ISAAR Welfare Foundation

ISAAR Welfare Foundation ⭐مقصد - مخلوق کی خدمت کے ذریعے اللہ کی رضا کا حصول⭐
Be the reason of someone's smile

"ہمارا ایک خواب "پورے پاکستان میں کوئی جان بلڈ کی وجہ سے نہ جائے
ایثار ویلفئیر فاؤنڈیشن اینڈ بلڈ بنک پاکستان بھر میں واحد ایسا ادارہ جو صرف چھوٹے بچوں کو خون کے عطیات مہیا کرنے کی بجائے، ہر قسم کے مریضوں(جیساکہ ایکسیڈنٹ، ڈیلیوری،تھیلسیمیا،ہیموفیلیا،ڈائلسیز،انیمیا وغیرہ)
کو دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کو ساتوں دن بلا معاوضہ خون کے عطیات مہیا کر کے قیمتی جانیں بچانے کی کوشش کرتا ہے۔
اس ادارے میں مریضوں کو محفوظ اور معیاری خون کے عطیات فراہم کرنے کے لئے تجرہ کار ڈاکٹرز کی زیر نگرانی کوالیفائیڈ ڈپلومہ ہولڈر ٹیکنیشنز کے ذریعے جدید ترین مشینوں اور آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اس ادارے میں ہر قسم کی بلڈ گروپنک، بلڈ بیگ، بلڈ بلیڈنگ، بلڈ کراس میچنگ، خون کے وائٹ سیل بنانے، خون کے ریڈ سیل بنانے، پلیٹلٹس اور بلڈ کے ٹیسٹوں سمیت ہر قسم کی سہولیات بغیر کسی معاوضہ کے دی جاتی ہے۔
اسکے علاوہ ہم مختلف کمیونٹی سروسز بھی فراہم کرتے ہیں جو لوگوں کے بہترین مستقبل کے لئے ہوتی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر شخص کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق ملے۔

"Our dream is that no life in Pakistan should be lost due to lack of blood." Isaar Welfare Foundation and Blood Bank is the only organization in Pakistan dedicated to providing free blood donations not only to children but to all types of patients, including accident victims, delivery cases, thalassemia, hemophilia, dialysis, anemia, and more. We offer 24/7 blood donation services across the country, ensuring that precious lives are saved. We ensure the provision of safe and high-quality blood under the supervision of experienced doctors, with the help of qualified diploma holder technicians. The most modern machines and equipment are used to ensure the safety and quality of blood donations. Our services include blood grouping, blood bags, blood bleeding, blood cross-matching, white cell production, red cell production, platelet processing, and all necessary blood tests, all without any cost. In addition to blood donations, we also provide various community services aimed at improving people's lives and securing their future. Our mission is to ensure that every individual has the right to live with dignity and access to proper healthcare.

11/12/2025

ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے ہر ممبر کو محض ٹیم کا حصہ نہیں بلکہ اپنے خاندان کا فرد سمجھتی ہے۔
اسی محبت اور جڑے رہنے کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے، آج ایثار فیملی نے اپنے معزز ساتھی اور ٹیکنیشن توقیر احمد صاحب کے ہاں بیٹے کی خوشخبری پر دل سے مسرت کا اظہار کیا۔

ایثار کے اسٹاف نے نہ صرف انہیں مبارکباد دی بلکہ نیک تمناؤں کا خوبصورت تحفہ بھی پیش کیا
Tuqeer Ahmed

⭐ ایثار فری میڈیکل کیمپ  ہفتہ وار خدمتِ خلق ⭐ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر بدھ کے روز مستحق افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا ...
11/12/2025

⭐ ایثار فری میڈیکل کیمپ ہفتہ وار خدمتِ خلق ⭐
ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر بدھ کے روز مستحق افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے۔ اس کیمپ میں مریضوں کو مکمل احترام، توجہ اور بہترین نگہداشت فراہم کی جاتی ہے، اور درج ذیل سہولیات مہیا کی جاتی ہیں:
✅ جنرل چیک اپ
✅ الٹراساؤنڈ
✅ فزیوتھراپی
✅ بچوں کا معائنہ
✅ شوگر ٹیسٹ
✅ طبی مشورے
گزشتہ کیمپ میں بھی بڑی تعداد میں مریضوں نے شرکت کی، جن میں الٹراساؤنڈ، ڈائیلیسز، فزیوتھراپی اور شوگر کے مریض شامل تھے۔
یہ سب اللہ کے فضل اور ایثار ٹیم کی لگن و محنت کا نتیجہ ہے۔ 💚
اگر آپ یا آپ کے جاننے والے کسی بھی مفت طبی معاونت کے مستحق ہیں، تو ہر بدھ ایثار فری میڈیکل کیمپ ضرور تشریف لائیں۔
📣 براہِ کرم اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک یہ سہولت پہنچ سکے۔
یاد رکھیں: خدمت بانٹنے سے بڑھتی ہے۔ 🤝

11/12/2025

"انسان کی پہچان اس کے لفظوں میں نہیں…
بلکہ اس کے رویّے، محبت 🤝 اور دوسروں کے لیے کی گئی خیرخواہی میں ہوتی ہے۔
انسانیت ❤️ سب سے بڑی عبادت ہے۔"

#انسانیت #اشفاقاحمد

10/12/2025

"خون دینا نقصان ہے یا فائدہ؟
حقیقت یہ ہے کہ صحیح طریقے سے کیا گیا خون عطیہ ہمیشہ فائدہ مند ہوتا ہے—نئے خون کی تیاری، آئرن لیول کا توازن، دل کی صحت میں بہتری اور کسی کی جان بچانے کا عظیم عمل!
آئیں آگاہی پھیلائیں اور خون دینے کے خوف کو ختم کریں۔"

نکاح سے پہلے خون کا ٹیسٹ  ایک ذمہ دار فیصلہ، محفوظ مستقبل 🩸تھیلیسیمیا ایک خاموش مگر خطرناک بیماری ہے جو نسل در نسل منتقل...
10/12/2025

نکاح سے پہلے خون کا ٹیسٹ ایک ذمہ دار فیصلہ، محفوظ مستقبل 🩸
تھیلیسیمیا ایک خاموش مگر خطرناک بیماری ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتی ہے۔
اگر ہم شادی سے پہلے سادہ سا خون کا ٹیسٹ کروا لیں تو ہزاروں معصوم بچوں کو ساری زندگی کی تکلیف سے بچایا جا سکتا ہے۔
✅ ایک ٹیسٹ — دو زندگیاں محفوظ
✅ ایک فیصلہ — نسل کو بیماری سے تحفظ
✅ ایک قدم — خوشحال اور صحت مند مستقبل کی طرف
✨ آج ہی شعور اپنائیں، کل کو محفوظ بنائیں!
📍 Executive Lab میں تھیلیسیمیا اسکریننگ ٹیسٹ دستیاب ہے۔
🔬 آج ہی اپنا Testo کروائیں اور ٹیسٹ کے لیے تشریف لائیں۔
Executive Lab a Project of ISAAR Welfare Foundation

10/12/2025
انسانی حقوق کا عالمی دن  تھلیسیمیا کے بچوں کے لیے ایثار کی آواز 🌟تھلیسیمیا کے وہ بچے جو ہر چند ہفتوں بعد خون کے علاج سے ...
10/12/2025

انسانی حقوق کا عالمی دن تھلیسیمیا کے بچوں کے لیے ایثار کی آواز 🌟

تھلیسیمیا کے وہ بچے جو ہر چند ہفتوں بعد خون کے علاج سے گزرتے ہیں، آئرن اوورلوڈ، تکلیف اور مسلسل طبی مراحل سے جوجھتے ہیں، وہ بھی زندگی، صحت، تعلیم اور عزت کے برابر حقوق کے حقدار ہیں۔

آج ایثار کے اس دن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ:
✔ صحت ان کا بنیادی حق ہے
✔ محفوظ اور معیاری علاج ان کا حق ہے
✔ خون کی مسلسل دستیابی ان کا حق ہے
✔ امتیاز کے بغیر زندگی گزارنا ان کا حق ہے
✔ نفسیاتی اور سماجی سپورٹ ان کا حق ہے

تھلیسیمیا کے بچے صرف مریض نہیں، بلکہ بہادر، مضبوط اور باہمت زندگی کے سپاہی ہیں۔ 💪❤️

آئیں، آج کے دن ہم ان کے لیے آواز اٹھائیں:
“ایثار کے ساتھ، ہم ہر تھلیسیمیا بچے کے روشن، محفوظ اور باوقار مستقبل کے لیے کھڑے ہیں۔

#ایثار

10/12/2025

یا کسی مصیبت زدہ کی مدد کی… 🤍
شاید یہی وہ عمل ہو جو آپ کی تقدیر بدل دے۔ ✨

آج کے زمانہ حقیقت میں لوگ جادو اور ٹونے پر زیادہ اعتقاد رکھتے ہیں بہ نسبت خدا کے، ہر گھر اور ہر گلی میں جادو اور اسکے اث...
09/12/2025

آج کے زمانہ حقیقت میں لوگ جادو اور ٹونے پر زیادہ اعتقاد رکھتے ہیں بہ نسبت خدا کے، ہر گھر اور ہر گلی میں جادو اور اسکے اثرات اور تعویزات کی بھر مار ہے اب لوگ یہ جانتے ہوں کہ خداوند کریم نے قرآن کی دو خوبصورت آیات جادو اور سحر کے لیے رکھی ہوئی ہیں روز ان کو پڑھ لیتے ہوں تو پھر انکا جادو اور سحر جانا چاہیے مگر ایسا نہیں ہوتا۔۔۔
والناس،، اور ،،،فلق،،، پڑھنے کے باوجود لوگوں کا جادو سے اعتبار اٹھتا نہیں، بلکہ ان آیات کے باوجود گھر گھر حساب کے لیے خواتین چل رہی ہوتی ہیں اور مرد اپنی اداسیوں اور رزق کی کمی کے اسباب خدا کی طرف منسوب کرتے ہیں جب ہر گلی میں یہ شور ہو ہر جگہ معاشرہ اس الحاد وزندیقی کا شکار ہو تو اپ کا ایمان کہاں رہے گا؟؟
آپ کا تو اسلام بھی خطرے میں چلا گیا جب ایمان کی بنیادی تعریف پوری ہو جائے جب آپ کو پتا ہو کہ ایمان کیا ہے ذہن کی جدوجہد سے نکلنا اخلاق کو استوار کرنا اس کے بعد اللہ سے امید رکھنا
استاد محترم پروفیسر احمد رفیق اختر

ایثار فری وہیل چیئر پراجیکٹ  #80ایثار کمیونٹی سروسز کا یہ قدم اس بات کی زندہ مثال ہے کہ انسانیت کی خدمت کبھی رُکتی نہیں…...
29/11/2025

ایثار فری وہیل چیئر پراجیکٹ #80
ایثار کمیونٹی سروسز کا یہ قدم اس بات کی زندہ مثال ہے کہ انسانیت کی خدمت کبھی رُکتی نہیں… صرف شکلیں بدلتی ہیں، جذبے وہی رہتے ہیں۔ 🌿

اس بار ایثار فاؤنڈیشن کے ایک ممبر کے ریفرنس سے سید پور روڈ پر ایک مستحق بھائی کو وہیل چیئر فراہم کی گئی، تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی آسانی سے گزار سکے۔ یہ وہ لمحے ہیں جب کسی کی بے بسی میں سہارا بن کر دل کو سکون ملتا ہے اور عمل کو قبولیت کی خوشبو ملتی ہے۔

تمام احباب سے خصوصی دعا کی درخواست ہے:
اللہ پاک ہمارے اس بھائی کو مکمل صحت، آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے…
اور ایثار ٹیم کے اس قدم کو قبولیت اور برکت سے نوازے۔ 🤲💚

اللہ ہم سب کو اس سفرِ خدمت میں ثابت قدم رکھے۔

www.youtube.com/

Address

Isaar Welfare Foundation Abbot Road Sialkot
Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISAAR Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category