16/09/2025
Khyber Medical University کی غفلت، طلباء کا مستقبل داؤ پر
خیبرپختونخوا کی معتبر تعلیمی درسگاہ Khyber Medical University (KMU) اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہے۔ حالیہ سپیشل امتحانات میں بدانتظامی اور غفلت نے ہزاروں طلباء کو ذہنی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔
متعدد طلباء کا رزلٹ تاحال جاری نہیں ہوا۔
جن طلباء کا رزلٹ جاری کیا گیا، ان کے مارکس کی تفصیل مکمل نہیں دی گئی، کئی پرچوں کے نمبر منشن ہی نہیں کیے گئے۔
یہ صورتحال نہ صرف طلباء کی محنت کو ضائع کر رہی ہے بلکہ ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ رہی ہے۔
مزید یہ کہ، ان سپیشل امتحانات کے لیے طلباء سے ہزاروں روپے فیس وصول کی گئی، لیکن اس کے باوجود نتائج نہ بروقت جاری ہوئے اور نہ ہی شفاف۔ والدین اور طلباء دونوں ہی شدید اضطراب میں مبتلا ہیں، جبکہ KMU انتظامیہ کی جانب سے کسی واضح وضاحت یا ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔
طلباء کا مطالبہ:
1. تمام نتائج فوری، مکمل اور شفاف انداز میں جاری کیے جائیں۔
2. آئندہ ایسی غفلت سے بچنے کے لیے مؤثر اور منظم نظام تشکیل دیا جائے۔
طلباء کا کہنا ہے کہ:
> "ہمارا مستقبل مذاق نہیں، KMU انتظامیہ ہوش کے ناخن لے!"
✍️ Written by: Abdul Baseer (5th Semester)
Fazle Maula Nursing information Pakistan Nursing and Midwifery Council, Islamabad Health Information PK Voice Of Nursing Students Pakistan Nursing Council, Islamabad Pakistan Nursing Council, Islamabad, Doctor of Pharmacy(PHARM.D) Nursing students in Pakistan Nursing Student Union Kp Nursing Officer Islami Jamiat-e-Talaba Peshawar Hamdan Nursing