Sexologist

Sexologist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sexologist, Medical and health, people colony lahori muhallah larkana, Sukkur.

15/02/2026
15/02/2026

جس طرح ہم لوگ مہنگے موبائل کپڑے گھڑیوں بوٹ گھر کی نمود نمائش پر خرچ کرتے ہیں دوسروں پر پسہ لٹاتے ہیں لیکن اپنے جسم اور جان پر زرا توجہ نہیں کرتے صرف کچھ زبان کے مزے کے لیے ہوٹلنگ کرتے ہیں مگر یہ جسم اور جان ایک حد تک آپ کی بد پرہیزی کو برداشت کرتے ہیں پھر جب یہ اپنی قیمت وصول کرنے پر آتے ہیں تو ہسپتال کے مہنگے علاج دواؤں کے ذریعے ۔ ایسی بیماریاں جو مرتے دم تک آپ کے ساتھ چمٹ جاتیں ہیں اور جان لے کر چھوڑتی ہیں ۔ آئڈیل جسم کا وزن 75 کلو لازمی کنٹرول کریں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق زندگی گزاریں ۔ بھوک ناقابل برداشت ہو جائے تب کھانا کھائیں اور آدھا کھانا کھائیں مری گارنٹی ہے کہ کبھی بیمار نہیں ہونگے نہ وزن بڑھے گا ۔ خالص غزائیں جیسی دیسی گھی مکھن دہی دودھ خشک میوہ جات موسمی پھل جو کا آٹا باجرہ کا آٹا اپنی زندگی میں شامل کریں اپنی جان پر خرچ کریں ۔ اپنی صحت سے اپنے آپ سے محبت کریں ۔ آپکی کوئ مدد نہیں۔ کرے گا آپکا اپنا جسم آپ کو سنبھالے گا ۔ تو آج سے دیر نہ کریں جو ہوگیا سو ہوگیا نیا دن نئ تبدیلی لے کر ائیں۔۔ شوگر ٹھیک ہوسکتی ہے موٹاپا کم ہوسکتا ہے بلڈ پریشر ٹھیک ہوسکتا ہے حتی کہ کیسنر بھی قابل علاج ہے ۔۔ اگر قابل علاج نہیں تو ہماری سوچ جو بدلتی نہیں ۔ یاد رکھیں یہ زندگی رب کی امانت ہے اور آپ نے سنبھالنی ہے ۔ موٹاپے کا علاج
بلڈ پریشر کا علاج
بند وال دل کے
کولیسٹرول
شوگر
سب کا علاج موجود ہے بس آپ نے ہمت کرنی ہے اور اپنا پیسہ اپنے اوپر خرچ کرنے کی ہمت ۔۔۔۔ اللہ وبرکاتہ ہم سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین ۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا



Higgs Games Island Everyone Products

29/01/2026

اگر زیادہ آئلی (چکنائی والا) کھانا کھانے کے بعد جی متلانے لگے

🌿 فوراً کیا کریں؟

1️⃣ نیم گرم پانی کے گھونٹ لیں
ایک دم زیادہ پانی نہ پئیں، آہستہ آہستہ گھونٹ لیں 🚰
یہ معدے میں چکنائی کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

2️⃣ ادرک (سونٹھ) بہت مفید ہے

تازہ ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا چبا لیں

یا ادرک کی ہلکی چائے پی لیں ☕
یہ متلی کو کم کرتی ہے۔

3️⃣ لیموں کا ہلکا استعمال 🍋
نیم گرم پانی میں چند قطرے لیموں ڈال کر پی لیں
(نمک نہ ڈالیں اگر متلی زیادہ ہو)

4️⃣ سونف یا اجوائن
آدھا چمچ سونف یا اجوائن منہ میں ڈال کر چبا لیں
یا اجوائن کو اُبال کر پانی پی لیں
➡️ گیس اور متلی میں آرام آتا ہے

29/01/2026

وزن کم کرنے کا جنون، بوریکس کا استعمال کرنیوالی لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

سوشل میڈیا کے ٹوٹکوں پر اندھا یقین خطرناک ہے ⚠️
وزن کم کرنے کے لیے صبر اور درست طریقہ ضروری ہے 👍
کیمیائی مادے انسانی استعمال کے لیے نہیں ہوتے ❌
ماہرِ صحت کے مشورے کے بغیر کچھ نہیں کرنا چاہیے ❤️

سوشل میڈیا پر دیکھی گئی ایک ویڈیو پر عمل کرنا کالج کی نوجوان طالبہ کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ کالج طالبہ کلایاراسی نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر بوریکس (سوڈیم ٹیٹرا بورَیٹ) کا استعمال کیا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس کے مطابق کلایاراسی نے 16 جنوری کو بوریکس خریدا تھا اور 17 جنوری کو اسے وزن کم کرنے کے مقصد سے استعمال کیا۔ فوری طور پر اسے قے اور اسہال کی شکایت شروع ہو گئی۔ ابتدائی علاج کے بعد کلایاراسی کی حالت مزید بگڑ گئی، پیٹ میں شدید درد اور الٹی کے ذریعے خون آنے کے سبب چند گھنٹوں کے دوران ہی نوجوان طالبہ کی موت واقع ہو گئی۔

بوریکس کیا ہے؟

بوریکس ایک کیمیائی مادہ (منرل پاؤڈر) ہے جو عام طور پر صفائی کے سامان، ڈیٹرجنٹس، کیڑے مار ادویات اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ انسانی استعمال کے لیے ہرگِز محفوظ نہیں۔

بوریکس سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال انتہائی زہریلا ہے۔ اس کے اثرات معدے، گردے، دل اور دماغ پر پڑتے ہیں اور یہ قلیل وقت میں اعضاء کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوریکس وزن کم کرنے کا کوئی محفوظ یا سائنسی طریقہ نہیں، بلکہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹروں نے عوام، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود غیر مستند اور ’فوری وزن کم کرنے‘ کے نسخوں سے دور رہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے متوازن غذا، ورزش اور ماہرِ صحت کے مشورے کو ہی اختیار کریں۔

سوشل میڈیا کے ٹوٹکوں پر اندھا یقین خطرناک ہے ⚠️
وزن کم کرنے کے لیے صبر اور درست طریقہ ضروری ہے 👍
کیمیائی مادے انسانی استعمال کے لیے نہیں ہوتے ❌

29/01/2026

کیا آپ بھی ہر وقت کھانے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں؟ ’فوڈ نوائس‘ کیا ہے اور اس سے کیسے نمٹا جائے؟

اگر آپ ہر وقت کھانے پینے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں تو آپ اکیلے نہیں۔ ماہرین اس کیفیت کو اب ’فوڈ نوائس‘ کا نام دے رہے ہیں۔ فوڈ نوائس سے مراد کھانے سے متعلق مسلسل وہ خیالات ہیں جو اکثر جسمانی بھوک کے بغیر بھی ذہن پر حاوی رہتے ہیں۔

فوڈ نوائس کوئی طبی بیماری یا باقاعدہ تشخیص نہیں بلکہ ایک اصطلاح ہے جو اس ذہنی کیفیت کو بیان کرتی ہے جس میں انسان بار بار یہ سوچتا ہے کہ اب مجھے کیا کھانا ہے، کب کھانا ہے، یا کس چیز سے پرہیز کرنا ہے۔

جدید دور میں 24 گھنٹے کھانے کی دستیابی، سوشل میڈیا پر فوڈ ویڈیوز اور سخت ڈائٹ کلچر نے اس مسئلے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں بےقاعدہ کھانے کے اوقات، غذا میں پروٹین اور فائبر کی کمی، الٹرا پروسیسڈ اور میٹھی غذاؤں کا زیادہ استعمال، نیند کی کمی اور مسلسل ذہنی دباؤ کی کیفیت، سخت ڈائٹنگ اور کھانے پر غیر ضروری پابندیاں شامل ہیں۔

تحقیق بتاتی ہے کہ جن غذاؤں میں چینی، نمک اور چکنائی زیادہ ہوتی ہے وہ دماغ کے ’ریوارڈ سسٹم‘ کو متحرک کرتی ہیں جس سے کھانے کے خیالات بار بار آنے لگتے ہیں۔

فوڈ نوائس عام بھوک، کھانے کی خواہش (کریونگز) یا کھانوں سے جڑے جذبات سے مختلف ہے۔ بھوک کھانا کھانے سے ختم ہو جاتی ہے جبکہ فوڈ نوائس ایک مسلسل ذہنی شور کی صورت میں موجود رہتا ہے چاہے پیٹ بھرا ہی کیوں نہ ہو۔

ہرین کا کہنا ہے کہ مقصد ذہن میں کھانے کے آنے والے مسلسل خیالات کو مکمل طور پر ختم کرنا نہیں بلکہ ان کی شدت کم کرنا ہے۔

اس کے لیے باقاعدہ اور متوازن غذا کا استعمال، مناسب نیند، ذہنی دباؤ میں کمی، سخت ڈائٹنگ اور مسلسل کیلوریز گننے سے پرہیز مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

فوڈ نوائس کو سمجھنا خود کو قصوروار ٹھہرانے کے بجائے مسئلے کو پہچاننے کا ایک طریقہ ہے تاکہ من پسند غذائیں اور روز مرہ کا کھانا زندگی کا حصہ رہے، زندگی پر حاوی نہ ہو۔

29/01/2026

معدہ میں تیزابیت بیوجہ کیوں بنتی ہے
ایک دوست نے سوال کیا کے میں فاسٹ فوڈ بھی نئی کھاتا چٹ پٹی چیزوں سے بھی بہت پرہیز کرتا ہوں
لیکن پھر بھی میرے معدہ میں گیس اور تیزابیت بہت ذیادہ بنتی ہے ۔❣️
دوستو جس جس کو بھی یہ مسئلہ ہے
بد پرہیزی بھی نہیں کرتے اور معدہ بھی خراب رہتا ہے گیس بنتی ہے تیزابیت بنتی ہے۔❣️
تو اس مصلے کو ضعف معدہ کہا جاتا ہے❣️
ضعف معدہ کا مطلب خون کی سپلائی معدہ کے بہت سارے خصوں میں نہیں پہنچتی اور معدہ میں خشکی اور گرمی بڑھ جاتی ہے❣️
جس کی وجہ سے معدہ میں بیوجہ گیس اور تیزاب بنتے ہیں۔۔😎
ضعف معدہ کا نسخہ نوٹ فرما لیئں❣️
ھوالشافی۔۔۔
1۔ملٹھی پندرہ گرام❣️
2۔سونف بیس گرام❣️
3۔ہلدی دس گرام❣️
4۔میٹھا سوڈا پچاس گرام❣️
5۔سبز الائچی بیس گرام💓
6۔کالی مرچ بیس گرام۔❣️
ان سبھی اجزا کا سفوف بنا لیئں
یہ ایک بہترین جادوئی سفوف معدہ ہاضم بن جائے گا اپنے گھروں میں رکھیں اور آدھہ آدھہ چمچ دن میں تین ٹائم کھانا کھانے کے بعد کھایئں۔۔
ایک ماہ کھانے سے آپ کے معدہ اور جگر کے امراض جڑ سے ختم ہو جایئں گے۔ انشاءاللہ۔۔۔۔

29/01/2026

🌿 ھائپو تھائیرائیڈ (Hypothyroid) میں پرہیز اور غذا
(مریضوں کے لیے رہنمائی)
ھائپو تھائیرائیڈ ایک غدّی (ہارمونی) مسئلہ ہے، اس میں غذا اور پرہیز علاج کا آدھا حصہ ہے۔ اگر پرہیز نہ ہو تو دوا اور حجامہ کا فائدہ بھی محدود ہو جاتا ہے۔
✅ کیا کھائیں؟ (فائدہ مند غذائیں)
✔️ روزانہ 1 عدد انڈا (زردی سمیت)
✔️ دیسی گھی تھوڑی مقدار میں
✔️ تل کے بیج (سفید یا کالے)
✔️ کلونجی آدھا چمچ روزانہ
✔️ ناریل یا ناریل کا تیل
✔️ بادام 3–5 عدد (رات کو بھگو کر)
✔️ سبزیاں پکی ہوئی (لوکی، توری، کدو)
✔️ یخنی، شوربہ، سادہ دال
✔️ نیم گرم پانی
📌 یہ غذائیں جسم کی کمزوری، سستی اور سرد مزاجی میں مدد دیتی ہیں۔
❌ کن چیزوں سے پرہیز ضروری ہے؟
🚫 بند گوبھی، پھول گوبھی کچی حالت میں
🚫 سویا بین اور سویا سے بنی چیزیں
🚫 بہت زیادہ چائے اور کافی
🚫 فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس
🚫 بیکری آئٹمز، ریفائن آٹا
🚫 ٹھنڈی اور فریز کی ہوئی غذائیں
🚫 رات دیر سے کھانا
⚠️ چند اہم ہدایات
🔸 دوا (Thyroxine وغیرہ) ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر بند نہ کریں
🔸 خالی پیٹ دوا لینے کے بعد کم از کم 30–40 منٹ کچھ نہ کھائیں
🔸 نیند پوری کریں
🔸 ہلکی چہل قدمی روزانہ کریں
🔸 ذہنی دباؤ کم رکھیں
🌸 یاد رکھیں
پرہیز + غذا + دوا + حجامہ = بہتر کنٹرول
صرف ایک چیز پر بھروسہ کافی نہیں۔
اللہ تعالیٰ شفا عطا فرمائے 🤲


20/02/2025


29/01/2025

مہروں کا درد دور کرنے کا آسان اور گھریلو طریقہ۔۔

آج کل کم عمر کے افراد ہوں یا بڑے بوڑھے سب ہی کمر درد اور مہروں کے درد کی شکایت بتاتے ہیں جس کی وجہ مہروں کا گھِس جاتا یا پھر کھِسک جانا ہے، لیکن اس کے لئے اگر آپ کو ڈاکٹر احتیاط کا مشورہ دیں تو آپ کو بھرپور احتیاط کرنی چاہیئے ورنہ آپریشن تک کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔
لیکن آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ڈاکٹر بلقیس شیخ کا بتایا ہوا ایسا گھریلو نسخہ جو آپ کے مہروں کے درد کو دور کرنے کے لئے بےحد فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے ایک مرتبہ یہ نسخہ آزما کر دیکھیں

اس ریمیڈی کے لئے ہمیں 4 اجزاء کی ضرورت ہوگی جو باآسانی مل جاتے ہیں اور ہر کوئی اس ریمیڈی کو گھر میں خود بنا کر استعمال کر سکتا ہے تو آیئے ریمیڈی جان لیتے ہیں۔

مہروں کے درد سے نجات حاصل کرنے کا آسان نسخہ
• اجزاء
آٹا
آنبہ ہلدی
ایلوویرا جیل 3 سے 4 چمچ
گوند کُندر

• ترکیب
• ایلوویرا جیل کو پتے سے نکال لیں اور میش کر لیں۔

• اب اس کے 3 سے 4 چمچ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔

• اب اس کو ایک پیالے میں نکال کر ایلوویرا جیل میں آدھا کھانے کا چمچ ہلدی ملا لیں۔

• اب اس میں 2 کھانے کے چمچ گوند کندن کا پاؤڈر شامل کریں۔

• ساتھ ہی اس میں 4 کھانے کے بڑے چمچ آٹا شامل کریں۔

• ان تمام اجزاء کو مکس کر کےآٹے کی طرح گوندھ لیں۔

• اب اس آٹے کو آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

• اب اس آٹے کی لوئی بنا کر روٹی کی طرح اسے ہاتھ سے پھیلا لیں۔

• اب اسے کمر میں مہروں میں گردن میں جہاں بھی درد ہو وہاں لگائیں اور پٹی باندھ لیں۔

• اس کو اس طرح بندھے رہنے دیں اور روزانہ اس کا استعمال کریں۔
• مہروں کا درد، ہڈیوں کا درد، گھٹنوں کا درد ہر قسم کا درد دور ہو جائے گا۔
التماسِ دعا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ

Address

People Colony Lahori Muhallah Larkana
Sukkur
65200

Telephone

+923127710039

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sexologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram