Sabri Pansar Store

Sabri Pansar Store ہمارے ہاں ہر قسم کی جڑی بوٹیاں بازار سے بارعایت خریدیں.

23/09/2024

اسبغول کی کاشت

18/03/2022

Sabri Pansar Store Logo

13/02/2021

سولہ سنگھار 🌹


سولہ سنگھار (ہندی:सोलह सिंगार) برصغیر پاک و ہند میں خواتین کے بناؤ اور زیب و زینت کے لیے استعمال ہونے والے سولہ کلاسیکی طریقے ہیں جو جدید کاسمیٹکس صنعت کے آنے سے پہلے کم و بیش ہر طبقے کی خواتین اپنی آئندہ نسلوں کی لڑکیوں کو تعلیم دیتی تھیں۔

سولہ سنگھار کے طریقوں کے آغاز اور ترویج کے زمانے کا درست اندازہ نہیں ہے تاہم اس میں بتائی گئی مختلف تکنیکیں مختلف ادوار مثلا آریائی دور اور اس سے قبل گندھارا عہد حتی کہ قدیم دراوڑی دور کے مجسموں، تصاویر، ادب اور داستانوں اور آثار میں جگہ جگہ نظر آتے ہیں۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا آغاز برصغیر میں تہذیب کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی ہوا اور رفتہ رفتہ یہ ایک منظم نصابی شکل اختیار کر گیا۔
برصغیر میں عام طور پر ہندو خواتین، مختلف تہواروں میں یہ سنگھار اپناتی ہیں، لیکن سماجی اختلاط کی وجہ سے برصغیر کی دوسری اقوام یعنی مسلمان اور سکھ گھرانوں کی خواتین بھی یہ طریقے اپناتی رہی ہیں۔ تخت دہلی کے علاوہ ریاست اودھ کے مسلم نوابوں کی حویلیوں میں مسلمان بیگمات خاص طور پر اس کا اہتمام کرتی تھیں اور آج بھی روایت پسند گھرانوں میں اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب، دکن، سندھ اور دیگر علاقوں میں بھی بلا امتیاز مذہب، خواتین ان کا اہتمام کرتی رہی ہیں۔

سولہ زیبائشیں
عام طور پر زبانی مآخذ میں درج ذیل سولہ زیبائشوں سے مراد سولہ سنگھار بتائے جاتے ہیں:
▪ مانگ کا ٹیکا
▪ مانگ میں سیندور کی دھار
▪ بندیا
▪ آنکھ کا کاجل
▪ جھمکا یا بالی
▪ ناک کی نتھنی
▪ کلائی کی چوڑیاں
▪ ہاتھ کی انگوٹھیاں
▪ ہتھیلی اور دوسرے حصوں پر مہندی کی نقاشی
▪ کمر بند
▪ بازو بند
▪ عطر یا خوشبو
▪ گجرا
▪ پائل / پازیب
▪ بچھیا (پیر کی انگوٹھی)
▪ ہار

ویدک مآخذ میں سولہ سنگھار دراصل وہ سولہ مراحل ہیں جو خواتین کے لیے کامل بناؤ اور زیبائش کا معیار ہیں۔ وہ سولہ مرحلے درج ذیل ہیں:

میردانہ

مِردانَ پہلا مرحلہ ہے جسم میں پورا جسم خوشبودار تیلوں کے ساتھ مالش کیا جاتا ہے اور خود کو باقی سنگھار کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

منگل سنانم

دوسرے مرحلے میں تازہ پانی میں نہایا جاتا ہے۔ پہلے صابن کی جگہ دودھ، روغن بادام، گلاب کی پتیاں، خس و مرواہ اور سیتاچینی یا لودھرا کو پانی میں خاص طریقوں سے ملایا جاتا تھا۔

کیس پاش سُگندھی کرنَم

اس کے بعد بالوں پر تیل لگا کر سیکاکائی کی لئی،نگر موٹھ یا کچورا لیپ کی جاتی ہے اور بالوں کو ہریٹھے سے دھو دیا جاتا ہے۔

انگراگ وِلیپن

اس میں بطور بنیاد یا "فاؤنڈیشن" چہرے، گردن، شانوں اور بازوؤں پر صندل کے باریک سفوف کی لئی کا لیپ کیا جاتا ہے۔

کاجل ریکھا دیپن

اس کے بعد آنکھوں میں کاجل یا سرمے کے ساتھ دھاریاں کھینچی جاتی ہیں۔

تلک پرسادھنَ

پھر ماتھے پر سرخ سیندور یا طلائی نشان سے بندیا یا منگلیہ چھنہا کھینچا جاتا ہے۔

مکھ پرسادھن

اس سے چہرے پر جڑی بوٹیوں سے کشید کیے گئے رنگوں، سونے، چاندی اور قیمتی موتیوں سے بنے جڑاؤ نشان چہرے پر منقش انداز میں بنائے جاتے ہیں۔ اس کے بارے میں عام خیال کیا جاتا تھا کہ یہ بری نظر سے بچاتے ہیں۔

کیس پاش رچنا

میں بالوں کو لٹوں اور جوڑے کے انداز سے مختلف طرز اور اسٹائل دیے جاتے ہیں۔

الکتَ پش رچنا

ہونٹوں کو مختلف طرح سے بنی سرخی کے ساتھ رنگنے کا عمل ہے۔

ہست سوشوبھیتم

میں ہاتھوں کو صاف کر کے زیورات اور حنائی رنگوں سے سنوارنا اور آراستہ کرنے کا مرحلہ ہے۔

پاد سوشوبھیتم

اس مرحلے میں پیروں کو صاف کر کے الیتا اور حنا کے ساتھ سنوارا جاتا ہے اور پیر کی انگلیوں میں بچھیائیں پہنی جاتی ہیں۔

مہا وسترا پریدھنم

خاتون سنگھار کے بعد درپن وکولن کرتے ہوئے، مصوری گوربھ گوسوامی
اس مرحلے میں پورے اہتمام اور آداب سے عروسی کا جوڑا یا متعلقہ تہوار کا لباس زیب تن کیا جاتا ہے۔

پوشپ دھرنم

اس کے بعد چنبیلی یا موتیے کے گجرے گردن، جوڑے اور کلائی کے گرد پہنے جاتے ہیں۔

النکار دھرنم
اس مرحلے پر اپنے تمام طلائی، سیمیں اور دیگر زیورات کو مخصوص جگہوں پر آراستہ کیا جاتا ہے۔

تمبُل سیوَنم

سانسوں، منہ اور دانتوں کو خوشگوار احساس دینے کے لیے پان، مساگ، الائچی یا تمبولم چبایا جاتا ہے۔

درپن وِکولن

آخر پر آئینے کے سامنے آ کر تمام سنگھار کو ایک بار پھر سر تا پا دیکھا جاتا ہے اور ایک ایک چیز کی پڑتال کی جاتی ہے، چھوٹ گئے سنگھار دوبارہ کیے جاتے ہیں اور غلطیوں کو درست کیا جاتا ہے۔

سترہواں سنگھار

اوپر بیان کیے گئے سنگھار چونکہ زیادہ تر شادی بیاہ کے مواقع پر ہی پورے کیے جاتے رہے ہیں، اس لیے اس سب کے بعد دولھن کو سہاگ کی سیج پر لایا جاتا ہے اور تمام سنگھار گھونگھٹ اٹھائے جانے کے بعد اپنے منطقی انجام کو پہنچتا ہے۔ اس مرحلے کو "شُبھ درشٹی" کہتے ہیں۔

ہند و پاک ادب اور سولہ سنگھار

نسوانی حسن کا نقطۂ آخر سمجھا جانے کی وجہ سے سولہ سنگھار نے شروع ہی سے شاعروں، مصوروں اور گیت نگاروں کا دل موہا ہے۔ قدیم ہندی اور سنسکرت ادب سے لے کر معاصر اردو ادب تک جگہ جگہ اس کی تعریف اور تذکرہ ملتا ہے۔ ممتاز اردو شاعرہ پروین شاکر کے لکھے گئے اس گیت کو مشہور گلوکارہ بلقیس خانم نے ٹھمری کے انداز میں گایا ہے جس میں اس کے مختلف اجزاء کا ذکر کیا گیا ہے:
بال بال موتی چمکائے، لوم لوم مہکار
گوری کرت سنگھار
مانگ سیندور کی سندرتا سے چمکے چندرنہار
جوڑے میں جوہی کی بیلی، بانہہ میں ہار سنگھار
گوری کرت سنگھار
کان میں جگمگ بالی پتی، گلے میں جگنو ہار
صندل ایسی پیشانی پر بندیا لائی بہار
گوری کرت سنگھار
سبز کٹارا سی آنکھوں میں کجرے کی دو دھار
گالوں کی سرخی سے جھلکے ہردے کا اقرار
گوری کرت سنگھار

بشکریہ وکیپیڈیا

07/10/2020

یورک ایسڈ
۔ خوراک کا انتخاب، مکمل اجتناب خوراک
خوراک جس میں یورک ایسڈ پیدا کرنے والا مادہ 100 % موجود ھوتا ھے۔ درج ذیل ھیں۔۔

1۔ کلیجی اور جانوروں کے دیگر اعضا
2۔ گوشت ھر قسم
3۔ پالک
4 فل کریم دودھ
5 دودھ کی بالائی
6۔ دیسی گھی
7۔ زیادہ کریم والا دھی
8 بناسپتی گھی
9۔ٹھنڈے فریج والے مشروبات
10 نان ۔۔
11 میدے یا سفید آٹے کی روٹی
12 بیکری آئٹمز
13۔ دال چنا اور ماش۔
جب ایک ماہ کی مکمل پرھیز سے آپکا لیول ٹھیک ھو جائے تو پھر ھفتے میں کھبی کھبار یہ خوراک کھا سکتے ھیں اس سے کوئی فرق نی پڑے گا۔
۔
خوراک جو purine مادے کو خارج کرتی ھے اور اچھی ھے
1۔ سادہ پانی روزانہ 20 گلاس
2۔ ابلا ھوا دودھ بلکل بالائی کے بغیر
3۔ دھی کا پانی
4 سبز قہوہ بغیر چینی یا کم مقدار شکر
5۔ قہوہ دار چینی
6۔ تھوم کا زیادہ استمعال
7۔ بادام اور آخروٹ
8۔ سبزی ٹینڈا کدو شملہ مرچ
9۔ سیب کا سرکہ
10۔ لیموں کا رس پانی کے ایک گلاس میں نچوڑ کے
11 فروٹ۔۔ کیلے سیب۔ چیری۔
12۔ دلیہ جو یا گندم صبع یا عصر کے ٹائم خالی پیٹ۔
13۔ مچلھی
14 انڈے بغیر زردی کے۔۔
15۔ چکن hard piece مثلا" chest piece کم ھفتے میں ایک دن استمعال کیا جا سکتا ھے۔
16۔ اچھی کولٹی کی چاکلیٹ
17۔کافی
۔
اھم ہدایات
1۔ کھانا دن میں دو ٹائم کر دینا بہتر ھے۔۔ یعنی صبح شام۔۔ دن کا کھانا skip کر دینا بہت کمال اثرات رکھتا ھے۔
2۔ پانی کم از کم 20 گلاس روزانہ۔۔ خصوصا" نہار منہ اور سونے سے قبل ایک گلاس لازمی۔
3۔ گرمی سردی دونوں میں ٹھنڈے پانی کے بجائے نارمل پانی پیا جایے
4۔ خالی پیٹ صبح شام ورزش
یا 3 کلومیٹر واک روزانہ
5۔ گندم کا خالص آٹا استمعال کیا جائے
6۔ براءون چاول استمعال کیے جائیں
7۔ جو کا دلیہ پانی میں بوائل کر کے بغیر بالائی کے دودھ ملا کر استمعال کرنا
8۔ ایک کھانے سے دوسرے کھانے کے درمیان کم از کم 5 گھنٹے کا وقفہ تاکہ جسم اچھی طرح کھانا ھضم کر لے۔۔
9۔ کھانے میں سبزیوں کا زیادہ استمعال
10۔ جسمانی طاقت کے لیے۔۔ زردی کے بغیر ابلے 2 انڈے روزانہ اور بالائی نکلا ھوا دودھ یعنی skim milk
روزانہ استمعال کیا جائے۔
صابری پنسار سٹور

15/03/2020

ماسک پہننے کی ہدائیات
ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔
جن چند لوگوں کو ماسک پہننا چاہیے اُن میں یہ شامل ہیں:
۱۔ وہ جنہیں کرونا وائرس کی بیماری ہو۔
۲۔ وہ ڈاکٹرز اور دوسرا صحت کا عملہ جو کرونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہو۔
۳۔ وہ جنہیں سخت کھانسی یا نزلہ زکام لگا ہو۔
(معاون خصوصی برائے صحت)

مختلف بیماریوں کے لیے نسخہ جاتنوٹ: تمام نسخہ جات فلاح عامہ کے لیے ہیں۔ نسخہ بنانے میں کوتاہی کے آپ خود ذمہ دار ہیں۔ شکر...
21/02/2020

مختلف بیماریوں کے لیے نسخہ جات
نوٹ: تمام نسخہ جات فلاح عامہ کے لیے ہیں۔ نسخہ بنانے میں کوتاہی کے آپ خود ذمہ دار ہیں۔ شکریہ

اللہ تعالیٰ نے زمین سے جو پیدا کیا۔ ان کے متعلق معلومات۔
21/02/2020

اللہ تعالیٰ نے زمین سے جو پیدا کیا۔ ان کے متعلق معلومات۔

افیون(افیم)(O***m)لاطینی میں۔Papversonmniferumخاندان،Papaveraceaدیگرنام۔عربی میں لبن خشخاش گجراتی میں اپو،جھڑجاتی میں او...
14/02/2020

افیون(افیم)
(O***m)
لاطینی میں۔
Papversonmniferum
خاندان،
Papaveracea
دیگرنام۔
عربی میں لبن خشخاش گجراتی میں اپو،جھڑجاتی میں اور ڈوڈہ پختہ ہوجاتا ہے۔تو اس پھل یعنی ڈوڈہ کو شگاف دینے سے سفید رنگ کا دودھ جو خشک ہوکر سیاہ ہوجاتا ہے۔
یا خشک شدہ پھلوں پرجم ہوا مواد کھرچ کر علیحدہ کر لیتے ہیں۔یہی افیون کہلاتی ہے۔
پوداپو ست ایک برس کا لگ بھگ تین چار فٹ اونچا اور تنا سبز ملائم ،چکنا چمکدار اور پتے چوڑے ملائم اور کنارے دار ہوتے ہیں۔پھول سفید یا نیلے یا جامنی رنگ
کے صورت پھول کے درمیان حصے سے نکلتے ہیں اور بڑھتے بڑھتے دو تین انچ قطر کے ہو جاتے ہیں۔شروع میں سبز اور بعد میں زردان کے اوپر کالے کالے دھبے
ہوجاتے ہیں۔نیلے پھول والے ڈوڈوے قدرے چھوٹے لیکن ان میں افیون کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں راجستھان ،پنجاب،اترپردیش،مدھیہ پردیش،مالوہ اور آسام میں عموماً پیدا ہوتی ہے۔برما،نیپال ،فاسفورس ،مصر میں بھی پیدا ہوتی
ہوتی ہے۔
نوٹ۔
اس کے پودے کیلئے لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔اور حکومت کی نگرانی میں دیکھ بھال اور اکٹھا کی جاتی ہے۔لیکن بعض کوٹھیوں میں اس کے پودے پھولوں کی خوبصورتی
کیلئے لگائے جاتے ہیں۔پھل کے چھلکے کو پوست ڈوڈا ،تخم کو خشخاش اور رس کو افیون کہاجاتاہے۔یہ تمام اجزاء بطور دواء استعمال ہوتی ہے۔
رنگ۔
سیاہی مائل بھوری ۔
ذائقہ۔
تلخ اور منشی ۔
مزاج۔
سردو خشک بدرجہ چہارم۔
افعال۔
منوم،مسکن ہونے کی وجہ سے درد سر ،درد اعصاب ،ذات الجنب ،درد کمروجع المفاصل ،درد دندان ،درد گوش و چشم،عرق النساء اور تمام اعضا کے اوجاع کو تسکین دینے
مستعمل ہے۔منوم ہونے کی وجہ سے سر سام، مالیخولیا،جنون،سہروغیرہ اور اوجاع باطنی میں کھلاتے ہیں۔جس کی وجہ سے مریض کو نیند آجاتی ہے۔معدہ کے منہ
و آمعاء پر اثرانداز ہوکر رطوبت میں کمی ہوجاتی ہے۔جس کی وجہ سے حلق ،زبان خشک ہوجاتے ہیں یعنی اندرونی استعمال سے حس حرکت رطوبت کی تراوش
میں کمی آجاتی ہے۔بھوک کم ہوجاتی ہے۔معدہ میں درد کو تسکین دیتی ہے اورقے بند ہوجاتی ہے۔اور اگر افیون زیادہ مقدار میں دی جائے تو قے
آور ادویہ مثلاًرائی وغیرہ سے بھی قے نہیں ہوتی۔آمعاء پرا ثر انداز ہوکر ان کی حرکت دودیہ کو موقوف کرکے سخت قبض کر دیتی ہے اور درد کو دور کرتی ہے۔
جگر پراثر اندازہوکر اس کے فعل کو ست کر دیتی ہے جس کی وجہ سے صفراوی تراوش بند ہوکر پاخانہ مٹیالہ اور پھیکا ہوجاتا ہے۔پرقان ہوجانے کے علاوہ پیشاب میں شکر
یوریا اور کاربولک ایسڈ کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔
بچوں کو پہلے زمانے میں ماں افیون بہت کم مقدار میں دے دیتی تھی ۔اب تو یہ مشکل سے ملتی ہے۔اس لیے زیادہ استعمال نہیں ہوتی۔پھر بھی بچے کو افیون بہت جلد متاثر کرتی
لہٰذا احتیاط ضروری ہے۔
علامات زہر افیون۔
بے حسی آنکھوں کی پتلیاں سکڑی ہوئیں۔جلد ٹھنڈی اور چپیچی ،چہرہ اور اب نیلگوں ،قبض کمزور اور ست و بے قاعدہ ،سانس خراٹے دار اور مالآخروم یعنی
سانس آہستہ ہوکر بند ہوجاتا ہے۔
مسموم کا علاج۔
سٹامک ٹیوب کے ذریعے یاقے کروائیں اور پوٹاشیم پرمیگانیٹ کوپانی میں حل کرکے دیں۔مسموم کو سونے نہ دیں۔اس کی چٹکیاں لے کے جگا تے رہے۔سر
سینہ پیٹ وغیرہ پر سرد پانی کے چھٹے دیتے رہیں۔امونیا سنگھا ئیں ،ایٹر وپین کی جلدی پچکاری کریں ۔یہ بات یاد رکھیں کہ پوٹاشیم پرمیگانیٹ اس وقت ہی
مفید ہے۔جب افیون یا مارفین معدہ میں موجود ہو بعد میں اس کا اثرنہیں ہوتا ۔ایسی صورت میں جند ہید ستر یا ہینگ یا زعفران پانی میں حل کرکے پلائیں۔
تو اس کا اثر زائل ہوجائے گا۔
کیمیاوی صفات۔
مارفین پانچ سے بارہ فیصد ،تقریباًکوڈین تین سے چار فیصد ،تھے بے ٹین تین فیصد ،پے پے ورین اعشاریہ پانچ سے ایک فیصد ،تارسی این اعشاریہ دو
ایک فیصد تک،سپوڈ مارفین،کوڈے مین،کراپ،ٹوپین،لاڈے نوسین ،گونوس کوپیسن،پروٹوپین،میکونی،ڈین،لین تھو پینسن،ہائیڈروکوٹارنین،راہی اے
ڈبن زین تھے لین۔
الکلائیڈ ثانویہ ۔
پیومارفین،آکسڈائی مارفین،ایپو کوڈائین،ڈس آکسی کوڈین ،تھے بے نین،روغن،کیلشیم ،میگنیشیم،کے نمک اور خوشبو دار اجزاء وغیرہ وغیرہ ۔
افیون کی تاریخ۔
چین ہندوستان و پاکستان میں یہ دواء عرب مسلمانوں کے ذریعہ پہنچی کیو نکہ تاریخ شواہد سے پتا چلتا ہے کہ چودہویں صدی عیسوی سے افیون کا استعمال جاری ہے۔
مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کو افیون کی تجارت میں باقاعدگی پیدا کرنے کیلئے قوانین نافذ کرنے پڑے ۔
پاکستان میں افیون عادی افراد کی تقریباًچھیاسی لاکھ تھی اور شمالی سرحد ی صوبہ میں صورت حال اس زیادہ خراب تھی یہ اعداد شمار 1987ء یا1988 کے ہیں۔
افیون کا اخراج۔
پیشاب میں قدرے رکاوٹ اور مارفین ملتی ہے۔یعنی بہت کم ہضم ہوتی ہے اور پیشاب کے زریعے آکسی ڈائی میں تبدیل ہوکر خارج ہوجاتی ہے۔
نفع خاص۔
منوم،مسکن،حابس،۔
مضر۔
ٖضعفب باہ اور قوائے ظاہری میں باطنی میں خلل ۔
مصلح۔
جندبید ستر،زعفران،اوردودھ گھی وغیرہ ۔
بدل۔
اجوائن خراسانی۔
مقدارخوراک۔
دوچاول سے ایک رتی تک۔
مشہورمرکبات۔
معجون برشعشا،جب پیچش،حب سل،قرص مثلث،حب سعاالفلویہ دوا نزلہ زکام کھانسی اور مسکن درد ہونے ساتھ ساتھ ،میں بچوں کو کرم شکم میں استعمال ؂
کرواتا ہوں ۔ایک گولی رات کو سونے سے قبل اور ایک کپ دودھ کیساتھ اس سے پیٹ کے کیڑ ے بے حس ہونے کی وجہ سے پاخانے کے ساتھ
خارج ہوجاتے ہیں۔یہ ذاتی تجربہ ہے۔
خالص افیون۔
آگ لگانے سے جلتی ہے۔ اور پانی میں خوب گھلتی ہے۔خون میں ایلویا رسوت بھی ملا دیتے ہیں۔قوت اس کی پچاس سال تک رہتی ہے۔
صابری پنسار سٹور

14/02/2020

Address

Talagang
48100

Opening Hours

Monday 08:00 - 19:00
Tuesday 08:00 - 19:00
Wednesday 08:00 - 19:00
Thursday 08:00 - 19:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 19:00
Sunday 08:00 - 19:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sabri Pansar Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram