Miangul Abdul Haq Jahanzeb Kidney Teaching Hospital Swat

Miangul Abdul Haq Jahanzeb Kidney Teaching Hospital Swat Miangul abdulhaq jahanzeb kidney hospital is 130bedded hospital which provides both indoor & outdoor services for the patients of kidney diseases.

The hospital has 30 dialysis machines which run 24/7.

ڈاکٹر شاہین افریدی جوکہ گورنمنٹ پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور کی پرنسپل تھی کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز تعینات کردیا گیا۔...
01/12/2025

ڈاکٹر شاہین افریدی جوکہ گورنمنٹ پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور کی پرنسپل تھی کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز تعینات کردیا گیا۔ اس سے پہلے بھی یہ کچھ مہینوں کئیلے اسی پوسٹ پر کام کرچکی ہے۔ نہایت تجربہ کار اور ایک ایماندار افیسر ہے۔ #سوات #سوات

24 نومبر2025ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) سوات نعمت اللہ کی زیر صدارت ضلعی سٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس م...
24/11/2025

24 نومبر2025

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) سوات نعمت اللہ کی زیر صدارت ضلعی سٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت سے متعلق مختلف انتظامی و فیلڈ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر فضل عارف، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کڈنی ہسپتال منگلور ڈاکٹر سید عارف، ڈی ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اصغر، ڈرگ انسپکٹر وحید مراد اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات عادل اقبال نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عادل اقبال نے ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں اور صحت مراکز کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے گذشتہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیشرفت کے حوالے سے روشنی ڈالی اسکے علاوہ اجلاس میں ہسپتالوں اور صحت مراکز میں ادویات کی فراہمی، عملے کی حاضری اور دیگرخلاف ورزیوں پر اُن کے خلاف کی جانے والی انکوائریاں، کچھ صحت مراکز میں ضرورت سے زائد عملے کے تبادلے اور خالی آسامیوں کی تکمیل سمیت دیگر اہم اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید برآں، بریفنگ کے دوران صحت مراکز میں بجلی اور پانی کی فراہمی، صفائی کی صورتحال، واش رومز کی فعالی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف وہیومن رائٹس) سوات نعمت اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام افسران فیلڈ میں نظم و ضبط کو یقینی بنائیں اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مؤثر بنائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ بار بار غیر حاضر رہنے والے عملے کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ اس کے علاوہ جن صحت مراکز میں سہولیات کی کمی ہیں اُن کو جلد از جلد پورا کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں اور آئندہ اجلاس میں اُس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) سوات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے خصوصاً محکمہ صحت، سزا و جزا کے اصول پر سختی سے عمل کریں تاکہ اچھی کارکردگی کو سراہا جا سکے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Dated 14/11/2025آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے رات کے 9:00بجے اچانک ہسپتال کا ویزٹ کیا اور تمام سٹاف کی حاضر...
14/11/2025

Dated 14/11/2025
آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے رات کے 9:00بجے اچانک ہسپتال کا ویزٹ کیا اور تمام سٹاف کی حاضری چیک کی. اس موقع پر ڈی ایم ایس نائٹ ڈاکٹر احسان اور آچ او ڈی پھتالوجی ڈاکٹر سلیم اللہ بھی ڈیوٹی پر موجود تھے. میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے ہسپتال کے تمام وارڈز کا دورہ کیا اور وارڈز کی صفائی بھی چیک کی اور مریضوں سے بھی ملے.... #سوات

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے ڈی ایم ایس اڈمن ڈاکٹر سید آرف خان کے ہمراہ ہسپتال کے تمام وارڈز کا اچانک دورہ کی...
14/11/2025

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے ڈی ایم ایس اڈمن ڈاکٹر سید آرف خان کے ہمراہ ہسپتال کے تمام وارڈز کا اچانک دورہ کیا.. تمام سٹاف آفیشل ڈریس پہنے اپنے ڈیوٹی پر سٹےشن پر موجود تھے اور وارڈ کی صفائی بھی قابل تعریف تھی. ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے مریضوں کے صحت دریافت کی اور تمام سٹاف کو ھدایت دی کہ تمام مریضوں کا خیال رکھا جائے... #سوات

Dated:08/11/2025آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے ہسپتال کے تمام وارڈز کے انچارجرز کے ہمراہ MS Office میں انٹرن...
08/11/2025

Dated:08/11/2025
آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے ہسپتال کے تمام وارڈز کے انچارجرز کے ہمراہ MS Office میں انٹرنی سٹوڈنٹس کی ڈیوٹی کو سراہا. اور انکو شاباش دی کہ وہ اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے رہے ہیں. میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے انھے appreciation لیٹر دئے. اور انکی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آگے بھی اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دینگے. #سوات

Dated:05/11/2025آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان کی ہدایت پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید آرف خان نے ہسپتال کے...
05/11/2025

Dated:05/11/2025
آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان کی ہدایت پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید آرف خان نے ہسپتال کے تمام ایچ او ڈیز اور وارڈز انچارجز کےساتھ تفسیلی میٹنگ کی. جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام سٹاف مریضوں کا بہتر طریقے سے خیال رکھے گے. اور ہسپتال کے بہتری کے لئے مل کر ایک ہو کے کام کرینگے. تمام وارڈز کی صفائی ،بھتر سھولیات، مریضوں کے ساتھ اچھا سلوک، وقت کی پابندی، ان سب کو یقینی بنایا جائے گا. آخر میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید آرف خان نے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا... #صحت #سوات #سوات #خیبرپختونخوا

Dated:19/09/2025آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے ہسپتال کے تمام وارڈز کا رات کو 8:00 بجے اچانک دورہ کیا اور وا...
22/09/2025

Dated:19/09/2025
آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے ہسپتال کے تمام وارڈز کا رات کو 8:00 بجے اچانک دورہ کیا اور وارڈز میں ہسپتال کی سٹاف کی حاضری چیک کی اور تمام وارڈز کی صفائی بھی چیک کی... اس موقع پر ڈی ایم ایس اڈمن ڈاکٹر احسان بھی ڈیوٹی پر موجود تھے. میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے تمام سٹاف کو ھدایت دی کہ تمام مریضوں کا خیال رکھا کریں ے #سوات #صحت

18/08/2025

Kp health advisor to CM ....

14 آگست جشن آزادی کے موقع پر میاں گل ابدل حق جہانزیب کڈنی ہسپتال منگلور کے کچھ عکس.....
13/08/2025

14 آگست جشن آزادی کے موقع پر میاں گل ابدل حق جہانزیب کڈنی ہسپتال منگلور کے کچھ عکس.....

13/08/2025

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان اور میاں گل ابدل حق جہانزیب کڈنی ہاسپٹل منگلور سوات کی طرف سے آپ سب کو 14 آگست جشن آزادی بھت بھت مبارک ہو.الله پاک سے دعا ہے کہ الله پاک ہمیشہ پاکستان کو قائم و داَیم سلام رکھے آمین ثم امین...

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان کی طرف سے آپ سب کو 14 آگست جشن آزادی مبارک ہو...
13/08/2025

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت سلیم خان کی طرف سے آپ سب کو 14 آگست جشن آزادی مبارک ہو...

Address

Sangota
19201

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Miangul Abdul Haq Jahanzeb Kidney Teaching Hospital Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Miangul Abdul Haq Jahanzeb Kidney Teaching Hospital Swat:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category