15/04/2026
پاکستان نرسزز رائٹس ایسوسی ایشن (PNRA) کا قیام کسی شوق کے تحت نہیں بلکہ ایک اہم ضرورت کے پیشِ نظر عمل میں لایا گیا۔ پاکستان میں نرسنگ لیڈرشپ کی شدید کمی پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہمارے نظام پر اکثر دوسرے پروفیشنز کے افراد فیصلے کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں نرسزز کے مسائل کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور پیشہ ورانہ ترقی بھی متاثر ہوتی ہے۔
PNRA کا بنیادی مقصد نرسنگ کے اندر سے مضبوط اور باصلاحیت قیادت کو ابھارنا ہے، جو نہ صرف نظام کو بہتر انداز میں سمجھتی ہو بلکہ نرسزز کے حقوق کے لیے مؤثر آواز بھی بن سکے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نرسزز صرف خدمات تک محدود نہ رہیں بلکہ پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔
یہ پلیٹ فارم نرسز کو متحد کرنے، انہیں بااختیار بنانے اور ان میں قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ وہ اپنے پیشے کے لیے خود کھڑے ہو سکیں اور ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں۔
Abdul baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)