15/01/2018
کیا آپ میری اس رائے سے متفق ہیں ؟
جواب Yes یا No میں دیں.
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل (نورالامین مینگل) سے گزارش ھے کہ مندرجہ ذیل باتوں کا جائزہ لے کر عوام کی رہنمائی کریں
(1) ہماری معلومات کے مطابق چکن کی فیڈ میں نیلا تھوتھا Cupper Sulphat ملایا جاتا ھے تاکہ یہ ٹانگوں پر بوجھ نہ دے سکے اور نہ بھاگ دوڑ کر سکے تاکہ اس کا وزن جلدی بڑھے گویا کہ فالج زدہ ٹانگیں کی وجہ یہی نیلا تھو تھا تو نہیں ؟۔
(2) میری معلومات کی مطابق اس کو Oxytocin کے انجیکشن لگائے جاتے ہیں یاد رھے کہ یہ وھی انجیکشن ھے جو کہ Easy delivery کے لیے لگایا جاتا ھے یا جانوروں میں دودھ دھونے کے لیے لگائے جاتے ہیں۔ جسکی وجہ سے Abortion، بچیوں میں قبل از وقت بلوغت اور Unnatural breast development کی علامات پیدا ھوتی ہیں ۔
(3) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام چکن کا گوشت فروخت کرنے والوں کے پاس شام کو منزا گاڑی آتی ھے اور تمام wastage ( چکن کا خون ،پر، آنتیں وغیرہ ) لے جاتی ھےیہ سب کہاں جاتاھے کیا یہ Recycle ھو کر چکن کی فیڈ میں تو نہیں چلے جاتا ؟
(4) کیا سور کا گوشت(Swine meat )چکن کی فیڈ کا حصہ ھے یا نہیں ؟
(5) کیا سفید آرسینک چکن کا وزن بڑھانے اور Heart failure سے بچنے کے لیے دیا جاتا ھے یا نہیں؟
(6)کیا چائے کی پتی کو پروسیس کرتے ھوئے اس میں چکن کا بلڈ اور چمڑے رنگنے والا کیمیکل اور چنے کا چھلکا ملایا جاتا ھے یا نہیں؟
کیا عوام یہ جاننے کا حق رکھتے ھیں کہ ھم کیا کھا رھے ھیں؟