02/10/2020
#جنسیات
ایپس میلیفیکا
ایپس شہد کی مکھی کا عکس ہے . اسکی چند نمایاں خصوصیات ہیں . ایک تو یہ ھمیشہ اپنی دھن میں مگن رہتی ہے , دوسری یہ کہ کسی قسم کی مداخلت پسند نہیں کرتی اسے چھیڑا ائے تو ڈنک مارتی ہے . تیسری یہ کہ مٹھاس کی خوشبو کی طرف کھنچی چلی آتی ہے . پھول پھول منڈلاتی ہے لیکن اپنے چھتے کو بھی نہیں چھوڑتی.
ایپس کے جنسی تعلق بھی ایسے ہی ہوتے ہیں , رومانس کی کشش اسے اسی طرح کھینچتی ہے جیسے شہد کی مکھی کو مٹھاس .
ایپس کی زندگی میں رومانوی پہلو بڑا دلچسپ ہے . اسکے وقتی طور پر قائم کیے گئےافئیرز بہت لمبے چلتے ہیں , ایپس انہیں چھوڑ نہیں پاتی .
ایپس شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی سےتعلق بنا لیتی ہے تو نہ خاوند کو چھوڑتی ہے نہ اپنے افئیر کو .
ایپس میں جنسی خواھش غضب کی ہوتی ہے , لیکن اسکا سر عام اظہار کم ہی کرتی ہے . بستر میں اسکے ہیجان کو اسکا خاوند ہی جانتا اور محسوس کرتا ہے .
"جنسی عمل اور ہیجان کی زیادتی سے تکالیف " ایپس کی نمایاں علامت ہے . لیکن یہ علامت نہ وہ خود بتاتی ہے نہ اسکا خاوند .......
جنسی ضبط , جنسی پاگل پن میں بھی ایپس نمایاں درجہ رکھتی ہے . ایپس شاید ہی جنسی طور پر مطمئن ہوتی ہو , یہ جنسی نا آسودگی اسمیں کئی ذھنی اور نفسیاتی علامات پیدا کرتی ہے .
کچھی ایسی ہی کیفیت ہمیں کینتھرس میں بھی ملتی ہے , ایپس اور کینتھرس دونوں ایک دوسرے کی انٹی ڈوٹ ہیں .
یہ مت سمجھیے کہ ہر ایپس خاتون ایسی ہی جنسی مریض ہوتی ہے , یہ صرف ان خواتین کی کیفیت ہے جن میں جنسی ہیجان پایا جاتا ہو .
ایسی خواتین میں مثانے کی سوزش نمایاں علامت ہوتی ہے, یا مثانے کی سوزش کے ساتھ جنسی ہیجان ملتا ہے .
ایپس اوورین سسٹ کی بہترین ادویات میں سے ہے .اب اگر کوئی خاتون اوورین سسٹ کے عارضے میں مبتلا ہو اور اسمیں اس عارضے سے جنسی ہیجان بڑھ جائے تو ایپس یقینی دوا ہوگی .
عام طور پر ایپس راست روی ایپس کا خاصا ہے ۔ یہ جنسی ہیجان اور افئیر کے خلاف مزاحمت کرتی ہے ، ضبط کرتی ہے ، لیکن جب بن گئے تو کنٹرول نہیں رہتا ۔ یہاں یہ نیٹرم میور کی طرح ہے ۔ نیٹرم اندروں بین ہے جبکہ ایپس بیرون بیں اور straight farward.
ایپس کا حسد مشہور ہے . حسد میں یہ ڈنک مارنے سے باز نہیں آتی ........... یہ حسد کیسا ہوتا ہے ؟ یہ دیکھنا اور جاننا ہو تو اسے کسی بیوہ یا طلاق یافتہ ساس میں تلاش کیجیے اور اسکا اپنی بہو سے سلوک دیکھیے۔
ایسی ساسیں اپنے بیٹے اور بہو کو ایک ساتھ بیٹھا دیکھ کر ،یا بیٹے کا اپنی بیوی سے رومانس دیکھ کر جل بھن جاتی ہیں ۔
اسکا بڑا شکوہ یہی ہوتا ہے کہ اسکا بیٹا زن مرید ہوگیا ہے ۔ اور اسکی بہو ہر وقت اسکے بیٹے کو لیکر کمرے میں گھسی رہتی ہے ۔ وہ کوشش کرتی رہتی ہے کہ بیٹے اور بہو میں کسی بھی طرح دوری رکھے ۔ بسا اوقات تو اپنے حسد کے باعث اپنے ہی بیٹے کا گھر اجاڑنے سے بھی دریغ نہیں کرتیں ۔
یہ حسد انکی جنسی نا آسودگی جوکہ طلاق یا بیوگی کی ہی پیداوار ہوتا ہے .انکا یہ احساس محرومی کسی بھی قسم کا رومانس اور جنسی تعلق دیکھ کر لاشعوری طور پر بھڑک اٹھتا ہے ۔
محبت اور رومانس میں فرسٹریشن سے ایپس کو دل بند ہوتا محسوس ، جبکہ جنسی عدم تسکین سے اسکا ری پروڈکٹو سسٹم اور گردے متاثر ہوتے ہیں ۔
ازدواجی زندگی میں اسے جو چیز سب سے زیادہ ڈسٹرب رکھتی ہے ، وہ ہے اسکا خاوند پہ شک اور بد گمانی ، کہ اسکے خاوند کے کسی دوسری عورت سے تعلقات ہیں یا ہو جائیں گے ۔
اکثر ایپس جارحیت پسند ہوتی ہیں ، اپنی فیملی پر حاوی رہتی ہیں ، اپنی فیملی ، اپنے گھر کی حفاظت کرتی ہیں ، مداخلت کار کو ڈنک مار کر اسکا منہ سجا دیتی ہیں ۔
اگر واقعی ایسا ہے کہ اسکے خاوند کا کسی سے افئیر ہے تو ایپس اپنی زندگی میں مداخلت کرنے والی سے وہی کچھ کرے گی جو شہد کی مکھی اپنے چھتے میں " انگلی" دینے والے کے ساتھ کرتی ہے ۔ اور اگر بے بس ہو تو اسکی حالت وہی ہوجائے گی جو شیشے کے جار میں بند شہد کی مکھی کی ہوتی ہے ۔ وہ شیشے کی دیواروں سے سر ٹکراتی ہے، خود کو زخمی کرتی ہے اور پھر تھک ہار کر اداس جار کے پیندے میں بیٹھی نظر آتی ہے ۔ جیسے ہی اسمیں تھوڑی سی انرجی آتی ہے پھر برھمی سے متحرک ہو جاتی ہے ۔
دوسروں پہ لفظوں کے تیر برسانا ، ڈنک مارنا ایپس کا خاصا ہے ۔ اگر ایسا نہ کر سکے تو اپنا سر دیوار سے ٹکراتی ہے اور خودکو زخمی کر لیتی ہے۔
جب وہ اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرپاتی تواسکے جذبات آنسووں کی شکل میں بہتے نظر آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلا وجہ رونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بے سبب اداسی۔ ۔۔۔۔۔۔ ایپس میں نمایاں ہے ۔۔۔۔۔۔