خواتین کے مسائل

خواتین کے مسائل ye page sirf islah or islamic information ke liye hai
(1)

منقول... ماں کی ہمت :- ایپیزیوٹومی: یہ کیا ہے اور کیوں کی جاتی ہے؟ایپیزیوٹومی ایک چھوٹا سا سرجیکل کٹ ہوتا ہے جو بچے کی پ...
09/02/2025

منقول...
ماں کی ہمت :-
ایپیزیوٹومی: یہ کیا ہے اور کیوں کی جاتی ہے؟

ایپیزیوٹومی ایک چھوٹا سا سرجیکل کٹ ہوتا ہے جو بچے کی پیدائش کے دوران پیری نیئم (وہ علاقہ جو ویجائنا اور آنکھ کے درمیان ہوتا ہے) میں کیا جاتا ہے۔ یہ ویجائنا کے کھلے حصے کو وسیع کرنے میں مدد دیتا ہے تاکہ پیدائش کا عمل آسان ہو سکے۔

یہ کیوں کی جاتی ہے؟

✔️ ویجائنا کے ٹشو کی شدید پھٹنے سے بچانے کے لیے۔
✔️ اگر بچے کو تکلیف ہو تو پیدائش کو تیز کرنے کے لیے۔
✔️ مشکل یا آلات کی مدد سے پیدائش (فورسپس/وییکیوم) کے دوران مدد دینے کے لیے۔

اکثر ڈاکٹر اب قدرتی پھٹنے کو ترجیح دیتے ہیں بجائے روایتی ایپیزیوٹومی کے، کیونکہ قدرتی پھٹنے سے جسم بہتر طریقے سے صحت یاب ہوتا ہے۔ ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے اپنی پیدائش کے منصوبے پر بات کریں! 🤰💖

#ایپیزیوٹومی #پیدائش

12/10/2024

عورت کے حج اور عمرے کا طریقہ.
مکمل تفصیل.

12/10/2024

خواتین کے اندرونی مسائل. بہت ضروری موضوع.
ڈاکٹر فرحت ہاشمی

منقول. خواتین کے لیے: "مرد کو کیسے خوش رکھا جائے !" 1-مرد کے لیے اچھا کھانا بنائیں اور اسے سونے دیں۔2- مرد کو تنہا رہنے ...
27/05/2024

منقول.

خواتین کے لیے: "مرد کو کیسے خوش رکھا جائے !"
1-مرد کے لیے اچھا کھانا بنائیں اور اسے سونے دیں۔
2- مرد کو تنہا رہنے دیں اور اس سے زیادہ سوال نہ پوچھیں

مردوں کے لیے: "عورت کو کیسے خوش رکھا جائے" اس کے لیے یہ سب بنیں:
1- دوست
2- رفیق
3- عاشق
4- خوبصورت
5- دلکش
6- شیف
7- کھلاڑی
8- الیکٹریشن
9- پلمبر
10- مکینک
11- بڑھئی
12- انٹیریر ڈیزائنر
13- فیشن ڈیزائنر
15- شاعر
16- ماہر نفسیات
17- کیڑے مار دوا
18- ڈاکٹر
19- اچھے موڈ والا
20- اچھا سامع
21- اچھا مینجر
22- ایک اچھا باپ
23- رومینٹک
24- قسمیں کھانے والا
25- جنونی
26- حساس
27- توجہ دینے والا
28- محبت کرنے والا
29- اسمارٹ
30- مزاحیہ
31- تخلیقی
32- مصور
33- طاقتور
34- جامع
35- برداشت کرنے والا
36- حکیم دانا
37- مہربان ساتھی
38- قابل
39- بہادر
40- گرل فرینڈ کے بغیر تنہا رہنے والا
41- سپرمین

- ساتھ عورت کو خوش کرنے کے لیے یہ بھی مت بھولنا:

42- بہت تعریف کرنا
43- رومینٹک تحائف دینا
44- زیادہ مہنگے قسم کے تحائف دینا
45- گاڑی کا دروازہ کھولنا
46- عورت پر زور نہ دیں
47- دوسری عورتوں کی طرف نہ دیکھنا
48- اس کے لیے کموڈ کا ڈھکن اٹھائیں
49- کمپیوٹر ٹیچر بنیں
50- خراٹے نہ ماریں
51- تولیے سے پاؤں خشک نہ کریں
52- ایماندار بنیں

53- اس کے علاوہ یہ کبھی نہ بھولیں:
1- اس کی سالگرہ
2- شادی کی سالگرہ
3- منگنی کی سالگرہ
4- پہلے بوسے کی یاد
5- پہلی یادگار ملاقات کی تاریخ
6- پہلی، دوسری، تیسری اور دسویں ملاقات کی تاریخ
7- ویلنٹائن ڈے منائیں اور اس کے ساتھ وفادار بنیں
8 - عورت کی ماں اور بہنوں کی سالگرہ

54- ہوشیار رہو، وہ ان باتوں سے نفرت کرتی ہیں:

1- ان کی باتوں کا جواب دینا
2- جواب نہ دینا اور خاموش رہنا
3- اس سے جھوٹ بولنا
4- ہر چیز کے بارے میں اس کے ساتھ ایماندار ہونا
5- خیانت کرنا
6- اس کی غیر موجودگی میں خوش رہنا
7- زیادہ دیکھ بھال کرنا
8- پرواہ نہ کرنا
9- اس سے حسد کرنا
10- اس سے حسد نہ کرنا
منقول.

26/05/2024

ایک ملحد (غیر مسلم) کا اعتراض.
اسلام نے عورت کو بہت مقام عطا کیا ہے.
لیکن پھر بھی
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے عورت کو شیطان کیوں کہا؟
مفتی یاسر ندیم الواجدی صاحب کا جواب......

⚖️ حیض والے مرد 😊منیر نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں ابا جی کے ساتھ بیٹھا ھوا تھا۔اچانک انہوں نے مجھ سے پوچھا: بیٹا "حیض کے ...
26/05/2024

⚖️ حیض والے مرد 😊

منیر نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں ابا جی کے ساتھ بیٹھا ھوا تھا۔

اچانک انہوں نے مجھ سے پوچھا: بیٹا "حیض کے بارے میں کیا جانتے ہو؟"

میں نے اپنے دل میں الحمد للہ پڑھ کر اللہ پاک کا شکر ادا کیا کہ ہم بھی اب اپنے آپ کو ان آزاد خیال لوگوں میں شمار کر سکتے ہیں جو اپنے گھر میں ہر قسم کے موضوع پر کھل کر بات کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی مجھے وہ سارے بیتے سال یاد آ گئے جو میں نے ابا جی کے رعب اور دہشت کے ساتھ اس گھر کے گھٹن زدہ ماحول میں گزار دیئے تھے۔

میں نے مسکراتے ہوئے کہا : "ابا جی، حیض ایک ایسے سرکل کا نام ہے جس سے ھر جوان عورت مہینے میں ایک بار گزرتی ہے.."

ابا جی نے پھر پوچھا : "تو پھر عورت اس حالت میں کیا کرتی ہے؟" 🤔

میں نے کہا: "ابا جی..، عورت اس حالت میں نہ نماز پڑھ سکتی ھے نہ قران مجید پڑھ سکتی ھے اور نہ ہی روزہ رکھ سکتی ہے۔۔۔"

ابا جی نے اس بار قدرے سخت اور اکھڑے ہوئے لہجے میں کہا: "پُتر اس کا مطلب یہ ہے کہ تجھ میں اور اُس حیض والی عورت میں کوئی فرق نہیں ہے

کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔

تم بھی نہ تو نماز پڑھتے ھو نہ قرآن پڑھتے ہو اور .. ... ! 😰😠
یہ سن کر میں شرم سے ڈوب ڈوب گیا ۔۔۔ اور میرے اندر سکت باقی نا رہی کہ سر اٹھا سکوں یا وہاں سے اٹھ کر اپنے کمرے میں جا سکوں ۔ 😔

ہاں اس کے بعد سے میں نے باقاعدہ نماز پڑھنا شروع کر دی ۔ اور روزانہ قرآن مجید کی تلاوت بھی بآواز بلند کیا کرتا۔ تاکہ "حیض_والے_مرد " کے جیسے شرمناک الزام سے ابا جی کی نگاہوں میں خود کو بری ثابت کر سکوں۔ 🙄

""""""""""""""""""""""""""""""""""
اب آپ خود اپنے بارے میں بھی فیصلہ کر لیجئے کہ آپ اپنے آپ کو کہاں دیکھتے ہیں ؟؟؟

؟ _ یا _ حقیقی مسلمان مرد ؟

26/05/2024

سو سال پرانی سازش
اور
آج رزلٹ سامنے....

ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے؛ "معاف کیجئے جناب، میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں، کیا میں آپ سے کچ...
25/05/2024

ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے؛
"معاف کیجئے جناب،
میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں،
کیا میں آپ سے کچھ سوال کر سکتی ہوں؟"

آدمی: "جی بالکل."

عورت: "فرض کریں کہ آپ بس میں بیٹھے ہیں اور ایک خاتون بس میں سوار ہوئی
اور اس کے پاس سیٹ دستیاب نہیں ہے،
کیا آپ اس کے لیے اپنی سیٹ چھوڑ دیں گے؟"

آدمی - "نہیں۔"

اس عورت نے اپنے پاس موجود پیپر پر نظر دوڑاتے ہوئے "بےادب" کے خانہ پر ٹک کرتے ہوئے
دوسرا سوال کیا: "اگر بس میں سوار خاتون حاملہ ہو تو کیا آپ اپنی سیٹ چھوڑ دیتے؟"

آدمی: "نہیں۔"

اب کی بار "خود غرض" پر ٹک کرتے ہوئے اگلا سوال کیا:
"اور اگر وہ خاتون جو بس میں سوار ہوئی وہ ایک بزرگ خاتون ہوں تو کیا آپ اسے اپنی سیٹ دیں گے؟"

آدمی: "نہیں۔"

عورت: (غصے سے) "تم ایک نہایت خود غرض اور بے حس آدمی ہو
جس کو خواتین کا ، بڑے اور ضعیف افراد کے آداب نہیں سکھائے گئے"

یہ کہتے ہوئے عورت آگے چلی گئی۔

پاس کھڑے دوسرا آدمی جو یہ بات چیت سن رہا تھا،
اس بندے سے پوچھتا ہے کہ اس عورت نے تمہیں اتنی باتیں سنائیں تم نے کوئی جواب کیوں نہیں دیا ؟

تو اس آدمی نے جواب دیا:
"یہ عورت اپنی چھوٹی سوچ اور آدھی معلومات کی بنا پر سروے کر کے لوگوں کا کردار طے کرتی پھر رہی ہے،
اگر یہ مجھ سے سیٹ نا چھوڑنے کی وجہ پوچھتی تو میں اسے بتاتا کہ

میں ایک "بس ڈرائیور" ہوں۔۔!!😂😂😂

ھمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہی ھے کہ ھم ادھوری معلومات سے ھی دوسروں کو جانچنے کی کوشش کرتے ھیں

25/05/2024

گرمیوں میں خدمت خلق کے چھوٹے چھوٹے کام

1۔ گلی محلے، بازار سڑکوں اور انتظار گاہوں کے کنارے ٹھنڈے میٹھے پانی کے نظام کو فروغ دیا جائے، اپنے گھر دکان کے باہر پانی کا کولر بھر کے رکھ دیں یا چند دوست مل کر ضرورت کی جگہ پر نیا ہینڈ پمپ یا واٹر کولر لگوا دیں، شاید ہمارے اس عمل سے خدا ہمیں جنت کے چشموں سے سیراب ہونا نصیب کر دے۔

2۔ ٹریفک سگنلز، بس اسٹیشنز، عوامی انتظار گاہوں اور ایسی ہر جگہ پر جہاں لوگ کچھ وقت کے لیے رکتے ہوں، مخلوق خدا کو گرمی سے بچانے کے لیے سائبان کے نظام کو فروغ دیا جائے، کوئی درخت، چھوٹی چھتری یا گرین شیٹ لگوا دی جائے، شاید ہمارے اس عمل سے خدا ہمیں جہنم کی گرمی سے بچا لے۔

3۔ بغیر سائبان کے کھڑے چھابڑی فروشوں اور ٹھیلے والوں کے لیے سایے کا انتظام کر دیا جائے، ضرورت کے مطابق ایک مناسب سائز کی فولڈنگ چھتری وغیرہ ہدیہ کر دی جائے۔

4۔ اگر آپ دوران ڈارئیونگ بند گاڑی میں اے سی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو چلچلاتی گرمی میں پیدل چلنے والوں، سائیکل، موٹر سائیکل سواروں، اور رکشے والوں کا خصوصی خیال رکھیں، انہیں پہلے گزرنے کا موقع دیں، ٹھنڈک میں بیٹھے ہمارے اس چھوٹے سے عمل سے گرمی میں جلتا انسان یقینا ٹھنڈک محسوس کرے گا۔

5۔ گرم موسم میں اگر کسی سے گرمی سردی ہو جائے یا کوئی ایسے ہی الجھ پڑے تو اسے خدا کی رضا کے لیے معاف کر دیں اور سلام کرتے ہوئے اپنی راہ لیں، حدیث مبارکہ میں اس شخص کو جنت کے کنارے محل کی گارنٹی دی گئی ہے جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے۔

6۔ اپنے عزیز و اقارب اور گلی محلے میں نظر دوڑائیں، اگر کسی کو چھت والے یا فرشی پنکھے یا ائیر کولر کی ضرورت ہے تو اسے پورا کر دیں، پانی ٹھنڈا رکھنے کے لیے مناسب سائز کا کولر مہیا کر دیں۔

7۔ جتنا ہو سکے اپنے ارد گرد پودے اور درخت لگانے کو فروغ دیا جائے، چرند پرند اور انسان ٹھنڈے سائے سے لطف اندوز ہوں گے اور دعا دیں گے، دین نے ہم سے ہر جاندار کے ساتھ حسن سلوک میں اجر کا وعدہ کیا ہے، کیا خبر خدا ہمیں بھی جنت کے درختوں کا سایہ نصیب کر دیں۔

8۔ پرندوں کے لیے کسی سایہ دار جگہ میں دانے اور پانی کا انتظام کر دیں۔

9۔ کسی روڈ کنارے یا چوک میں کام کے منتظر بیٹھے مزدوروں اور اپنے قرب و جوار میں کسی مسجد و مدرسے کے بچوں کو ٹھنڈے پانی کی بوتلیں پیش کریں یا دودھ سوڈا اور روح افزا بنا کر دیں، دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں پلائیں یا معصوم بچوں کا کھوئے والی قلفیوں سے اکرام کریں، رزق حلال کی جستجو کرنے اور قرآن پڑھنے والوں کے سینوں کی ٹھنڈک ہماری قبر کو ٹھنڈا رکھنے کی طاقت رکھتی ہے۔

حدیث مبارکہ میں مخلوق خدا کے ساتھ خیر خواہی اور بھلائی کو برے خاتمے اور بری موت سے بچاؤ کے علاوہ ہر طرح کی آفتوں اور ہلاکتوں سے حفاظت کا بہترین ذریعہ قرار دیا گیا ہے، اور پھر خلق خدا اپنے خالق کا کنبہ ہے، خدا کا محبوب بننے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ اس کے کنبے کی دیکھ بھال کی جائے اور راحت پہنچانے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔

فیصل خلیل

25/05/2024
24/05/2024

اسلام میں عورت کا مقام اور حقوق.
شاندار وضاحت.
حقوق نسواں

24/05/2024

ایک دن اور رات میں کتنی نمازیں فرض ہیں؟
1.تین
2. پانچ. 3. سات

Address

Jeddah
22231

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خواتین کے مسائل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to خواتین کے مسائل:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram