07/04/2024
نفسیاتی (Psychologically) طور پر متوازن افراد کی دس نشانیاں:
1: وہ دوسروں کے اچھے کام کی ہمیشہ تعریف کرتے ہیں۔
2: وہ اپنی تعریف نہیں کرتے۔ (اپنا تعارف کرانا اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بارے میں ضرورتاً آگاہ کرنا اپنی تعریف میں شامل نہیں۔)
3 ہمیشہ یا اکثر مسکرا کر دوسروں سے ملتے ہیں۔
4: محفل میں موجود دیگر افراد کو اظہارِ خیال کا موقع دیتے ہیں۔
5: دوسروں کی بات خاموشی اور توجہ سے سنتے ہیں۔
6: اُن میں کسی کا تمسخر اڑائے بغیر حس ظرافت ہوتی ہے۔
7: وہ دوسروں کی مقدور بھر مدد کرتے ہیں۔
8: خیر خواہانہ مشورہ دیتے ہیں۔
9: دوسروں کی اچھائیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ انھیں انھی سے منسوب کرتے ہیں۔
10: وہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔