17/12/2021
پریس ریلیز میڈیا سیل ایم ٹی آئی باچاخان میڈیکل کمپلیکس
16 دسمبر 2021
صوابی: وومن یونیورسٹی صوابی کی سو سے زائد طالبات کا باچاخان میڈیکل کمپلیکس وایرالوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ طلباء نے شعبہ وایرالوجی میں ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ کے مراحل اور مختلف مشینوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں، وایرالوجی انچارج ڈاکٹر عاصم اور منیجر عامر خان نے تمام طالبات کو گروپس کی شکل میں لیبارٹری کے اندر بریف کیا
طالبات نے دورہ وایرالوجی کو اپنے لئے انتہائی اہم قرار دیا
تفصیلات کے مطابق وومن یونیورسٹی صوابی کی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ, مائیکرو بیالوجی اور کلینکل لیبارٹری سائنس کے سو سے زائد طالبات نے باچاخان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا دورے کا مقصد طالبات کو وایرالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کیے جانے والے مختلف اقسام کے ٹیسٹ کے طریقہ کار سے روشناس کرانا تھا، وایرالوجی انچارج ڈاکٹر عاصم اور انکی ٹیم نے تمام طالبات کو دس دس کے گروپس میں پروٹوکولز کے مطابق لیبارٹری کے اندر لے کر گئے اور انہیں پی سی آر ٹیسٹ کے طریقے کار سے اگاہ کیا، ڈاکٹر عاصم نے طالبات کو بتایا کو جلد ہی یہاں مزید بیماریوں کے ٹیسٹ کی سہولت بھی شروع کیے جائیں گے، طالبات نے اپنے دورے کو انتہائی مفید قرار دیا اور مستقبل میں بھی باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ باہمی تعاون کا عزم کیا، دورے کے دوران چیئرمین پبلک ہیلتھ اینڈ بایو انفارمیشن ڈاکٹر ریسہ اور مائیکرو بیالوجی کی ہیڈ عتمل سمیع بھی ہمراہ تھی، وومن یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سینیئر طالبات نے ہسپتال ڈائیریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود سے ملاقات کی اور باچاخان میڈیکل کمپلیکس کو مختلف شعبوں میں خدمات فراہمی کی ہیشکش کردی، ہسپتال ڈائیریکٹر خالد مسعود نے وومن یونیورسٹی کی وفد کے ساتھ مکمل تعاون اور باہمی اشتراک سے بلڈ کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا، وومن یونیورسٹی کی طالبات نے لیبارٹری کے علاوہ ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ایم ٹی آئی کے بعد ہونے والی واضح تبدیلی کو سراہا