02/11/2024
جگر اور جسم میں موجود چربی ہزار بیماریوں کی وجہ ہے۔
جب آپ اپنے جسم کو بھوکا رکھتے ہیں تو آپ کا جسم اپنی ہی چربی کھانا شروع کر دیتا ہے اس طرح آپ کے جسم کی فالتو چربی ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے . اسی کو intermittent fasting کہتے ہیں . اس سے آپ کا fatty liver بہتر ہو جاتا ہے دل صحتمند ہوتا ہے گردوں کے فنکشن میں بہتری آتی ہے موٹاپا دور ہو جاتا ہے . باہر نکلا ہوا پیٹ اندر چلا جاتا ہے بلڈ پریشر بہتر ہوتا ہے شوگر کے patients کو فائدہ ہوتا ہے اور بھی سینکڑوں فوائد ہیں . پیٹ بھر کر نہ کھائیں . جسم کو اکثر بھوکا رکھیں. جو بھی غذا لیں nutritious ہونی چاہیے . پانی خوب پیئیں تاکہ جسم dehydrated نہ ہو . Dehydration سے گردوں کو نقصان پہنچتا ہے . جسم میں موجود چربی ہزار بیماریوں کی وجہ ہے اس لئے جسم میں جتنی فالتو چربی ہے اس سے چھٹکارا ضروری ہے . چینی, میٹھے اور کاربوہائیڈریٹس سے دور رہیں یہ ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں.
یاد رکھیں fatty liver یا جگر کی چربی کا ہونا بہت خطرناک ہے جس سے لیور cirrhosis ہو جاتا ہے یعنی جگر مکمل طور پر تباہ ہو جاتا ہے جس کا علاج ممکن نہیں ہوتا جگر ٹرانسپلانٹ کروانا پڑتا ہے جس پر لاکھوں کروڑوں خرچہ آتا ہے اور پھر بھی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی . یہی liver cirrhosis بعد میں جگر کا کینسر بن جاتا ہے جس سے موت یقینی ہو جاتی ہے اس لئے اپنے جگر کی حفاظت کریں . جگر میں چربی نہ جمع ہونے دیں . شوگر کاربوہائیڈریٹس کم سے کم استعمال کریں. روزانہ exercise کریں , انٹرمیتٹینٹ فاسٹینگ کریں یعنی جسم کو بھوکا رکھیں . الکحل کی زیادتی سے بچیں سموکنگ چھوڑ دیں . امید ہے آپ ان باتوں پر غور ضرور کریں گے اور عمل بھی.