Wari Press Club

Wari Press Club Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wari Press Club, New York, NY.

11/26/2025
11/21/2025

゚viralシalシ

خیبر پختونخواہ کے تحصیل اور ضلع لوئر چترال میں سکیورٹی فورسز کے تعاون سے جاری "جشن خزاں فٹبال ٹورنامنٹ" کا فائنل میچ ایو...
11/09/2025

خیبر پختونخواہ کے تحصیل اور ضلع لوئر چترال میں سکیورٹی فورسز کے تعاون سے جاری "جشن خزاں فٹبال ٹورنامنٹ" کا فائنل میچ ایون اور بتریک کی ٹیموں کے درمیان بمبوریت کے بتریک فٹسال گراونڈ میں کھیلا گیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بتریک ٹیم نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے اپنے نام کر لیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کے درمیان انعامات اور ٹرافیز تقسیم کی گئی۔
سکیورٹی فورسز نے مقامی نوجوانوں کو کھیل کود اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہونے کی تلقین کی۔ مقامی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے علاقے میں مثبت کردار کو سراہا اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں میں شرکت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

خیبر پختون خواہ کے ضلع سوات کے نواحی علاقے دیولائی میں مقامی عمائدین، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدے داران کے م...
11/08/2025

خیبر پختون خواہ کے ضلع سوات کے نواحی علاقے دیولائی میں مقامی عمائدین، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدے داران کے مابین ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا

دیولائی سوات کے اس گرینڈ جرگہ میں 30 سے 40 مقامی عمائدین اور مشران نے شرکت کی۔

جرگہ میں سیکیورٹی فورسز کے افسران نے قومی مشران کو فورسز کے ساتھ عدم تعاون کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بھیانک نتائج اور سیکیورٹی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی درخواست کی۔

مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کو ہر طرح کے تعاون اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی. عمائدین نے علاقہ نے عہد کیا کہ وہ اپنے علاقے میں کسی بھی شرپسند کو نہیں گھسنے دیں گے ۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقامی عمائدین سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے علاقے پر نظر رکھیں اور اپنے علاقے میں مشکوک افراد، دہشت گردوں کے معاونین اور دہشت گرد گروہوں کی بروقت اطلاع سکیورٹی فورسز کو دیں

مقامی عمائدین نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے ایسے جرگوں کے باقاعدگی سے انعقاد کی درخواست کی جس پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور عمائدین کے مابین باقاعدگی سے جرگوں کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی.

ضلع خیبر کے مضافاتی علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے سیکیورٹی فورسز  سرگرم عمل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے افسران نے گورنمنٹ ہ...
11/08/2025

ضلع خیبر کے مضافاتی علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے سیکیورٹی فورسز سرگرم عمل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے افسران نے گورنمنٹ ہائی سکول شاگئی میں منعقدہ ٹیلنٹ ٹیسٹ 2025 کے پروگرام میں شرکت کی اور مقابلہ جیتنے والے ہونہار طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

سیکیورٹی فورسز کے افسران نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں دلجمعی سے پڑھائی کرنے اور پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کی تلقین کی ۔

خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام الناس کے درمیان باہمی اعتماد اور محبت کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم ...
11/07/2025

خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام الناس کے درمیان باہمی اعتماد اور محبت کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ بالخصوص خیبرپختونخواہ کا نوجوان طبقہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ انتہائی مانوس ہے اور سیکیورٹی فورسز کی علاقے کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور نوجوان نسل میں باہمی اعتماد اور بھائی چارے کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع سوات کے مدارس اور سکولوں کے طلبہ نے اپنا ایک دن افواج پاکستان کے ساتھ اکٹھے گزارا۔

دارالعلوم تفہیم القران اور مالم جبہ پبلک سکول کے تقریبا 60 طلباء نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اپنا ایک مکمل دن گزارا ۔
سیکیورٹی فورسز نے اس دن کی مناسبت سے طلباء کے لئے مختلف تعمیری سرگرمیوں اور بہترین ضیافت کا اہتمام کیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے رخصتی کے وقت طلباء کو یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا ۔
طلباء اپنے اس تفریحی و معلوماتی دورے سے انتہائی مستفید ہوئے اور پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی خدمت کا عہد کیا۔

11/05/2025
سیکیورٹی فورسز کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ کے ضلع لوئر چترال کی تحصیل دروش کے علاقہ دامیل نثار میں امن و امان کی صورتحا...
11/05/2025

سیکیورٹی فورسز کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ کے ضلع لوئر چترال کی تحصیل دروش کے علاقہ دامیل نثار میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک جرگہ منعقد ہوا۔

جرگے میں سیکیورٹی فورسز کے عہدے داران نے علاقہ مشران کو دامیل نثار میں سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور علاقے میں امن و استحکام کے لئے سیکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

سیکیورٹی فورسز کے افسران نے قومی مشران سے اپیل کی کہ وہ علاقے کا امن و امان قائم رکھنے کے لیے مشکوک اشخاص اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ کسی بھی اجنبی یا مشکوک اور مشتبہ شخص کو اپنے علاقے میں دیکھیں تو فوری قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں۔

علاقہ مشران نے سیکیورٹی حکام کو علاقہ کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور سڑک کی تعمیر و مرمت، موبائل نیٹ ورک کی بحالی، مقامی پرائمری سکول میں اسٹاف کی تعیناتی اور ڈسپنسری کے قیام کا مطالبہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز کے عہدے داران نے ضلعی انتظامیہ کی باہمی مشاورت سے فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

Address

New York, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wari Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram