District Health Officer PS SGD

District Health Officer PS SGD To Provide Best Health Services.

پاکستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ 💉اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک...
16/11/2025

پاکستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ 💉

اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی۔

💧 اس مہم کے دوران مخصوص اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ لہٰذا اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچے پولیو کے دو قطرے ضرور پیئیں۔

📍 یہ ویکسین مندرجہ ذیل جگہوں پر دستیاب ہوگی:
✅ سرکاری مراکزِ صحت
✅ منتخب عارضی مراکز
✅ اسکولوں اور مدارس میں

یاد رکھئے! اگر آپ کے بچے کو پہلے ہی خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگ چکی ہے، تب بھی قومی خسرہ و روبیلا مہم کے دوران بچے کو دوبارہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ قوتِ مدافعت مزید مضبوط ہو۔

📞 مزید معلومات کے لیے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کی صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر مفت کال کریں۔

16/11/2025

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم

17 سے 29 نومبر 2025

6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکا ضرور لگوائیں۔

قومی خسرہ اور روبیلا مہم 17 نومبر 2025 سے صرف 2 دن باقیWorld Health Organization- PakistanExpanded Program on Immunizati...
15/11/2025

قومی خسرہ اور روبیلا مہم

17 نومبر 2025 سے

صرف 2 دن باقی

World Health Organization- Pakistan
Expanded Program on Immunization Punjab
UNICEF Pakistan
Health Department Punjab
Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad
Health & Population Department
Pakistan Polio Eradication Initiative

14/11/2025

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک پورے ملک میں جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 59 ماہ تک کے تمام بچوں اور بچیوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین مفت لگائی جائے گی۔




World Health Organization- Pakistan
Expanded Program on Immunization Punjab
UNICEF Pakistan
Health & Population Department
Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad
Health Department Punjab
Pakistan Polio Eradication Initiative

کیا آپ جانتے ہیں؟🤒 روبیلا ایک شخص سے دوسرے شخص تک منتقل ہونے والا وبائی مرض ہے، جو کھانسنے، چھینکنے یا جسمانی رابطے سے پ...
01/11/2025

کیا آپ جانتے ہیں؟

🤒 روبیلا ایک شخص سے دوسرے شخص تک منتقل ہونے والا وبائی مرض ہے، جو کھانسنے، چھینکنے یا جسمانی رابطے سے پھیلتا ہے۔

💉 پنجاب بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 نومبر تا 29 نومبر، 2025 تک جاری رہے گی۔

اپنے 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ بنائیں! 🧒👧

قریب ترین اسکول، عارضی ویکسینیشن سنٹر یا سرکاری مرکزِ صحت سے رجوع کریں۔

📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 1166 یا 1033




UNICEF Pakistan
World Health Organization- Pakistan
Pakistan Polio Eradication Initiative
Expanded Program on Immunization Punjab Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad
Health Department Punjab
Health & Population Department

*خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار، عوام سے بچوں کی* *ویکسینیشن یقینی بنانے کی اپیل*سرگودہا (31 اکت...
01/11/2025

*خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار، عوام سے بچوں کی* *ویکسینیشن یقینی بنانے کی اپیل*

سرگودہا (31 اکتوبر 2025)محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام خسرہ اور روبیلا (ایم آر) بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار آرٹس کونسل کمپلیکس پر منعقد ہوا۔ مہم 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔ سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد گل نے کی، جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، محکمہ صحت کے افسران، مختلف محکموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی، ریسکیو 1122، محکمہ اوقاف، محکمہ تعلیم اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ڈاکٹر شہزاد گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے معاشرتی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچے تک یہ سہولت پہنچ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودہا کی 167 یونین کونسلوں میں چھ لاکھ سے زائد بچوں کو 6 ماہ سے 5 سال کی عمر تک ایم آر ویکسین دی جائے گی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے ڈاکٹر عتیق ارشد، ڈاکٹر طارق سلیم اور ڈاکٹر نازش نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایم آر ویکسین پہلے سے تسلیم شدہ اور محفوظ ہے جو بچوں کو نو ماہ اور 15 ماہ کی عمر میں دی جاتی ہے، اس لیے والدین کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ ڈسٹرکٹ سرویلنس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طارق حسن نے اختتامی کلمات میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی یہ مہم ایک قومی فریضہ ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنا کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔سیمینار میں شریک تمام اداروں اور شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

حفاظتی ٹیکہ جات تب مؤثر ہوتے ہیں جب تمام خوراکیں بروقت دی جائیں۔اگر کوئی ویکسین چھوٹ جائے تو آپ کا بچہ بیماریوں کے خطرے ...
26/09/2025

حفاظتی ٹیکہ جات تب مؤثر ہوتے ہیں جب تمام خوراکیں بروقت دی جائیں۔
اگر کوئی ویکسین چھوٹ جائے تو آپ کا بچہ بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔
اپنے قریبی مرکزِ صحت جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے کا حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل ہو، کیونکہ آپ کے بچے کی صحت اسی پر منحصر ہے۔


Expanded Program on Immunization Punjab
The Expanded Programme on Immunization - Pakistan
World Health Organization- Pakistan
UNICEF Pakistan

📢 ہماری قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کے لیے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم – 📅 15 تا 27 ستمبر 2025👧 9 تا 1...
25/09/2025

📢 ہماری قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کے لیے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم –

📅 15 تا 27 ستمبر 2025
👧 9 تا 14 سال کی بچیوں کے لیے
📍 پہلے مرحلے میں, پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں
💉 یہ ویکسین دنیا کے 149 ممالک بشمول سعودی عرب میں دی جا رہی ہے

🌸 صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ 🌸

حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول پر عمل کر کے آپ اپنے بچوں کو عمر بھر کے لیے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔
25/09/2025

حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول پر عمل کر کے آپ اپنے بچوں کو عمر بھر کے لیے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

Address

Sargodha

Telephone

+92489230010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Health Officer PS SGD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to District Health Officer PS SGD:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram