15/11/2025
گوپال پور ویلفیئر فاؤنڈیشن کی عمارت کے تیسرے فلور کا لینٹر بحمداللہ مکمل ہو چکا ہے اور پوری عمارت اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ منصوبہ صرف ایک عمارت کھڑی کرنا نہیں، بلکہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں ایک مضبوط قدم ہے۔
اسی سلسلے میں فاؤنڈیشن عوامی فلاح و بہبود کے لیے چند اہم منصوبوں کا آغاز کر رہی ہے، جن سے ان شاءاللہ پورا علاقہ مستفید ہوگا:
1️⃣ مفت میڈیکل اور ڈسپنسری سہولت
علاقے کے مستحق اور غریب افراد کے لیے علاج اور بنیادی صحت کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔
2️⃣ نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی کورسز
تاکہ نوجوان جدید مہارتیں سیکھ کر بہتر روزگار اور مستقبل کی مضبوط بنیادیں بنا سکیں۔
3️⃣ خواتین کے لیے سلائی ٹریننگ اور روزگار سینٹر
خواتین کی ہنرمندی اور باعزت روزگار کے لیے تربیتی مرکز، تاکہ وہ گھر بیٹھے اپنا معاشی کردار ادا کر سکیں۔
ہم تمام مخیر حضرات سے گزارش کرتے ہیں کہ اس نیک اور فلاحی کام میں اپنا حصہ ڈال کر علاقے کی ترقی اور عوامی بہبود میں اپنا کردار ادا کریں۔
آئیے! مل کر گوپال پور کے روشن مستقبل کی تعمیر میں ساتھ دیں۔