Blood Bank Pakistan

Blood Bank Pakistan In Pakistan, every year more than 10,000 people dies due to non availability of blood. www.bloodbank.com.pk is here to serve you.

It was necessary to make a platform so that every one who need the blood can get the blood in no time. Blood bank, a project of the Mutayyab-ul-Islam foundation. This is for those people who need blood.

04/12/2021
14/09/2017

نیکی کا بہترین موقع
ایک ڈیلیوری کیس کیلئے A- خون کی ضرورت ہے شازیہ بتول ہسپتال بالمقابل اسلامیہ کالج سیالکوٹ برائے رابطہ مسٹر یاسر 03415530979

06/07/2015

تنقید کام پر ہوتی ہے. آپ کام کیجیے, لوگ تنقید کریں گے. آپ کام نہ کیجیے, تنقید کے لیے لوگوں کو کچھ نہ ملے گا.

11/09/2013

1998 کے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے امداد کیلئے وفود بناکر مختلف ممالک میں بھیجے اور ایک وفد امداد کیلئے ملائیشیا بھی گیا۔ جب وہ وفد ایک وزیر کے پاس پہنچا اور امداد کی درخواست کی تو تو وزیر نے کہا پہلے میں آپکو ایک کہانی سنانا چاہتا ہوں۔

کسی گاؤں میں ایک ذہین بچہ رہتا تھا، اسے پڑھنے کا بہت شوق تھا لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے پڑھ نہیں سکتا تھا ، اس وقت گاؤں میں ایک اسلامی ملک کی ترقی کا بہت چرچا ہوا کرتا تھا چنانچہ گاؤں والوں نے کچھ رقم جمع کی اور اس غریب لڑکے کو اعلیٰ تعلیم کے لئے اس ملک میں بھیج دیا ،وہ لڑکا چار سال وہاں رہا ،وہاں کے تعلیمی نظام اور ترقی سے بہت متاثر ہوا،چار سال کے بعد تعلیم مکمل کر کے واپس آیا تو پریکٹس کرنے کے بعد ایک اچھا ڈاکٹر بن گیا اور پھر اسے وزیر بنا دیا گیا۔

پھر وزیر نے پاکستانی وفد سے پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ لڑکا کون تھا اور وہ اسلامی ملک کونسا تھا ؟؟؟
پاکستانی وفد نے نفی میں سر ہلا دیا ۔
وزیر ان سے مخاطب ہوا اور بولا : وہ لڑکا میں تھا اور انتہائی شرمندگی کے ساتھ مجھے کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ ملک پاکستان تھا ۔

ہم وہ ملک تھے جو سنٹرل ایشیاء کے ممالک اور ملائیشیا کے لئے آئیڈیل ہوا کرتاتھا، ہم نے یواے ای اور ملائیشیا کی ائیرلائن بنائیں لیکن آج ہمارے وزیراعظم پاکستانی ائیرلائن کو ترقی دینے کیلئے ملائیشیا کے وزیر سے مشورہ لیتے ہیں۔ ملائیشیا کبھی ہمارے ملک کی ترقی دیکھ کر رشک کرتا ہے اور آج ہم ملائیشیا کی ترقی دیکھ کر رشک کرتے ہیں۔ کوریا نے ہمارے پانچ سالہ منصوبوں کی نقل کرکے ترقی کرتا چلا گیا اور ہم نیچے جاتے گئے۔

آخر کیوں؟؟؟

26/08/2013

خوب سیرت

سلطان محمود غزنوی کی رنگت قدرے سیاہ تھی۔ دنیا کے اس عظیم فاتح نے ایک دن آئینے میں اپنی صورت غور سے دیکھی تو اسے رنج ہوا۔ دوسرے روز اس نے اپنے وزیر سے کہا۔
"سنا ہے بادشاہوں کا چہرہ دیکھنے سے آنکھیں خیرہ ہوتی ہیں مگر ہمیں دیکھ کر تو لوگوں کو کوفت ہوتی ہوگی۔"

وزیر نے کہا۔ "بادشاہ سلامت! آپ کی صورت دیکھنے والے چند جبکہ سیرت دیکھنے والے بے شمار ہیں۔ انسان کی سیرت اچھی ہو تو اس کی صورت پر کسی کی نظر نہیں جاتی۔"

20/07/2013

The greatest test of faith is when you do not get what you want , but still you are able to say Alhamdullilah !

29/06/2013

کہتے ہیں کہ ایک امریکی ریاست میں ایک بوڑھے شخص کو ایک روٹی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا،اس نے بجائے انکار کے اعتراف کیا کہ اُس نے چوری کی ہے اور جواز یہ دیا کہ وہ بھوکا تھا اور قریب تھا کہ وہ مر جاتا !
جج کہنے لگا '' تم اعتراف کر رہے ہو کہ تم چور ہو ،میں تمہیں دس ڈالر جرمانے کی سزا سُناتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ تمہارے پاس یہ رقم نہیں اسی لیے تو تم نے روٹی چوری کی ہے ،لہٰذا میں تمہاری طرف سے یہ جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں ''
مجمع پر سناٹا چھا جاتا ہے،اور لوگ دیکھتے ہیں کہ جج اپنی جیب سے دس ڈالر نکالتا ہے اور اس بوڑھے شخص کی طرف سے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرنے کا حکم دیتا ہے
پھر جج کھڑا ہوتا ہے اور حاضرین کو مخاطب کر کے کہتا ہے '' میں تمام حاضرین کو دس دس ڈالر جرمانے کی سزا سُناتا ہوں اس لیے کہ تم ایسے ملک میں رہتے ہو جہاں ایک غریب کو پیٹ بھرنے کے لیے روٹی چوری کرنا پڑی ''
اُس مجلس میں 480 ڈالر اکھٹے ہوئے اور جج نے وہ رقم بوڑھے '' مجرم '' کو دے دی۔
کہتے ہیں کہ یہ قصہ حقیقت پر مبنی ہے ۔ترقی یافتہ ممالک میں غریب لوگوں کی مملکت کی طرف سے کفالت اسی واقعے کی مرہون منت ہے ( سیدنا عمر رضی اللہ عنہ چودہ سو سال پہلے ہی یہ کام کر گئے کہ پیدا ہوتے ہی بچے کا وظیفہ جاری کرنے کے حکم دے دیا)

کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں کہ ہمارے ١٠(دس) روپے ہمارے لئے اتنی اھمیت نہیں رکھتے جتنے کہ اس لاچار کے لئے رکھتے ہیں جو جانے کب سے بھوکا ہے۔۔۔تبدیلی کے لیئے ہمیں خود کو بدلنا ہے۔۔
آئیے مل کر ہم سب بھی اپنی سوچ بدلیں۔۔اپنے لئیے اور اپنی اس پاک دھرتی کے لئے۔۔۔آئیں ہم بھی اپنے مُلک کے لوگوں کا سوچیں۔۔۔کسی کی خوشی کا موجب بننا ہی سب سے بڑی خوشی ہے۔۔

24/06/2013

اگر اپنی بہن کسی کو پسند کرتی ہو اور ملنے جاتی ہو تو اسے جان سے مار دینا چاہئے. کیونکہ وہ بدکردار ہے. اور لڑکا بے غیرت ہے.
جب کسی کی بہن اپنے ساتھ محبت کا کھیل کھیلے تو وہ دنیا کی سب سے اچھی اور پاکباز عورت لگتی ہے.
شادی سے پہلے کسی لڑکی سے محبت تھی. کیونکہ وہ بہت اچھی اور نیک لڑکی تھی.
شادی سے پہلے بیوی کو کوئی پسند کرتا تھا تو بیوی بد کردار.
طوائف بدکردار لیکن اس کے پاس روز جانے والا عزت دار.
کوئی لڑکی کسی لڑکے کی باتوں میں آکر گھر چھوڑ دے تو لڑکا یہ کہہ کر اسے چھوڑ دیتا ہے کہ جب ماں باپ کی نہ ہوئی تو میری کیا ہوگی.
جب مرد اپنی بیوی کی باتوں میں آکر ماں کی بے عزتی کرتا ہے اور اسکو گھر سے نکال دیتا ہے تو وہ اچھا شوہر کہلاتا ہے.
کوئی لڑکی کسی لڑکے سے فون پر باتیں کرتی ہے اور وہ ریکارڈ کر کے دوستوں کو سناتا ہے تو لڑکی بری اور وہ سب عزت دار.
جہیز دو جہیز دو. مگر حق مہر ساڑھے بتیس روپے رکھو.
جہیز لعنت ہے مگر منہ پھاڑ کر لاکھوں کا حق مہر مانگ لو.
کوئی کافر کسی مسلمان عورت پر ظلم کرے تو وہ شیطان.
خود ہزاروں مسلمان لڑکیوں سے فلرٹ کریں زنا کر کے تیزاب سے جلا کر قتل کردیں تو وہ لڑکیاں بدکار..
خود کسی لڑکی کی تصویر پر آیٹم، ظالم، قیامت کے کمنٹس دیں گے. بازار میں نظر آجائے تو بھوکی نظروں سے دیکھیں گے
کل کو وہی کسی اور کی حوس کا نشانہ بن جائے تو ہر جگہ اس آدمی کو کوستے پھریں گے.
ہم تو مسلمان ہیں. اسلام تو زنا کی سزا دونوں کو دیتا ہے پھر کیوں ہمارے اسلامی معاشرے میں سزا ایک کو ملتی ہے اور دوسرا باعزت بری ہوجاتا ھے؟
میں مردوں کے خلاف نہیں ہوں. مجھے ناانصافی اور منافقت سے نفرت ہے.
تم میں سے کوئی اسوقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے کرتا ہے.
دنیا کی ساری دلیلیں جواز، وکالتیں تو ہم اپنی ذات کے لئے رکھتے ہیں. مگر ساری سزائیں دوسروں کے لئے منتخب کرتے ہیں.
ہم ایسے تو نہ تھے. تو پھر اب کیوں ہوگئے؟ مجھے معلوم ہے بہت کم لوگ اس پر مثبت انداز میں سوچیں گے. خیر کوئی تو سوچے گا. کوئی تو منافقت چھوڑے گا. کوئی ایک تو کوشش کرے گا اپنے آپ سے سچ بولنے کی؟
کوئی ایک تو دونوں کو سزا دینے یا انصاف کرنے کا سوچے گا!!

Address

Pak Welfare Blood Bank, Defence Road
Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Blood Bank Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram