Dr Abid Diagnostic Lab & Clinic

Dr Abid Diagnostic Lab & Clinic Dr Abid Nawaz
Hematologist

02/11/2025

آج صوابی سے ایک مریض کلینک آیا تھا جس کے کینسر کا علاج چل رہا تھا لیکن اسکے ساتھ خون بھی کم ہوگیا تھا ۔وه خون کی کمی وجہ جاننے کے لیے آے تھے اور ساتھ میں بہت بخار بھی تھا جس کی وجہ سے پریشان تھے ۔انکو علاج بھی شروح کیا گیا اور انکے سارے شکوک و شبھات بھی دور کیے ۔
خون کی کمی کے بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جس کی وجہ سے جسم میں سستی پیدا ہوتی ہے خون کی کمی کو بھی ہلکا مت لیں
ڈاکٹر عابد نواز
ماہر امراض خون

اپنی جگر کا خاص خیال رکھیں اگر جگر پر چربی آگیی ہے تو ڈائٹ اور واک سے اسکا علاج کریں
31/10/2025

اپنی جگر کا خاص خیال رکھیں اگر جگر پر چربی آگیی ہے تو ڈائٹ اور واک سے اسکا علاج کریں

🔹 فیرنکل کیا ہوتا ہے؟جلد پر دردناک پھوڑا جو پیپ سے بھر جائے اسے فیرنکل یا بوائل کہتے ہیں۔ یہ بالوں کی جڑ میں بیکٹیریا کے...
25/10/2025

🔹 فیرنکل کیا ہوتا ہے؟
جلد پر دردناک پھوڑا جو پیپ سے بھر جائے اسے فیرنکل یا بوائل کہتے ہیں۔ یہ بالوں کی جڑ میں بیکٹیریا کے انفیکشن کی وجہ سے بنتا ہے، زیادہ تر Staphylococcus aureus کی وجہ سے۔

---

✅ وجوہات: • زیادہ پسینہ اور گندگی
• کمزور مدافعتی نظام
• زخم یا خارش کی وجہ سے جراثیم کا داخل ہونا
• بار بار شیونگ کرنا
• چکنائی والی جلد یا ایکنی

---

⚠️ علامات: • سرخی، سوجن اور شدید درد
• وقت کے ساتھ پیپ بھرنا
• چھالے جیسی شکل بن جانا
• بخار اور کمزوری (کبھی کبھی)

---

🩺 گھر پر احتیاط اور نگہداشت: • نیم گرم پانی کی پٹّی 10–15 منٹ، دن میں 3–4 بار
• پھوڑے کو دبانا یا پھوڑنا منع ہے
• حصہ صاف اور ڈھکا ہوا رکھیں
• تولیہ، کپڑے وغیرہ علیحدہ رکھیں

---

🏥 ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟ • 1–2 ہفتے میں بھی ٹھیک نہ ہو
• بخار زیادہ ہو جائے
• انفیکشن پھیلتا محسوس ہو
• چہرے پر پھوڑا بنے (زیادہ خطرناک)
• ذیابیطس یا کمزور قوتِ مدافعت والے مریض

---

💊 ممکنہ علاج (ڈاکٹر کے مشورے سے): • اینٹی بائیوٹک کریم یا دوائیں
• محفوظ طریقے سے پیپ نکالنا (Incision & Drainage)
• درد کم کرنے کی ادویات

---

✨ یاد رکھیں:
پھوڑے کو خود دبانے سے انفیکشن بڑھ کر پھیل سکتا ہے۔
ڈاکٹر عابد نواز

🌾 سیلیک بیماری (Celiac Disease) — ایک خاموش دشمن جو آپ کی آنتوں کو نقصان پہنچاتا ہےکیا آپ کو اکثر پیٹ میں درد، گیس، پتلا...
23/10/2025

🌾 سیلیک بیماری (Celiac Disease) — ایک خاموش دشمن جو آپ کی آنتوں کو نقصان پہنچاتا ہے

کیا آپ کو اکثر پیٹ میں درد، گیس، پتلا پاخانہ، کمزوری یا وزن میں کمی رہتی ہے؟ 😔
یہ عام بدہضمی نہیں بھی ہوسکتی — یہ سیلیک بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔

🔬 سیلیک بیماری کیا ہے؟
سیلیک بیماری ایک آٹو امیون (Autoimmune) بیماری ہے، جس میں ہمارا مدافعتی نظام گندم (Wheat)، جو (Barley)، اور رائی (Rye) میں موجود ایک پروٹین گلُوٹن (Gluten) پر حملہ کرتا ہے۔
نتیجے میں چھوٹی آنت (Small Intestine) کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے غذائیت جذب ہونا کم ہو جاتی ہے۔

⚠️ اہم علامات:
✅ بار بار پتلا پاخانہ (Chronic diarrhea)
✅ پیٹ پھولنا، درد یا گیس
✅ وزن میں کمی
✅ آئرن کی کمی سے خون کی کمی (Anemia)
✅ جسمانی کمزوری اور تھکن
✅ بچوں میں قد کا نہ بڑھنا یا وزن نہ بڑھنا
✅ جلد پر خارش یا دانے (Dermatitis herpetiformis)

🥗 علاج (Treatment):
سیلیک بیماری کا علاج گلُوٹن فری غذا (Gluten-Free Diet) ہے۔
یعنی ایسی تمام چیزوں سے پرہیز جو گندم، جو یا رائی سے بنی ہوں، جیسے:
❌ روٹی، پراٹھا، بریانی، بسکٹ، پاستا، کیک وغیرہ

اور ان کی جگہ لیں:
✅ چاول، مکئی، باجرہ، جوار، آلو، دالیں، پھل اور سبزیاں۔

📌 یاد رکھیں:
سیلیک بیماری کا کوئی مکمل دوائی علاج نہیں — لیکن غذا میں احتیاط سے آپ مکمل طور پر صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

22/10/2025
19/10/2025

شوگر کوئی نئی بیماری نہیں، بلکہ انسان کے ساتھ 3000 سال سے بھی زیادہ عرصے سے ہے۔
قدیم مصر کی طبی تحریر ایبیرس پاپائرس (Ebers Papyrus)، جو 1550 قبل مسیح کی ہے، اس میں ایک ایسی بیماری کا ذکر ملتا ہے جس میں مریضوں کا پیشاب بہت زیادہ اور میٹھا ہوتا تھا ۔ وہی بیماری جسے آج ہم ذیابیطس کے نام سے جانتے ہیں۔

قدیم ہندوستان کی آیورویدک طب میں بھی اس کا ذکر “مدھومیہ” کے نام سے ملتا ہے، جس کا مطلب ہے “میٹھا پیشاب”۔ اس وقت کے حکیم جانتے تھے کہ یہ بیماری جسم میں کسی گڑبڑ کی وجہ سے ہوتی ہے، لیکن اس کی اصل وجہ — انسولین کی کمی یا مزاحمت ابھی نامعلوم تھی۔

یونان کے طبیب ایریٹیئس آف کیپڈوسیا نے بعد میں اس بیماری کے لیے لفظ “Diabetes” استعمال کیا، جس کا مطلب ہے “بہاؤ”، کیونکہ مریضوں میں بار بار پیشاب آنے کی علامت نمایاں تھی۔

صدیوں تک لوگ صرف علامات پہچانتے رہے، مگر بیماری کا راز چھپا رہا۔ پھر سترہویں صدی میں ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ ان مریضوں کے پیشاب میں واقعی شکر ہوتی ہے۔ لیکن اصل انقلاب تب آیا جب 1921 میں دو کینیڈین سائنسدانوں فریڈرک بینٹنگ اور چارلس بیسٹ نے انسولین دریافت کی اور پہلی بار ذیابیطس، خاص طور پر ٹائپ 1، کا علاج ممکن ہوا۔

آج ہم جانتے ہیں کہ ٹائپ 1 میں جسم انسولین بنانا بند کر دیتا ہے، جبکہ ٹائپ 2 میں جسم انسولین کو پہچان نہیں پاتا ، جسمانی ضرورت سے کم یا زیادہ انسولین بناتا ہے

ہزاروں سال پرانی یہ بیماری آج بھی ہمارے ساتھ ہے، مگر اب فرق یہ ہے کہ ہم اسے سمجھتے بھی ہیں اور قابو کرنا بھی جانتے ہیں ورنہ 1 وقت تھا کہ لوگ اس بیماری کے علاج نہ ہونے کی وجہ سے وفات پا جاتے تھے

ٹائپ 1 شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین، زندگی کا لازمی حصہ ہے، لیکن شوگر ٹائپ 2 والے اپنی بیماری کو صحیح خوراک، متوازن طرزِ زندگی، واک اور ایکسرسائز سے مؤثر طور پر قابو کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں زیادہ تر مریضوں کی تعداد ٹائپ 2 شوگر میں مبتلا ہے

کونسا کھانا کتنا ٹائم لیتا ہے ؟؟
08/10/2025

کونسا کھانا کتنا ٹائم لیتا ہے ؟؟

02/10/2025

کچھ لوگ خون زیادہ ہونے کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں لیکن اگر سرخ خون نارمل لیول سے زیادہ ہو تو یہ بھی ایک بیماری ہے

26/09/2025

2050ء تک کینسر سے اموات میں 75 فیصد اضافے کا خدشہ
ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگلی دو دہائیوں میں یعنی 2050ء تک دنیا بھر میں کینسر سے اموات میں 75 فیصد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بڑھتی ہوئی اور عمر رسیدہ آبادی کے ساتھ ساتھ غیر صحت مند طرزِ زندگی کو بھی اس مسئلے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس صورتِ حال پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والے برسوں میں کینسر سے ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1990ء سے 2023ء تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد دگنی ہو کر 1 کروڑ 85 لاکھ ہو چکی ہے، جبکہ اسی عرصے میں کینسر کے باعث اموات میں 74 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 1 کروڑ 4 لاکھ تک پہنچ گئی ہیں۔

خوراک کی نالی، خون و چھاتی کے کینسر میں اضافہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھے گی اور 2050ء تک کینسر کے کیسز میں 61 فیصد اضافہ ہونے اور کیسز کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سائنس دانوں نے حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کینسر کے خطرے والے عوامل موٹاپے اور سگریٹ نوشی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکریننگ پروگرامز کو وسعت دی جائے تاکہ کینسر جلد تشخیص ہو سکے اور بچنے کے امکانات بڑھ سکیں۔

کینسر ریسرچ یو کے کی چیف ایگزیکٹیو مشیل مچل کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کینسر کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور برطانیہ میں روزانہ تقریباً 1 ہزار 100 کینسر کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے ایچ پی وی ویکسینیشن اور تمباکو کے کنٹرول پر عالمی طور پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں تمباکو نوشی کینسر اور اس سے اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے، اس لیے تمباکو اور ویپس پر پابندی کے بل کی منظوری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کی اسسٹنٹ پروفیسر اور مطالعے کی شریک مصنفہ ڈاکٹر لیزا فورس کا کہنا ہے کہ کینسر پر قابو پانے کی عالمی صحت کی پالیسیوں پر کم ترجیح دی جا رہی ہے اور بہت سے ممالک میں اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ناکافی فنڈنگ ہے۔

یہ تحقیق معروف جریدے دی لینسیٹ میں شائع ہوئی ہے جس میں 1990ء سے 2023ء کے درمیان 204 ممالک میں 47 قسم کے کینسر کے کیسز اور ان سے اموات کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔

عمر کے فرق کو مدِنظر رکھتے ہوئے محققین نے پایا کہ گزشتہ 33 سال میں لبنان میں کینسر کیسز اور اموات میں سب سے زیادہ 80 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد گنی میں 72 فیصد اور لاؤس میں 55.8 فیصد کینسر کیسز میں اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس متحدہ عرب امارات میں کینسر کے کیسز میں 56 فیصد کمی دیکھی گئی، قازقستان میں کینسر سے اموات میں سب سے زیادہ کمی 58.2 فیصد دیکھنے میں آئی، برطانیہ میں اس سے اموات میں 23.4 فیصد کمی، جبکہ امریکا میں 32.5 فیصد کمی اور آسٹریلیا میں 33.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

محققین نے یہ بھی پایا کہ 2023ء میں دنیا بھر میں مرد و خواتین دونوں میں سب سے زیادہ تشخیص ہونے والا کینسر چھاتی کا تھا، جبکہ سب سے زیادہ اموات ٹریچیل، برونکس اور پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوئیں۔

مضر صحت عادتیں جگر کے کینسر میں عالمی سطح پر خطرناک اضافہ کر سکتی ہیں: رپورٹ

محققین کے مطابق عالمی سطح پر کینسر سے ہونے والی 42 فیصد اموات کا تعلق طرزِ زندگی کے عوامل سے تھا، جن میں تمباکو نوشی، غیر صحت بخش غذا، ہائی بلڈ شوگر اور زہریلے مادوں کی موجودگی شامل ہے، جبکہ صرف تمباکو نوشی ہی دنیا بھر میں کینسر سے اموات کے 21 فیصد کیسز کا سبب بنی۔

کم آمدنی والے ممالک میں سب سے بڑا خطرے کا عنصر غیر محفوظ جنسی تعلق تھا، جس کا حصہ کینسر سے ہونے والی اموات میں 12.5 فیصد تھا۔

برطانیہ میں ہر سال 4 لاکھ سے زیادہ افراد یا روزانہ 1 ہزار افراد میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں پروسٹیٹ، چھاتی، آنتوں اور پھیپھڑوں کے کینسر سب سے عام ہیں۔

یہ روٹی دیکھنے میں شائید بڑی سی لگ رہی ہولیکن یہ 1 کھانے کی پلیٹ ہے جس میں انڈے بادام چائے کا کپ اور روٹی سب موجود ہیںاس...
25/09/2025

یہ روٹی دیکھنے میں شائید بڑی سی لگ رہی ہو
لیکن یہ 1 کھانے کی پلیٹ ہے جس میں انڈے بادام چائے کا کپ اور روٹی سب موجود ہیں
اس کو ہم متوازن ناشتہ کہتے ہیں
انڈوں نے پروٹین دینا ہے۔ بادام سے بھی پروٹین اور ضروری وٹامنز ملیں گے
اس کے بعد روٹی کھانے سے شوگر ہائی نہیں ہو گی۔ پیٹ بھرا رہے گا۔ دماغ کاربوہائیڈریٹس کی کمی کی وجہ سے تھکاوٹ کا سگنل نہیں دے گا
یہ روٹی گندم کے آٹے کی ہے جس کا چھلکا ساتھ پسوایا اور پھر گوندھا گیا ہے
جب یہ کھا کر شوگر کنٹرول ہو سکتی ہے تو اس کو چھوڑ کر بظاہر ماڈرن ماڈرن لیکن اندر سے اداس پریشان اور غیر مطمئن رہنا ضروری ہے؟

For Medical Students
25/09/2025

For Medical Students

23/09/2025

ایک مریض 18 لاکھ پلٹلیٹس کے ساتھ آیا تھا جس کی عمر بھی 70 سال سے زیادہ تھی آج فالو اپ پر اسکے پلٹےلیٹس 11لاکھ تک آگیے ہیں

Address

Topi
23460

Telephone

+923154477440

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Abid Diagnostic Lab & Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Abid Diagnostic Lab & Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category