20/11/2025
حاملہ خواتین میں خون کی کمی(چار اہم ہومیوپیتھک ادویات کا تقابلی جائزہ)
ڈاکٹر بنارس خان اعوان
حمل کے دوران خون کی کمی ایک عام مسئلہ ہے، مگر ہومیوپیتھی میں علاج کا دارومدارصرف لیبارٹری رپورٹ پر نہیں بلکہ حاملہ خاتون کی مجموعی علامات پر ہوتا ہے۔ چند ادویات اپنی مخصوص علامات کی وجہ سے نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔
فیرم میٹ (Ferr. Met) اُن خواتین کے لیے موزوں ہے جن کے چہرے کا رنگ کبھی بہت پیلا اور کبھی اچانک سرخ ہو جاتا ہے۔ ذرا سی محنت سے سانس پھولنا، دل کا تیزی سے دھڑکنا، اور کھانا کھانے کے بعد فوراً کمزوری آ جانا اس کی بنیادی نشانیاں ہیں۔
چائنا (China) اُن کیسز میں مفید ہے جہاں خون کی کمی خون بہنے کے بعد پیدا ہوئی ہو مثلاً زیادہ حیض، بار بار اسقاط یا زچگی کے بعد کمزوری۔ پیٹ مسلسل گیس سے بھرا محسوس ہوتا ہے لیکن گیس خارج ہونے کے باوجود آرام نہیں ملتا، اور معمولی حرکت بھی تھکا دیتی ہے۔
کلکیریا فاس (Calc Phos) عام طور پر نازک، دبلی، اور جلد تھک جانے والی خواتین کے لیے ہوتی ہے۔ حمل کے دوران ہڈیوں، کمر اور ٹانگوں میں درد بڑھ جاتا ہے۔ رنگت زرد ہوتی ہے اور ٹھنڈا یا نم موسم کمزوری میں اضافہ کرتا ہے۔
نیٹرم میور (Natrum Mur) زیادہ تر جذباتی کیفیت رکھنے والی خواتین کی دوا ہے ۔ خاموش، سنجیدہ مزاج، خشک ہونٹ، دھوپ میں سر درد اور نمک کی شدید طلب۔ ہاتھ پاؤں کی سوجن بھی ہو سکتی ہے۔
آخر میں، حتمی دوا وہی ہے جو خاتون کی مجموعی جسمانی اور ذہنی علامات سے زیادہ مطابقت رکھتی ہو، نہ کہ صرف خون کی کمی کی مقدار سے۔
Call now to connect with business.