10/07/2022
Lumpy Skin Disease لمپی_سکن_ڈیزیز #
#نوعیت :-
یہ ایک وائرل انفیکشن ہے جو کہ گائے بھینسوں اور جنگلی جانوروں کو متاثر کرتی ھے،
lumpy skin disease virus
یہ وائرس جینس Capripox virus اور فیملی Poxviridae سے تعلق رکھتا ھے،
#پھیلاؤ :-
یہ وائرس ایک متاثرہ جانور سے تندرست جانور میں مچھروں کے کاٹنے اور Male Ticks جیسے حشرات کے کاٹنے سے پھیلتا ھے، یہ وائرس متاثرہ جانوروں کی جلد میں پائے جانے والی گلٹیوں میں بھاری مقدار میں پایا جاتا ھے اس کے علاوہ خون لعاب اور ناک سے خارج ہونے والی رطوبتوں میں پایا جاتا ھے،
#علامات :-
متاثرہ جانور کو تیز بخار ھوتا ھے ساتھ میں جلد میں گلٹیاں جو کہ دو سے پانچ سینٹی میٹر تک سائز میں ھوتی ہیں بن جاتی ہیں جو کہ سر گردن ٹانگوں اور تھنوں والے حصّے میں دیکھی جا سکتی ہیں کچھ گلٹیاں بڑی ھو کر پھٹ بھی سکتی ہیں،
#تشخیص :-
ایک تو جانور کی عمومی علامات سے اور محکمہ
لائیو اسٹاک کی جانب سے PCR KITS مہیا کی جاتی ہیں
ان سے اس بیماری کی تشخیص میں مدد مل جاتی ھے،
#بچاؤ :-
۔ Got Pox Vaccine نامی ویکسین لگانے سے اس بیماری سے بچاؤ ممکن ھے،
اس کے علاوہ جانوروں کو رکھنے والی جگہوں پر مچھر اور کھٹمل بھگانے اسپرے کے استعمال سے اور متاثرہ جانور کو تندرست جانوروں سے الگ رکھنے سے اس سے بچاؤ ممکن ھے،
Public Health Concerns
آغا خان یونیورسٹی کے مطابق متاثرہ جانور کا گوشت یا دودھ استعمال کرنے سے انسانی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ھے، اور نہ ہی یہ بیماری انسانوں میں پھیلتی ھے لیکن بہتر یہی ھے کہ دودھ کو اچھی طرح سے اُبال کر اور گوشت کو اچھی طرح سے پکا کر استعمال کیا جائے....!!
یونانی طبی علاج آزموده
اجوائن ایک پاؤ
زیری سیاه ایک پاؤ
حنظل ایک پاؤ
کوٹ کر مٹهی پر سفوف یه دوا جانور کو دیں روزانه
بخار کے لئے پینا ڈال پانچ سے دس عدد
طاقت کے لئے ملٹی وٹامنز دیتے رهیں
تاره میرا کوٹ کر صبح شام ایک ایک مٹهی دیں۔
فی جانور دو کلو تک دیں