Punjab Homeo Store&Clinic

Punjab Homeo Store&Clinic This Page is Related To All Sort of Homeopathy Medicine ��

01/09/2023
💠 کلینکل مشاہدہ اور سٹافی سیگیریا💠🔥نوٹ 🔥یہ پوسٹ ہومیو ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس کیلئے کی گائیڈ لائن کیلئے لکھی جاتی ہیں۔۔۔ مریض...
24/08/2023

💠 کلینکل مشاہدہ اور سٹافی سیگیریا💠

🔥نوٹ 🔥
یہ پوسٹ ہومیو ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس کیلئے کی گائیڈ لائن کیلئے لکھی جاتی ہیں۔۔۔ مریض سیلف میڈیکشن سے اجتناب کریں کسی ماہر ہومیو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ادویات کا استعمال کریں.....

میرا مشن ہومیو پیتھی کی تجدید ہے.....
تحریر....
مورخہ ::: 2023-08-23
ہومیو پیتھ ڈاکٹر علیم الحق
03438190007
🔥 برانچ نمبر 1 ::علیم ہومیو کلینک کوئٹہ......
🔥 برانچ نمبر 2 :: علیم ہومیو کلینک اسلام آباد ۔۔۔۔

سٹافی سیگیریا 1 روز مرہ کی عام استعمال ہونے والی ادویات میں سے 1 بڑی دوا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ ایسے افراد پر بہترین اثر رکھتی ہے جو ظلم زیادتی ہنسنہ کر سہتے ہیں یا جنسی خیالات کی بے انتہا رغبت ذہن پر سوار رہنا یا جسمانی جوئیں یہاں جسمانی جوئیں کا لفظ اس لئے استعمال کیا کے یہ نہ صرف سر کی جوئیں بلکہ آلات تناسل کی جووں پر بہترین رزلٹ دیتی ہے اس کے علاوہ دانتوں میں کیڑا لگنا یہ چند اس دوا کی بہترین استعمال جو اکثر کلینکس پر رہتا ہے اس کے علاوہ اور بہت بڑی دوا ہے ۔۔۔۔۔ اور میرا بھی کچھ سٹافی کا استعمال اکثر ایسے مزاجوں پر رہتا تھا اور ایسے مسائل پر رہا مگر یہ دوا توجہ کا مرکز میری تب بنی جب شوہر اور سسرال کی ظلم زیادتی سہنے والی خواتین کو میں نے یہ دوا دی تو وہ خواتین جو کل تک شوہر کی مار بھی کھا کر مسکراتی سب میں خوشی کا ڈرامہ کرتی نظر آتی تھی کہ میرا شوہر سے اعلی ہے وہ طلاق کا مطالبہ کرنے لگ گئی اور ایسا 1 نہیں ان تمام خواتین میں دیکھا جن کو ظلم سہنے والے مزاج پر سٹافی دی گئی اب کیونکہ گھر ٹوٹ رہے تھے تو بات پریشانی کی تھی کہ مقصد جسمانی اور ذہنی صحت تھی گھر توڑنا مقصود نہیں تھی تو پھر اگنیشیا اور کاسٹیکم دے کر گھر ٹوٹنے سے بچا لیا گیا ۔۔۔۔۔
اب بات یہاں ختم نہیں ہوتی بات یہاں سے شروع ہوئی کہ اب اس تجربہ ہونے کے بعد سٹافی پر میں نے گہری نظر رکھنا شروع کر دی ساتھ ہی خود پر اس کی پروونگ کی جیسا کے میری عادت ہے پچھلے 16 سال سے مختلف ہومیو پیتھی ادویات کو خود پر آزما کر پرکھتا اور سمجھنے کی ناکام کوشش کرتا رہتا ہو تو سٹافی کو بھی میں خود پر آزمانہ شروع کر دیا جس سے میری ہر جگہ بے انتہا لڑائی شروع ہوگئی کسی کی غلط بات سننا اور برداشت کرنا ختم ہوگیا اور جو کوئی الٹی بات کرتا تو میں لڑ پڑتا ۔۔۔۔۔ تو 1 طرف تو میرا مزاج لڑاکا بن گیا دوسری طرف میں نے سٹافی پر نظر رکھی ہوئی تھی جن مریضوں کو سٹافی دیتا ان پر گہری نظر رکھتا تو 1 عجیب چیز کا مشاہدہ ہویا کہ وہ خواتین جو ظلم سہہ رہی تھی شوہر سے طلاق مانگنے لگ گئی وہ وجہ یہ نہیں تھی کہ وہ شوہر کے ظلم سے تنگ تھی وجہ یہ تھی کہ سٹافی سے اس کی خواہش نفسانی بڑھ گئی تھی اور جس کی وجہ سے وہ شوہر سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے علیحدگی چاہتی تھی ۔۔۔۔۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ سٹافی خواہش نفسانی کو کم کرتی ہے جس کا بے انتہا تجربہ مرد حضرات پر کامیاب رہا مگر خواتین میں اس کے الٹ تھا یہ خواہش بڑھا رہی تھی اس کے بعد مزید مشاہدے میں آیا کہ 14 سال کی بچہ جس کے سر میں جووں کے گچھے تھے بھرے ہوئے تھے اس کیلئے سٹافی دی گئی جس سے 15 دن میں سر بلکل صاف ہوگیا کوئی جوئیں سر میں باقی نہیں رہی مگر اس کی ماں نے بتایا کہ ہم مزاق میں پہلے جب کہتے تھے شادی کا تو یہ غصہ ہوتی تھی ناراض ہوتی تھی مگر اب شادی کی بات پر خوش ہوتی ہے اور راضی ہے شادی کیلئے۔ پھر 1 خاتون کو دانت میں کیڑے کھوڑ کیلئے سٹافی دی گئی دانت کا کھوڑ تو ٹھیک ہوگیا مگر خاتون نے بتایا کہ جب دوائی کھا رہی تھی تو ان دنوں شوہر نے محسوس کیا انٹرکورس کے دوران خاتون پہلے سے زیادہ رومانوی ہوگئی تھی جب کہ شادی کو 13 سال ہو چکے تھے ۔۔۔۔ غرض جس بھی خاتون بیوی بڑی عمر یا چھوٹی عمر کی خواتین کو سٹافی دی گئی میں نے جنسی حس خواہش نفسانی بڑھ گئی جب کہ کتابوں میں یہ خواہش نفسانی کم کرنے کی دوا ہے کاشی رام میں بھی بیوہ کی خواہش نفسانی بڑھی ہوئی کو کم کرنے کی دوا بتائی گئی ہے مگر میرے تجربے اور مشاہدے میں تمام خواتین میں اس نے خواہش نفسانی بڑھائی نہ کے کم کی ہاں مردوں میں اس نے بلکل جیسا کتابوں میں لکھا ہے ویسا ہی کام کیا کسی کی خواہش نفسانی نہیں بڑھی بلکہ کامیاب ترین رہی ایسے تمام مردوں میں جن کے ذہن بہت زیادہ جنسی پرجوش تھا یا وہ تمام لڑکے جو سالوں سے مشت زنی کا شکار تھے ان سب میں جوش خواہش کم ہوئی ۔۔۔۔
ان تجربات اور مشاہدات کے بعد 1 تو مجھے میرے طریقہ کار کے درست ہونے کی تقویت ملی کے صرف کتابی علم ہونا درست نہیں کلینک پریکٹس تجربہ مشاہدہ اور کتابی علم میں فرق ہوتا ہے اور ماسٹر ہانیمن کی طرح کتابی علم پر اکتفاء نہیں کرنا چاہیے جب تک اسے تجربہ کر کے درست یا غلط مشاہدہ تجربہ کے نہ ہو جائے جیسا کہ انہوں نے کتاب میں لکھا ہویا لا آف منیمل ڈوز من و عن تسلیم نہیں کیا کہ سنکونا کم مقدار میں ملیریا کی علامات دور کرتی ہے اور زیادہ مقدار میں علامات پیدا کرتی اب یہ قانون کتاب میں لکھا ہویا تھا وہ بھی کسی سائنس اور محقیق کی ہی کتاب تھی مگر ماسٹر ہانیمن نے اس کو خود پر تجربہ کر کے پرکھا سمجھا تب اس کی اصل حقیقت سمجھ آئی تھی تو آج ہم اس سسٹم سے مستفید ہو رہے ہیں ۔۔۔۔۔
اور رہی سٹافی کی بات تو میں یہ سمجھتا ہو کہ اللہ نے مرد سے زیادہ عورت میں شہوت رکھی ہے مگر اس شہوت کو شرم سے کنٹرول اللہ نے رکھا ہے اور سٹافی کا موڈ آف ایکشن یہ ہے کہ وہ اندر جو بھی جذبات ہیں وہ باہر نکالتی ہیں چونکہ عورت میں مرد سے زیادہ شہوت ہوتی ہے مگر وہ دبی ہوتی ہے مرد کی دبی ہوئی نہیں ہوتی اسی لئے مرد کی بڑھی ہوئی شہوت کم کرتی ہے اور عورت کی دبی ہوئی شہوت باہر نکالتی ہے ۔۔۔۔۔
اب یہ میرا کلینک مشاہدہ تجربہ ہے جس میں غلطی کی گنجائش ہے میں اپنا یہ تجربہ اور مشاہدہ کمیونٹی کے آگے رکھ رہا ہو جس سے کمیونٹی بہتر سے بہتر پریکٹس کر کے عوام میں مقبول ہو سکے ۔۔۔۔۔
سٹافی کی 1 اور گھتی بھی ہے مگر ابھی تک میں اسے سلجھا نہیں پایا میرے والد سٹافی کی جو بوتل استعمال کرتے ہیں اور کامیاب رزلٹ لیتے ہیں مگر جب اس بوتل سے میں سٹافی کا استعمال کرتا ہو تو میں بری طرح ناکام ہوتا ہو اور زیروہ رزلٹ ملتے ہیں جب کہ اسی بوتل کی دوا سے میرے والد صاحب سالوں سے کامیاب استعمال کر رہے ہیں اچھا پھر میں نے نئی بوتل منگوا کر ان ہی مریضوں پر استعمال کیا تو کامیابی ملی ۔۔۔۔ اب یہ گھتی سمجھ سے باہر ہے کہ جس دوا سے بوتل سے مجھے رزلٹ نہیں مل رہا اس بوتل سے میرے والد صاحب کو کبھی ناکامی نہیں ہوئی اور مجھے کبھی کامیابی نہیں ہوئی ۔۔۔ اب یہاں ہمارے مافیا تنقید کرنے والے ہوتے تو انہوں نے سارا ملبہ کمپنیوں پر ڈال دینا تھا جب کہ یہ معاملہ ہومیو پیتھی کی لطافتوں کا ہے ابھی ہومیو پیتھی کے بہت سے راز ہماری سمجھ اور علم سے باہر ہیں مگر ہم نہ اس سسٹم کو مزید سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں نہ تجربات کرنے کی کوشش کرتے ہیں کسی بھی سسٹم کی ترقی اس سسٹم پر زیادہ سے زیادہ تجربات پر منحصر ہوتا ہے تب ہی آپ اس کو جتنا پرکھتے ہیں اتنا نکھارتے ہیں مگر افسوس ہمارے سسٹم میں تجربات کو برا اور غلط مانا جاتا ہے ہمارے سسٹم کے بڑے پوری کوشش کرتے ہیں کہ صرف کتابی علم تک اور ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر رکھا جائے کسی کو اجازت ہی نہیں ہٹ کر سوچنے پرکھنے سمجھنے کی ۔۔۔۔۔۔

24/08/2023

Sciatica Right side
Lachesis
لنگڑی کا درد دائیں طرف

لیکسس

23/08/2023

پاکستان ہومیوپیتھی سسٹم
بات صرف اتنی سی ہے کہ پتھالوجیکل تبدیلیاں آتی ہیں تو فطرت بھی بدلتی ہے انداز بھی اور آواز بھی سوچ بھی۔
اندرونی طور پر پتھالوجیکل تبدیلیاں ہی علامات کے ظہور کا سبب ہیں۔ مثلا

اگر کسی کی ایڑی میں درد ہو بندہ زمین پر پاوں رکھے تو درد ہوتا ہو تو میں اس کیس میں مزید کوئی علامت لئے بغیر چیلیڈونیم 1ایم دیتا ہوں۔ بشرطیکہ اسکے علاوہ مزید کوئی خاص مسئلہ نہ ہو۔
لیکن میں چیلیڈونیم کیوں دیتا ہوں کیونکہ میں نے پتھالوجی پڑھی تو معلوم ہوا جب جگر پر چربی چھا جائے یا بڑھ جائے یعنی فیٹی لیور تو کری ہڈیاں بڑھتی ہیں ایڑی میں کری ہڈی ہے جب وہ بڑھتی ہے تو ایڑی پر وزن آنے سے درد ہوتا ہے۔ اس لئے چیلیڈونیم وہاں کام کرے گی۔۔۔
یہی پتھالوجیکل تبدیلیاں علامات کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔
اس طرح اگر ڈاکٹر مریض کو مطمئن کرنا چاہے تو کہہ سکتا ہے کہ الٹراساونڈ کرواو مجھے یقین ہے کہ فیٹی لیور ہو چکا۔۔۔ مریض جب الٹراساونڈ کروائے گا تو رپورٹ میں شو ہو جائےگا۔
یہی وجہ ہے کہ ٹیڑھی گردن پر اگنیشیا دی جاتی ہے بشرطیکہ چوٹ یا پٹھے کا کھنچاو نہ ہو
سلیم اشعر ہومیو پیتھ بھکر

Address

H Block Street No#2
Vehari
61100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Homeo Store&Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Punjab Homeo Store&Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram