شہزاد, Shahbaz Jat, ڈاکٹر عبدالجبار راو, Rbrizwan Rizwan, Hussain Ahmad, Sardar Abdul Qadir, Asad Khan, امجدی جرنلسٹ, Shahbaz Malik, Adv Shahbaz Dasti, Hawaldar Abdul Sattar, عبد الحکیم عبد الحکیم, Rashid Rashid Rashid, Atifaqeer Atifaqeer, AttaMohd AttaMohd, Imran Ali, Nasreen Bano Sheikh, Naveed Ali Khan, Abdul Wahab Abdul Wahab, Hamid Mahar, Ch Nawaz, Muhammad Sajjad

TCM expert Therapist specialist
05/12/2024

TCM expert Therapist specialist

💫 ٹانسلز،گلے کے غدود کا بڑھنا( Tonsillitis)💫         ♦️🔷ہومیوپیتھک علاج و ادویات 🔷♦️ گلے کے اندر ٹانسلز کی شکایت زیادہ ت...
26/11/2024

💫 ٹانسلز،گلے کے غدود کا بڑھنا( Tonsillitis)💫
♦️🔷ہومیوپیتھک علاج و ادویات 🔷♦️
گلے کے اندر ٹانسلز کی شکایت زیادہ تر بچوں میں دیکھنے میں ملتی ہے جس کی وجہ سے گلا درد بھی کرتا ہے درد کی وجہ سے کھانے پینے میں مشکل ہوتی ہے، ٹانسلز کی وجہ سے گروتھ بھی رک جاتی ہے اور جسم سوکھ جاتا ہے۔ بچے چڑچڑے اور ضدی ہو جاتے ہیں غذا بھی اتنی زیادہ دلچسپی سے نہیں کھاتے ہیں، جو کھاتے ہیں وہ بھی جزو بدن نہیں بنتی ہے۔
اگر یہ مسائل حاد قسم کے ہو ٹھنڈ سے، برف والا یک ٹھنڈا پانی سے یا تیز گرم مصالحہ جات کے کھانے سے وغیرہ وغیرہ کی وجہ سے ہو جائیں تو یہ چند دن میں درست ہو جائیں گے لیکن اگر یہ مزمن اور ضدی قسم کے ہو تو ان کا مستقل علاج کرنا پڑتا ہے اور یہی حالت خطرناک ہوتی ہے جس سے بچوں کی گروتھ نہیں ہوتی اور بونے نظر آتے ہیں۔ اگر یہ تکلیف بڑے آدمی کو ہو تو آواز پھدی اور بری لگتی ہے۔
ایسے مریضوں کا منہ پورا کھول کر کوے کے دونوں اطراف میں دیکھیں تو یہ غدود بڑھے ہوئے نظر آئیں گے جو تمام قسم کی تکالیف کا سبب بنتے ہیں۔ اگر ان کا مستقل علاج نہ ہو تو بچوں کے لیے یہ زیادہ نقصان دہ ہوا کرتے ہیں۔ ہومیوپیتھی اس کا بہترین علاج رکھتی ہے۔ گلے پڑنا، گلے کی سوزش چند خوراکوں سے ٹھیک ہو جاتی ہے۔
میں یہاں چند اور اہم ادویات کا ذکر کروں گا جو کہ ٹانسلز کے امراض میں مفید ترین ثابت ہوتی ہیں۔

💢👈 فیرم فاس
گلے کی سوزش کی ابتداء میں مفید ہے گلا سرخ ، متورم، گلے کی حاد سوزش۔
💢👈 کلکیریا فاس 30
پیلے رنگ والے، کمی خون والے اور سوکھاپن میں مبتلا بچے جن سے کھٹاس کی بدبو آتی ہو اور دودھ الٹنے والے بچے جن سے کھٹی بو آتی ہے۔ پاخانہ سے بھی کھٹی بو آیا کرتی ہے۔
حلق کی سوجن، حلق کی چھوٹی چھوٹی رسولیاں کے لیے ایک اکسیر دوائی ہے۔
💢👈 کالی میور
گلے حلق کی سوزش میں یہ اعلی دوا ہے۔ زبان پر سفید یا سلیٹی رنگ کی میل نگلنے میں دقت ہوتی ہے۔ نقص ہاضمہ کی وجہ سے حلق دکھتا ہو اور اس میں زخم ہو گئے ہوں تو اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔
💢👈 بیلا ڈونا
حلق سرخ، خشکی کھچاوٹ درد، گلے میں جیسے کوئی چیز اٹکی ہوئی محسوس ہو۔ حاد سوزش ،گلے میں اجتماع خون، نگلنا دشوار ہوتا ہے
💢👈 برائٹاکارب
حاد اور مزمن دونوں حالتوں میں یہ مشہور عالم دوا ہے۔ جس میں گلے پڑ جاتے ہیں بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما رک جاتی ہے، حاد تکلیف تو چند دن میں نظر نہیں آتی اگر مزمن اور پرانی ہو تو کئی ماہ تک استعمال کرنا پڑتی ہے۔
پیپ والی سوزش ،نگلنے پر درد ہوتا ہے صرف مائع اشیاء نگل سکتا ہے خوراک کی نالی میں داخل ہوتے ہی تشنج ہوتا ہے۔
💢👈 مرکیورس 30
لوزتین سوجے ہوئے، رال بکثرت خارج ہو، حلق خشک اور دکھتا ہو۔ سانس بدبودار، پیپ پڑ رہی ہو۔ مریض بار بار نگلنے کی کوشش کرتا ہو۔ شدید و مزمن دونوں حالتوں میں کام آتی ہے۔
💢👈 ہکلالاوا 30
غدود بڑھ جاتے ہیں اور گردن میں موتیوں کی مالا کی طرح ہوتے ہیں جبڑے کی ہڈی بڑھ جاتی ہے اور کان کے پیچھے گلٹیاں بنتی ہیں کے لیے بہترین دوا ہے۔
💢👈 آرجنٹم نائٹرک ایسڈ
سگریٹ پینے والوں کے گلے کی خرا بی خراش اور کیرا گرنے جیسی کیفیات کیلئے ارجنٹم نائٹریکم مفید دوا ہے یہ تمباکو نوشی سے ہونے والی مردانہ کمزوری کا بھی تدارک کرتی ہے۔
۔۔۔۔ نوٹ: ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر ادویات نہ استعمال کریں۔
۔۔🎩 ہومیو پیتھک ڈاکٹر عثمان علی ورک

20/11/2024

سیکس ایجوکیشن

سیکس ایجوکیشن کیا ہے ؟
کم لوگ یہ بات جانتے ہیں، کیونکہ معاشرے میں سیکس ایجوکیشن کو کسی اور رخ پہ سوچا جاتا ہے
حالانکہ یہ ایک کم عمر بچہ اور بچی کی جسمانی تبدیلیوں اور معاشرتی میل جول بارے صحیح آگاہی کا نام ہے کہ کس عمر میں کونسی تبدیلی آتی ہے اسے کیسے مینیج کرنا ہے
مثلاً اح**ام ہونا یا ماہواری آنا، شروعات میں بچے کو پتہ نہیں ہوتا اور وہ پریشان ہو جاتا ہے اسے اس بارے بتایا جائے کہ اس کا نقصان نہیں بلکہ یہ قدرتی ہے، جسم پہ بال آ جائیں تو ان کو پتہ ہو کہ کونسے کاٹنے اور کونسے نہیں اور کیسے کاٹنے ہیں
اور کم عمر میں زیاد بال آئیں یا زیادہ عمر کے باوجود ایک بھی بال نہ آئے تو جسمانی ہارمونز پرابلمز بارے آگاہی دیں
جسمانی اعضاء کی افزائش بارے بتایا جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ کس عضوء کو اچھی یا بری نیت سے کس طرح چُھونا ہے اور کس طرح نہیں چُھونا
یا اگر آپ کا کوئی فیملی میمبر یا فرینڈ آپ کے جسم کے کسی بھی چُھپے ہوئے حصے کو چُھوئے تو کیسے اپنی حفاظت کی جائے یا یہ بات شرمائے بغیر اپنے والدین کو بتا دی جائے، یا کس کیٹیگری کے دوست سے کیسے بچنا ہے، سیکس ایجوکیشن آپ کے بچے میں یہ ہمت پیدا کرتی ہے
یہ ایجوکیشن بچے کو وقت سے پہلے میچور اور باہمت بناتی ہے اس کے لیے اچھے اور قابل اعتبار ٹیچر کی رہنمائی لی جائے وہ علیحدگی میں آپ کے بچے کو گائیڈ کرے
اگر آپ کے بچے کو لائف میں 2 سے 3 بار گائیڈلائن مل گئی تو وہ بہت حد تک موٹیویٹ ہوگا نہیں تو وہ باقی جینریشن کی طرح نفسیاتی اور جنسی مریض بن جائے گا اور ایسی بے راہ روی اختیار کرے گا کہ آپ سے سنبھالا نہیں جا سکے گا

ڈاکٹر عثمان علی ورک 🤍🤍
DHMS,RHMP

This Sunday Inshallah
12/11/2024

This Sunday Inshallah

Usman homeopathic clinic and store ایڈریس:ماجرہ روڈ خلیق مارکیٹ نزد مہر سویٹس،موڑسمبڑیالہومیوپیتھک ڈاکٹر عثمان علی ورک
07/11/2024

Usman homeopathic clinic and store
ایڈریس:ماجرہ روڈ خلیق مارکیٹ نزد مہر سویٹس،موڑسمبڑیال
ہومیوپیتھک ڈاکٹر عثمان علی ورک

اشواگندھا مدر ٹنکچر (Q)  تعارف: اشواگندھا (Withania Somnifera) ایک قدیم آیورویدک جڑی بوٹی ہے جسے ہومیوپیتھی میں مختلف مس...
06/11/2024

اشواگندھا مدر ٹنکچر (Q) تعارف: اشواگندھا (Withania Somnifera) ایک قدیم آیورویدک جڑی بوٹی ہے جسے ہومیوپیتھی میں مختلف مسائل کے علاج کے لئے مدر ٹنکچر کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا مدر ٹنکچر ہومیوپیتھک طریقے سے بنایا جاتا ہے اور مختلف جسمانی اور ذہنی مسائل کے حل کے لئے مشہور ہے۔ اشواگندھا کو انسانی جسم پر طاقت، قوتِ مدافعت، اور ذہنی سکون فراہم کرنے والی جڑی بوٹی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اہم خصوصیات اور فوائد: ذہنی دباؤ اور اضطراب کا علاج: اشواگندھا مدر ٹنکچر ذہنی سکون دینے اور اضطراب کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ یہ جسم میں کورٹیزول ہارمون کی مقدار کو متوازن رکھ کر ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے۔ اس کا استعمال مزاج کو بہتر بناتا ہے اور ذہنی تناؤ سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔ تھکاوٹ اور کمزوری کا خاتمہ: اشواگندھا جسمانی قوت اور توانائی کو بحال کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ جسم میں تھکاوٹ اور کمزوری کو دور کرکے قوت فراہم کرتی ہے۔ اس کا استعمال طویل بیماری کے بعد جسمانی کمزوری کو دور کرنے اور جسمانی طاقت کو بڑھانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ قوتِ مدافعت میں اضافہ: اشواگندھا مدر ٹنکچر قوتِ مدافعت کو بہتر بناتا ہے اور جسم کو مختلف بیماریوں سے لڑنے کی قوت فراہم کرتا ہے۔ یہ انفیکشن اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ یادداشت اور ذہنی کارکردگی میں بہتری: یہ مدر ٹنکچر یادداشت کو بہتر بنانے، توجہ کو بڑھانے، اور ذہنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ طلباء اور ذہنی محنت کرنے والوں کے لئے یہ خاص طور پر مفید ہوتی ہے، کیوں کہ یہ دماغ کو متحرک اور تیز رکھتی ہے۔ نیند کے مسائل کا حل: اشواگندھا نیند کی کمی کے شکار افراد کے لئے بھی بہترین ثابت ہوتی ہے۔ یہ سکون بخش اثرات فراہم کرتی ہے اور بے خوابی میں آرام دیتی ہے۔ اس کا استعمال نیند کی مقدار اور معیار کو بہتر بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ قوت اور جنسی صحت میں بہتری: اشواگندھا جسمانی قوت، اسٹیمینا اور جنسی صحت میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ جنسی کمزوری، مردانہ طاقت کی کمی، اور دیگر مسائل کے لئے معاون ثابت ہوتی ہے۔ یہ مدر ٹنکچر قوت کو بحال کرنے اور مردوں میں سپرم کی تعداد کو بڑھانے میں بھی مددگار ہوتی ہے۔ دل کی صحت کے لئے مفید: اشواگندھا خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھتی ہے، جس سے دل کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ یہ دل کے امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مسائل کے لئے مفید ہے۔ جوڑوں اور پٹھوں کی صحت میں بہتری: اشواگندھا جوڑوں اور پٹھوں کے درد کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے اور جسمانی لچک کو بڑھاتی ہے۔ اس کا استعمال آرتھرائٹس، گٹھیا، اور جوڑوں کے درد میں آرام فراہم کرتا ہے۔ بڑھاپے کے اثرات میں تاخیر: اشواگندھا اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتی ہے جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتی ہے اور بڑھاپے کے اثرات کو تاخیر کرتی ہے۔ یہ مدر ٹنکچر جسم کو جوان اور تندرست رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ طریقہ استعمال: عام خوراک: اشواگندھا مدر ٹنکچر کی عمومی خوراک 10 سے 15 قطرے دن میں 2 سے 3 مرتبہ پانی میں ملا کر لی جاتی ہے۔ بچوں کے لئے: بچوں کو دینے سے پہلے کسی مستند ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں، کیوں کہ مقدار ان کی عمر اور حالت کے مطابق ہوگی۔ زیادہ استعمال سے بچاؤ: زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے جسم پر مضر اثرات ہو سکتے ہیں، اس لئے مقررہ مقدار سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ احتیاطی تدابیر: حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین: اشواگندھا کا استعمال حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے۔ دیگر ادویات کے ساتھ استعمال: اگر آپ کوئی دوسری دوائیں استعمال کر رہے ہیں، تو اس کے ساتھ اشواگندھا لینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ حساسیت اور الرجی: اگر اشواگندھا سے کسی قسم کی الرجی یا حساسیت محسوس ہو، تو اس کا استعمال فوری طور پر روک دیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ نتیجہ: اشواگندھا مدر ٹنکچر ہومیوپیتھی میں ایک موثر دوا ہے جو جسمانی، ذہنی، اور جذباتی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ قدرتی جڑی بوٹی جسمانی طاقت، ذہنی سکون، اور قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ 🌿 عثمان ہومیوپیتھک کلینک اینڈ سٹور - ماجرہ روڈ خلیق مارکیٹ نزد مہر سویٹس،موڑسمبڑیال 🌿 ہومیوپیتھک ڈاکٹر عثمان علی ورک

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Syed Ali Azhar Shah, M Shafiq Gillani, Muhammad Nazir, Dr...
04/11/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Syed Ali Azhar Shah, M Shafiq Gillani, Muhammad Nazir, Dr-Wahad Bhatti, Mujahidkhan Mujakhan, Raja Matloob Usmani, Ejaz Awan, عمر فاروق سواتی, Sarfraz Raja, Mandanr Khel, Abd Ullah, Zia Ur Rahman Zia, Zaib Jani, Moeen Khan Babar, Muhammad Yousaf Yousaf, Mumtaz Wattoo, Jehangir Shahid, جرنلسٹ بہار

Address

Khaleeq Market Majra Road Nazd Mahr G Sweets Morr Sambrial
Sambrial
51070

Telephone

+923117949499

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Homeo & Herbal Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Usman Homeo & Herbal Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram