Speech And Language Academy

Speech And Language Academy School for hearing impaired and children with special needs.

30/03/2026

بندیا رے بندیا
بندیا رے بندیا
راہ پہ چل بندیا




30/03/2026

اے دنیا کے باغ کے مالی
تیری شان ہے سب سے نرالی
دل کے مالک، جان کے مالک
دنیا اور جہان کے مالک




30/03/2026

پر امید قافلہ - سپیچ اینڈ لینگویج اکیڈمی






✨ Annual Report Day 2025–26 ✨Celebrating a year full of learning, growth and achievements.📚🌟Our Annual Report Day marks ...
30/03/2026

✨ Annual Report Day 2025–26 ✨
Celebrating a year full of learning, growth and achievements.📚🌟
Our Annual Report Day marks the successful completion of the academic session 2025–26, highlighting the hard work, progress and dedication of our students and teachers.
From milestones in academics to personal development, every step has been a journey of excellence. Proud of our learners and grateful to our supportive parents for being part of this success. 💫

وہ بچی جسے وقت سمجھ نہیں آتا تھامگر اس نے اپنا دماغ بدل ڈالا۔۔!یہ کہانی ہے  باربرا ایروسمتھ کی، جسے خود انہوں نے اپنی کت...
29/03/2026

وہ بچی جسے وقت سمجھ نہیں آتا تھا
مگر اس نے اپنا دماغ بدل ڈالا۔۔!

یہ کہانی ہے باربرا ایروسمتھ کی، جسے خود انہوں نے اپنی کتاب The Woman Who Changed Her Brain میں بیان کیا ہے۔ باربرا بچپن میں عام بچوں جیسی نہیں تھیں، انہیں بہت بنیادی چیزیں سمجھنے میں بھی شدید مشکل ہوتی تھی۔ گھڑی دیکھنا نہیں آتا تھا، بار بار سکھانے کے باوجود وقت کا اندازہ نہیں ہو پاتا تھا، پانچ منٹ اور ایک گھنٹے میں فرق محسوس نہیں ہوتا تھا۔ اگر کوئی بات لمبی ہو تو وہ درمیان میں ہی کھو جاتیں، یعنی شروع کی بات یاد رہتی نہ آخر کی سمجھ آتی۔ ریاضی ان کے لیے بہت مشکل تھی، سادہ جمع تفریق بھی ذہن میں نہیں بیٹھتی تھی۔ کسی بات کا مطلب نکالنا، جملوں کو جوڑنا، ترتیب سمجھنا، نقشہ دیکھ کر راستہ سمجھنا، یہ سب چیزیں ان کے لیے الجھن بن جاتی تھیں۔ اس زمانے میں ڈاکٹروں نے یہی کہا کہ یہ دماغی کمزوری ہے اور شاید کبھی ٹھیک نہ ہو۔ یہی وہ حالت ہے جسے آج ہم learning difficulties کہتے ہیں، اور ہمارے معاشرے میں ایسے بچوں کو اکثر غلط سمجھ لیا جاتا ہے

لیکن باربرا نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے
ایک سادہ مگر گہری بات سمجھی کہ اگر ورزش مشق ایکسرسائز سے جسم کے مسلز مضبوط ہو سکتے ہیں تو پھر دماغ بھی مشق سے بدل سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے دماغ کے کمزور حصوں پر خود کام شروع کیا۔ وہ مشکل کاموں سے بھاگیں نہیں بلکہ انہی کو بار بار کرنے لگیں۔ وقت سمجھنے کے لیے وہ گھڑی کو روز دیکھتیں، وقت کو روزمرہ کے کاموں سے جوڑتیں، جیسے کھانا پکنے میں کتنا وقت لگا یا سورج کے سائے سے وقت کا اندازہ۔ سمجھ بڑھانے کے لیے وہ جملوں کو چھوٹے حصوں میں توڑ کر بار بار پڑھتیں، چیزوں کو ترتیب دینے کی مشق کرتیں، سادہ سے مشکل کی طرف آہستہ آہستہ بڑھتیں۔ یہ سب انہوں نے روزانہ، صبر کے ساتھ کیا۔ آہستہ آہستہ ان کے دماغ میں بہتری آنا شروع ہوئی۔ وہی کام جو ناممکن لگتے تھے، ممکن ہونے لگے۔ بعد میں انہوں نے ٹورنٹو میں Arrowsmith School قائم کیا جہاں آج بھی بچوں کے سیکھنے کے مسائل پر اسی اصول کے تحت کام کیا جاتا ہے، یعنی بچے کے کمزور حصے کو پہچان کر اسی پر خاص مشق کروائی جاتی ہے۔ یہ خیال سائنسی اصول نیورو پلاسٹیسٹی سے جڑا ہے، یعنی دماغ میں نیوران نئے راستے بنا سکتے ہیں، اور بار بار استعمال سے وہ راستے مضبوط ہو جاتے ہیں۔ یہ بات سائنسی طور پر درست ہے، البتہ یہ بھی حقیقت ہے کہ باربرا کے پروگرام پر کچھ ماہرین اختلاف بھی کرتے ہیں، اس لیے اسے واحد حل سمجھنے کے بجائے ایک ممکن طریقہ سمجھنا زیادہ مناسب ہے بہتر ہے دماغی طور پر کمزور بچوں کے والدین ان کی کتاب خود پڑھیں یہ پیغام تمام ضرورتمند والدین تک پہنچائیں ۔

خاص طور پر ہمارے پاکستان کے دیہات میں رہنے والوں کے لیے، وہ یہ ہے کہ اگر بچے کو سیکھنے میں دیر لگتی ہے تو سب سے پہلے اسے برا کہنا بند کریں۔ یہ سستی نہیں ہوتی بلکہ سیکھنے کا مختلف انداز ہوتا ہے۔ پھر روزانہ تھوڑا وقت نکال کر بچے کے ساتھ اس کی کمزوری پر کام کریں۔ اگر بچے کو وقت سمجھ نہیں آتا تو اسے اذان کے اوقات، سورج کے نکلنے اور ڈھلنے سے جوڑیں۔ اگر یادداشت کمزور ہے تو روزانہ دو تین چیزیں یاد کروائیں، پھر آہستہ آہستہ بڑھائیں۔ اگر توجہ کم ہے تو چھوٹے وقت کے لیے کام دیں، بار بار وقفہ دیں۔ کھیل کے ذریعے سکھائیں، جیسے چیزوں کو ترتیب دینا، تصویروں سے کہانی بنوانا، بازار میں ساتھ لے جا کر سادہ حساب کروانا۔ سکرین کم کریں، نیند پوری کروائیں، اور سادہ دیسی خوراک دیں جیسے انڈا، دال، سبزیاں۔ باربرا کی اصل تکنیک یہی تھی کہ کمزور حصے کو پہچان کر بار بار، مستقل مزاجی سے اسی پر کام کیا جائے۔ یہی کام اگر ماں باپ بھی صبر اور مستقل مزاجی کے ساتھ کریں تو بہت بہتری آ سکتی ہے۔ ہر سپیشل نیڈز بچہ بہتر کام کر سکتا ہے، بس طریقہ درست ہونا چاہیے۔

03/03/2026

Annual assessment 2025-26

27/02/2026

Words building activity

24/02/2026

Story reading

21/02/2026

What a beautiful way to grow! 💕

Every stroke tells a story of faith 🌙💫 Our little artists are bringing Ramadan blessings to life with colour and creativity. They are learning about kindness, gratitude and blessings through art. 🖍️✨

20/02/2026

For children with hearing impairment, communication is not just about words — it’s about connection. ❤️
Using verbal speech together with sign language builds better understanding, stronger comprehension, improved cognitive development, increased confidence and social interaction skills.

When we combine speech therapy with sign language, children don’t just learn to communicate — they learn to express, think and grow. 🌱

Let’s break barriers and build bridges through total communication.💬🤟
Every child deserves a voice — in every possible way.

Address

Stadium Park
Sheikhupura

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 12:00

Telephone

+923121223137

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Speech And Language Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Speech And Language Academy:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram