Pakistan Nurses Rights Union

Pakistan Nurses Rights Union Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Nurses Rights Union, Medical and health, Swabi.

پاکستان بھر کے نرسنگ طلبہ کا پلیٹ فارم۔ معلومات، تجربات، خبریں، کیریئر رہنمائی اور نرسز کے حقوق کی آواز۔ ہمارے ساتھ سیکھیں، آگے بڑھیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

17/03/2026

آج کل کچھ لوگ باہر سے، خاص طور پر چین سے میڈیکل ڈگری لے کر آتے ہیں۔ وہاں بھی کئی جگہوں پر ان کے پیپرز فیل ہوتے ہیں، اور جب وہ یہاں آتے ہیں تو مقامی لائسنسنگ ٹیسٹ بھی پاس نہیں کر پاتے۔ اسی وجہ سے عوام کا اعتماد بھی کم ہو جاتا ہے۔

لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اپنی کمزوریوں کو دیکھنے کے بجائے بعض لوگ نرسز کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

یاد رکھیں، نرسزز ہیلتھ کیئر سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ نرسزز دن رات مریضوں کی خدمت کرتے ہیں اور نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نرسزز کے احترام کو یقینی بنایا جائے اور بلاوجہ تنقید کے بجائے ہر پروفیشن کو اس کا حق اور عزت دی جائے۔ نرسزز اپنے ڈومین کے اندر کام کرتے ہیں اور آج تک کسی رجسٹرڈ نرس کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے واضح ثبوت سامنے نہیں ہیں۔

کمیونٹی میں نرسزز کا کردار بہت اہم ہے۔ نرسز ہی وہ لوگ ہیں جو مریضوں کے گھروں تک جا کر بھی خدمت کرتے ہیں اور کئی مرتبہ لوگوں کو مفت مشورہ اور علاج فراہم کرتے ہیں۔

جب کوئی بندہ سچ بولتا ہے تو معاشرے کا ردِعمل اکثر ایسا ہی ہوتا ہے۔آج ہم نرسزز کے حقوق، عزت اور مسائل کی بات کر رہے ہیں ت...
16/03/2026

جب کوئی بندہ سچ بولتا ہے تو معاشرے کا ردِعمل اکثر ایسا ہی ہوتا ہے۔
آج ہم نرسزز کے حقوق، عزت اور مسائل کی بات کر رہے ہیں تو کچھ لوگ ہمارے پیج کو رپورٹ کر رہے ہیں۔

لیکن یاد رکھیں، سچ کو رپورٹ کر کے یا دباؤ ڈال کر ختم نہیں کیا جا سکتا۔
ہماری آواز نرسزز کے حقوق اور بہتر نظام کے لیے ہے، اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Pakistan Nurses Rights Association (PNRA) ہمیشہ نرسز کے حق، عزت اور انصاف کے لیے کھڑی رہے گی

نرس کو عطائی کہنا سراسر غلط اور قابلِ مذمت ہے۔سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ عطائی اس شخص کو کہا جاتا ہے جو بغیر کسی ڈ...
16/03/2026

نرس کو عطائی کہنا سراسر غلط اور قابلِ مذمت ہے۔

سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ عطائی اس شخص کو کہا جاتا ہے جو بغیر کسی ڈگری یا قانونی تربیت کے کلینک چلاتا ہو یا علاج کر رہا ہو۔
جبکہ نرسنگ ایک باقاعدہ پروفیشنل ڈگری ہے، جس میں سالوں کی تعلیم، ٹریننگ اور لائسنس شامل ہوتا ہے۔ اس لیے کسی بھی نرس کو عطائی کہنا نہ صرف غلط بلکہ نرسنگ پروفیشن کی توہین ہے۔

اگر کوئی نرس مریض کی ابتدائی دیکھ بھال، ایمرجنسی مینجمنٹ یا پروٹوکول کے مطابق علاج شروع کرتیں ہیں تو یہ اس کی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا حصہ ہے، نہ کہ عطائیت۔
نرس ایک پروفیشنل، تربیت یافتہ اور رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈر ہے۔
لہٰذا نرسنگ پروفیشن کو بدنام کرنے یا نرسز کو عطائی کہنے کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی تمام نرسز اور نرسنگ اسٹوڈنٹس متحد ہوں اور اپنے پیشے کے احترام، حقوق اور شناخت کے لیے آواز بلند کریں۔

Respect Nurses – Respect Healthcare





Abdul baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)

نرس ہمیشہ اپنے نام کے ساتھ RN (Registered Nurse) لکھتا ہے، کیونکہ نرسنگ ایک باقاعدہ اور رجسٹرڈ پروفیشن ہے۔بدقسمتی سے آج ...
16/03/2026

نرس ہمیشہ اپنے نام کے ساتھ RN (Registered Nurse) لکھتا ہے، کیونکہ نرسنگ ایک باقاعدہ اور رجسٹرڈ پروفیشن ہے۔

بدقسمتی سے آج کل بہت سے ٹیکنیشنز اپنے نام کے ساتھ Dr لکھ کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف عوام کو دھوکہ ہوتا ہے بلکہ نرسنگ جیسے باعزت پیشے کو بھی بدنام کیا جاتا ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نرسنگ ایک پروفیشنل اور سائنسی فیلڈ ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں نرسوں کو اعلیٰ تعلیم اور اسپیشلائزیشن کے بعد Nurse Practitioner اور Clinical Nurse Specialist جیسے عہدوں پر کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، جہاں وہ کامیابی کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہم بھی یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں بھی نرسز کو اعلیٰ تعلیم اور Nurse Practitioner پروگرامز کا موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق صحت کے نظام میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

Pakistan Nurses Rights Association (PNRA) کا مقصد بھی یہی ہے کہ پورے پاکستان سے نرسز اور نرسنگ اسٹوڈنٹس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے اور نرسنگ کے حقوق، عزت اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے آواز بلند کی جائے۔

ان شاء اللہ ہم مل کر نرسنگ کے مستقبل کو بہتر بنائیں گے۔






Abdul baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)

Muje ajj PATA chala k D pharmacy ka mtlb ( Diploma in pharmacy) hy 😂
16/03/2026

Muje ajj PATA chala k D pharmacy ka mtlb ( Diploma in pharmacy) hy 😂

پاکستان نرسزز رائٹس ایسوسی ایشن (PNRA) کے آفیشل WhatsApp Channel کو جوائن کریں۔نرسزز کے حقوق، نرسنگ اپڈیٹس، نوٹیفیکیشنز ...
15/03/2026

پاکستان نرسزز رائٹس ایسوسی ایشن (PNRA) کے آفیشل WhatsApp Channel کو جوائن کریں۔

نرسزز کے حقوق، نرسنگ اپڈیٹس، نوٹیفیکیشنز اور اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا WhatsApp Channel فالو کریں۔
Channel Link 👇👇

https://whatsapp.com/channel/0029VbBogSuJkK7IaOmF0K3P

✓ پاکستان بھر کے نرسزز اور نرسنگ اسٹوڈنٹس سے جڑیں۔
✓ نرسنگ اپڈیٹس اور پروفیشنل معلومات حاصل کریں۔
✓ نرسزز کے حقوق اور اتحاد کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

Please follow and share with other nurses and nursing students.

Abdul Baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)

Follow Pakistan Nurses Rights Association's WhatsApp channel. ‎یہ چینل خاص طور پر پاکستانی نرسز کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہاں ہم کریں گے:
نرسز اور ہسپتال کے مسائل پر بات
نرسز کے حقوق، عزت اور پریکٹس کے مسائل اٹھانا
نرسز کو اکٹھا کر کے مضبوط اور فعال کمیونٹی بنانا
Join کریں اور اپنی آواز بلند کریں!.‎ Join 291 followers for the latest updates.

پاکستان میں عطائی ڈاکٹروں کا خاتمہ تب ممکن ہوگا۔جب حکومت اور متعلقہ ادارے نرسنگ پروفیشن کو مضبوط بنائیں اور نرسزز کو اعل...
14/03/2026

پاکستان میں عطائی ڈاکٹروں کا خاتمہ تب ممکن ہوگا۔

جب حکومت اور متعلقہ ادارے نرسنگ پروفیشن کو مضبوط بنائیں اور نرسزز کو اعلیٰ تعلیم اور اسپیشلائزیشن کے مواقع فراہم کریں، تو صحت کے نظام میں بہت بڑی مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔

دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں نرسزز کو اس طرح تربیت دی جاتی ہے کہ وہ بنیادی تشخیص (Assessment) کریں، مریض کو صحت سے متعلق آگاہی دیں، ابتدائی علاج (Prompt Treatment) شروع کریں اور ضرورت پڑنے پر مریض کو متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس ریفر کریں۔

اگر پاکستان میں بھی نرسزز کو اسی معیار کی تعلیم، اختیارات اور اعتماد دیا جائے تو:

• عوام کو فوری اور درست رہنمائی ملے گی
• غیر تربیت یافتہ عطائیوں کا کردار کم ہو جائے گا
• مریض بروقت مستند ڈاکٹر تک پہنچ سکیں گے
• صحت کا نظام زیادہ محفوظ اور مؤثر بن جائے گا

نرسزز صرف ہسپتالوں تک محدود نہیں، بلکہ وہ کمیونٹی کی صحت، آگاہی اور مریضوں کی صحیح رہنمائی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔







Abdul baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)

ہم اپنے WhatsApp Groups کے ذریعے پورے پاکستان سے Nurses اور Nursing Students کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ ن...
14/03/2026

ہم اپنے WhatsApp Groups کے ذریعے پورے پاکستان سے Nurses اور Nursing Students کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ نرسنگ کمیونٹی کو مضبوط بنایا جا سکے اور نرسز کی آواز کو مؤثر انداز میں اٹھایا جا سکے۔

Pakistan Nurses Rights Association WhatsApp Groups
میں شامل ہونے کے لیے اس نمبر پر
WhatsApp
کریں:۔

Whatsapp: wa.me/923402654150

اپنا Name, Hospital اور Province
لکھ کر بھیجیں
اور ہماری
Association
کا حصہ بنیں۔

Join Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)

Join Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)ہم اپنے WhatsApp Groups کے ذریعے پورے پاکستان سے Nurses اور Nursing Studen...
13/03/2026

Join Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)

ہم اپنے WhatsApp Groups کے ذریعے پورے پاکستان سے Nurses اور Nursing Students کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ نرسنگ کمیونٹی کو مضبوط بنایا جا سکے اور نرسز کی آواز کو مؤثر انداز میں اٹھایا جا سکے۔

Pakistan Nurses Rights Association WhatsApp Groups
میں شامل ہونے کے لیے اس نمبر پر
WhatsApp
کریں:۔

Whatsapp: wa.me/923402654150

اپنا Name, Hospital اور Province
لکھ کر بھیجیں
اور ہماری
Association
کا حصہ بنیں۔

13/03/2026

نرسنگ کمیونٹی کے لیے ایک سنجیدہ سوال۔

Dr Farhan Razi
جو کہ ایک ڈینٹسٹ ہیں،
انہیں Pakistan Nursing Council کا وائس پریزیڈنٹ بنایا گیا ہے۔

ہم یہ سوال اٹھانا چاہتے ہیں کہ کیا پاکستان میں نرسز کے اندر کوئی ایسا لیڈر موجود نہیں جو اس عہدے کے قابل ہو؟
کیا ہماری نرسنگ کمیونٹی اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ باہر کے لوگ آ کر ہمارے اداروں پر بیٹھ جائیں؟

یہ وقت سوچنے کا ہے۔ اگر نرسزز اپنے حقوق کے لیے خود آواز نہیں اٹھائیںگے تو ہمارے اداروں میں ہمیشہ باہر کے لوگ فیصلے کرتے رہیں گے۔

بدقسمتی سے آج نرسز کے کئی بنیادی مسائل موجود ہیں، جس سے لگتا ہے کہ Pakistan Nursing Council اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اسی مقصد کے لیے Pakistan Nurses Rights Association بنایا گیا ہے تاکہ نرسز کو ایک پلیٹ فارم دیا جا سکے جہاں سے وہ متحد ہو کر اپنے حقوق، اپنی نمائندگی اور اپنے مستقبل کے لیے آواز اٹھا سکیں۔

✊ آئیں متحد ہوں، ایک دوسرے کا ساتھ دیں، اور نرسنگ پروفیشن کی مضبوط قیادت پیدا کریں۔

Address

Swabi
SWABI

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Nurses Rights Union posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram