26/10/2025
🌿 اپیل برائے تعاون 🌿
محترم بھائیو اور بہنو!
گل محمد عرف چاڑہ کاکا پچھلے چند مہینوں سے شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کا ایک آپریشن قرض لے کر کروایا گیا تھا، مگر اب ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مسئلہ کینسر کا ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر نے انہیں شوکت خانم اسپتال سے مزید ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے، جو بہت مہنگے ہیں۔
اس وقت چاڑہ کاکا اور ان کا خاندان سخت پریشانی میں مبتلا ہے۔ 🙏
اگر ہم سب تھوڑا تھوڑا تعاون کر دیں تو کسی غریب کا علاج ممکن ہو سکتا ہے، اور وہ دوبارہ صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔
یاد رکھیں!
“صدقہ مصیبت کو ٹالتا ہے اور بیماریوں سے شفا کا ذریعہ بنتا ہے۔”
اللہ تعالیٰ آپ کے ہر نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آپ کے گھروں میں برکت عطا فرمائے۔ 🤲
#